🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9905
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِينَا بِمَكَّةَ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمٌ مِنْ ذَلِكَ جَاءَنَا فِي الظَّهِيرَةِ، فَقَالَتْ: يَا أَبَتِ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبِأَبِي وَأُمِّي مَا جَاءَ بِهِ هَذِهِ السَّاعَةَ إِلَّا أَمْرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ شَعَرْتَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ؟". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَالصَّحَابَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الصَّحَابَةُ". قَالَ: إِنَّ عِنْدِي رَاحِلَتَيْنِ قَدْ عَلَفْتُهُمَا مُنْذُ كَذَا وَكَذَا انْتِظَارًا لِهَذَا الْيَوْمِ فَخُذْ إِحْدَاهُمَا، فَقَالَ:" بِثَمَنِهَا يَا أَبَا بَكْرٍ"، فَقَالَ: بِثَمَنِهَا بِأَبِي وَأُمِّي إِنْ شِئْتَ، قَالَتْ: فَهَيَّأْنَا لَهُمْ سُفْرَةً، ثُمَّ قَطَعَتْ نِطَاقَهَا فَرَبَطَتْهَا بِبَعْضِهِ، فَخَرَجَا فَمَكَثَا فِي الْغَارِ فِي جَبَلِ ثَوْرٍ، فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَيْهِ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ الْغَارَ قَبْلَهُ فَلَمْ يَتْرُكْ فِيهِ حَجَرًا إِلَّا أَدْخَلَ فِيهِ إِصْبَعَهُ ; مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ فِيهِ هَامَةٌ، وَخَرَجَتْ قُرَيْشٌ حِينَ فَقَدُوهُمَا فِي بِغَائِهِمَا، وَجَعَلُوا فِي النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِائَةَ نَاقَةٍ، وَخَرَجُوا يَطُوفُونَ فِي جِبَالِ مَكَّةَ حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى الْجَبَلِ الَّذِي هُمَا فِيهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِرَجُلٍ [ يَرَاهُ ] مُوَاجِهٍ الْغَارَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيَرَانَا، فَقَالَ:" كَلَّا إِنَّ مَلَائِكَةً تَسْتُرُنَا بِأَجْنِحَتِهَا". فَجَلَسَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَبَالَ مُوَاجِهَ الْغَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ يَرَانَا مَا فَعَلَ هَذَا". فَمَكَثَا ثَلَاثَ لَيَالٍ يَرُوحُ عَلَيْهِمَا عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ غَنَمًا لِأَبِي بَكْرٍ وَيُدْلِجُ مِنْ عِنْدِهِمَا فَيُصْبِحُ مَعَ الرُّعَاةِ فِي مَرَاعِيهَا، وَيَرُوحُ مَعَهُمْ وَيُبْطِئُ فِي الْمَشْيِ حَتَّى إِذَا أَظْلَمَ اللَّيْلُ انْصَرَفَ بِغَنَمِهِ إِلَيْهِمَا، فَتَظُنُّ الرُّعَاةُ أَنَّهُ مَعَهُمْ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَظَلُّ بِمَكَّةَ يَتَطَلَّبُ الْأَخْبَارَ ثُمَّ يَأْتِيهِمَا إِذَا أَظْلَمَ اللَّيْلُ فَيُخْبِرُهُمَا، ثُمَّ يُدْلِجُ مِنْ عِنْدِهِمَا فَيُصْبِحُ بِمَكَّةَ يَتَطَلَّبُ الْأَخْبَارَ، ثُمَّ يَأْتِيهِمَا إِذَا أَظْلَمَ اللَّيْلُ فَيُخْبِرُهُمَا، ثُمَّ يُدْلِجُ مِنْ عِنْدِهِمَا فَيُصْبِحُ بِمَكَّةَ كَبَائِتٍ، ثُمَّ خَرَجَا مِنَ الْغَارِ فَأَخَذَا عَلَى السَّاحِلِ، فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يَسِيرُ أَمَامَهُ، فَإِذَا خَشِيَ أَنْ يُؤْتَى مِنْ خَلْفِهِ سَارَ خَلْفَهُ، فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ مَسِيرَهُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلًا مَعْرُوفًا فِي النَّاسِ، فَإِذَا لَقِيَهُ لَاقٍ، فَيَقُولُ لِأَبِي بَكْرٍ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ فَيَقُولُ: هَادٍ يَهْدِينِي، يُرِيدُ الْهُدَى فِي الدِّينِ، وَيَحْسَبُ الْآخَرُ دَلِيلًا حَتَّى إِذَا كَانَ بِأَبْيَاتِ قُدَيْدٍ وَكَانَ عَلَى طَرِيقِهِمَا [ عَلَى السَّاحِلِ ] جَاءَ إِنْسَانٌ إِلَى [ مَجْلِسِ ] بَنِي مُدْلِجٍ، فَقَالَ: قَدْ رَأَيْتُ رَاكِبَيْنِ نَحْوَ السَّاحِلِ، فَإِنِّي لَأَجِدُهُمَا لَصَاحِبَ قُرَيْشٍ الَّذِي تَبْغُونَ، فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ: ذَانِكَ رَاكِبَيْنِ مِمَّنْ بَعَثْنَا فِي طَلَبِةِ الْقَوْمَ، ثُمَّ دَعَا جَارِيَتَهُ فَسَارَّهَا، فَأَمَرَهَا أَنْ تَخْرُجَ بِفَرَسِهِ وَتَحُطَّ رُمْحَهُ وَلَا تَنْصِبَهُ حَتَّى يَأْتَيَهُ فِي قَرَارَهِ بِمَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ يَجِيئَهَا، فَرَكَبَ فَرَسَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فِي آثَارِهِمَا، قَالَ سُرَاقَةُ: فَدَنَوْتُ مِنْهُمَا حَتَّى إِنِّي لَأَسْمَعُ قِرَاءَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَكَضَتِ الْفَرَسُ فَوَقَعَتْ بِمِنْخَرَيْهَا، فَأَخْرَجْتُ قِدَاحِي مِنْ كِنَانَتِي، فَضَرَبْتُ بِهَا أَضُرُّهُ أَمْ لَا أَضُرُّهُ؟ فَخَرَجَ لَا تَضُرُّهُ، فَأَبَتْ نَفْسِي حَتَّى إِذَا كُنْتُ مِنْهُ بِمِثْلِ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ خَشْيَةَ أَنْ يُصِيبَنِي مِثْلُ مَا أَصَابَنِي نَادَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي أَرَى سَيَكُونُ لَكَ شَأْنٌ، فَقِفْ أُكَلِّمُكَ. فَوَقَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ أَنْ يَكْتُبَ لَهُ أَمَانًا، فَأَمَرَ أَنْ يَكْتُبَ فَكَتَبَ لَهُ، قَالَ سُرَاقَةُ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ، وَأَخْرَجْتُهُ وَنَادَيْتُ: أَنَا سُرَاقَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَوْمُ وَفَاءٍ"، قَالَ سُرَاقَةُ: فَمَا شُبِّهَتْ سَاقُهُ فِي غَرْزِهِ إِلَّا بِجِمَارٍ. فَذَكَرْتُ شَيْئًا أَسْأَلُهُ عَنْهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَجُلٌ ذَا نَعَمٍ، وَإِنَّ الْحِيَاضَ تُمْلَأُ مِنَ الْمَاءِ، فَنَشْرَبُ فَيَفْضُلُ مِنَ الْمَاءِ فِي الْحِيَاضِ، فَيَرِدُ الْهَمَلُ، فَهَلْ لِي فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ، فِي كُلِّ كَبِدٍ حَرَّى أَجْرٌ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ عَنْ سُرَاقَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں روزانہ دو مرتبہ ہمارے ہاں آیا کرتے تھے، جب وہ دن آیا (جب آپ نے ہجرت کے لئے نکلنا تھا) تو آپ دوپہر کے وقت ہمارے ہاں تشریف لے آئے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کے رسول تشریف لائے ہیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے ماں باپ اُن پر قربان ہوں، اس وقت وہ کسی ضروری معاملے کی وجہ سے ہی تشریف لائے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے مجھے نکلنے کی اجازت دے دی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی ساتھ چلوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ساتھ چلو گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس دو اونٹنیاں ہیں، جنہیں میں اتنے، اتنے عرصے سے اس دن کے انتظار میں چارہ کھلا رہا ہوں، آپ ان دونوں میں سے ایک کو لے لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کی قیمت کے عوض میں ہو گا، انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں قیمت کے عوض میں لے لیں، اگر آپ چاہیں، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے ان لوگوں کے لئے سامان سفر تیار کیا، میں نے اپنے کمر بند کو کاٹ کر اس کا کچھ حصہ باندھ دیا، پھر یہ دونوں حضرات نکلے اور جبل ثور میں موجود غار میں ٹھہرے رہے۔ جب یہ حضرات اس غار کے پاس پہنچے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے غار میں داخل ہوئے، انہوں نے غار میں موجود ہر سوراخ میں اپنی انگلی ڈال کر دیکھا، اس اندیشے کے تحت، کہ کہیں اس میں سے کوئی نقصان دینے والی چیز نہ نکل آئے، جب قریش نے ان دونوں حضرات کو غیر موجود پایا، تو وہ ان دونوں کی تلاش میں نکلے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سو اونٹنیوں کا انعام مقرر کر دیا۔ وہ لوگ نکلے اور مکہ کے مختلف پہاڑوں کے چکر لگاتے رہے، یہاں تک کہ اس پہاڑ کے پاس پہنچ گئے، جس میں یہ دونوں حضرات موجود تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو اس غار کی طرف آتے ہوئے دیکھا، تو عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمیں دیکھ لے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہرگز نہیں! فرشتوں نے اپنے پروں کے ذریعے ہمیں چھپایا ہوا ہے، پھر وہ شخص بیٹھا اور غار کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ ہمیں دیکھ لیتا، تو یہ ایسا نہ کرتا، یہ حضرات تین دن تک وہاں ٹھہرے رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام عامر بن فہیرہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بکریاں لے کر شام کے وقت ان کے پاس چلے جاتے تھے، وہ رات ان کے پاس ٹھہرتے تھے، پھر اگلی صبح دوسرے چرواہوں کے ساتھ چراگاہ میں آ جاتے تھے، وہ ان کے ساتھ چلتے تھے، لیکن چلنے میں آہستگی سے چلتے تھے، یہاں تک کہ جب رات زیادہ تاریک ہو جاتی، تو وہ اپنی بکریاں لے کر ان دونوں کے پاس آ جاتے تھے، چرواہے یہ سمجھتے تھے، وہ ان لوگوں کے ساتھ ہیں، اسی طرح سیدنا عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہ مکہ میں رہتے تھے، اور اطلاعات حاصل کرتے رہتے تھے پھر جب رات تاریک ہو جاتی تھی، تو ان کے پاس آ کر انہیں اس بارے میں بتا دیتے تھے، پھر وہ رات اُن کے پاس رہتے تھے اور اگلے دن صبح کے وقت مکہ میں موجود ہوتے تھے، یوں جیسے رات وہیں بسر کی ہے۔ پھر یہ دونوں صاحبان، غار سے نکلے اور ساحل کے راستے پر چل پڑے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلتے تھے، جب انہیں اندیشہ ہوتا تھا کہ پیچھے سے کوئی نہ آ جائے، تو وہ آپ کے پیچھے چلنے لگتے تھے، وہ اسی طرح سفر کرتے رہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک ایسے فرد تھے، جو لوگوں کے درمیان معروف تھے (یعنی لوگ انہیں پہچانتے تھے) جب کوئی شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ملتا، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہتا: آپ کے ساتھ کون ہیں؟ تو وہ جواب دیتے تھے یہ ہدایت دینے والے ہیں، جو مجھے ہدایت دیتے ہیں (یعنی راہ دکھانے والے ہیں، جو مجھے راہ دکھاتے ہیں) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی مراد دین سے متعلق ہدایت ہوتی تھی اور دوسرا شخص یہ سمجھتا تھا کہ شاید راستے کے بارے میں رہنمائی کرنے والا فرد مراد ہے، یہاں تک کہ جب یہ لوگ قدید کی آبادی کے پاس موجود تھے اور ساحل کے راستے پر تھے، تو اس دوران بنومدلج کی محفل میں ایک شخص آیا اور بولا: میں نے دو سواروں کو ساحل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ وہی فرد ہے، جس کو تم تلاش کر رہے ہو، تو سراقہ بن مالک نے کہا: وہ دو ایسے سوار ہیں، جنہیں ہم نے اُن لوگوں کی تلاش میں بھیجا ہوا ہے، پھر اس نے اپنی کنیز کو بلایا اور پست آواز میں اسے یہ ہدایت کی کہ وہ اُس کے گھوڑے کو اور اس کا نیزہ لے کر نکلے، اور فلاں، فلاں جگہ پر پہنچ جائے، پھر وہ اس کنیز کے پاس آیا اور گھوڑے پر سوار ہوا، اور پھر اُن دونوں کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ سراقہ کہتے ہیں: میں ان دونوں حضرات کے پاس پہنچ گیا، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت کی آواز سنی تو میرے گھوڑے کو ٹھوکر لگی اور وہ نتھنوں کے بل گر گیا، میں نے اپنے ترکش میں سے ایک تیر نکالا اور اس کے ذریعے حساب لگایا کہ میں انہیں نقصان پہنچا پاؤں گا یا نقصان پہنچا نہیں پاؤں گا؟ تو یہ نتیجہ نکلا کہ تم انہیں نقصان نہیں پہنچا پاؤ گئے، تو میں نے یہ بات نہیں مانی یہاں تک کہ پھر میں جب ان کے اتنا قریب ہوا اور مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ مجھے پہلے کی سی صورت حال دوبارہ لاحق ہو گی تو میں نے انہیں پکار کر یہ کہا: میں یہ سجھتا ہوں کہ عنقریب آپ کی شان ظاہر ہو گی، آپ ٹھہر جائیں! تاکہ میں آپ کے ساتھ بات چیت کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے، سراقہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ اس کے لئے امان لکھوا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا حکم دیا، وہ اس کے لئے لکھ دی گئی، سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب غزوہ حنین کا موقع آیا، تو میں نے اس تحریر کو نکالا اور بلند آواز میں کہا: میں سراقہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج عہد پورا کرنے کا دن ہے، سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رکاب میں موجود آپ کی پنڈلی جمار (کھجور کے درخت کا گوند) کی مانند محسوس ہوتی تھی، پھر مجھے ایک چیز یاد آئی، جس کے بارے میں، میں نے آپ سے دریافت کرنا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں مویشیوں والا شخص ہوں، حوض پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں، ہم پانی لیتے ہیں، پھر بھی حوض میں پانی بچ جاتا ہے، پھر کوئی کھلا (جانور یا پرندہ) آ جاتا ہے، تو کیا اُس کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہر جاندار کو نفع پہنچانے کا اجر ملتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے، اس روایت کا آخری حصہ، سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9906
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى اسْتَقْبَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَوْرَتِهِ يَبُولُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ الرَّجُلُ يَرَانَا؟ قَالَ:" لَوْ رَآنَا لَمْ يَسْتَقْبِلْنَا بِعَوْرَتِهِ". يَعْنِي وَهُوَ بِالْغَارِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رخ کر کے شرمگاہ کھول کے پیشاب کرنا شروع کر دیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ شخص ہمیں نہیں دیکھ رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ شخص ہمیں دیکھ رہا ہوتا، تو شرمگاہ کھول کر ہماری طرف رُخ نہ کرتا۔ راوی کہتے ہیں: یعنی یہ اُس وقت کی بات ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غار میں موجود تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9906]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (46)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4264، 6370»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9907
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مُهَاجِرَيْنِ، فَدَخَلَا فِي الْغَارِ فِإِذَا فِي الْغَارِ جُحْرٍ فَأَلْقَمَهُ أَبُو بَكْرٍ عَقِبَهُ حَتَّى أَصْبَحَ مَخَافَةَ أَنْ يَخْرُجَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ شَيْءٌ، فَأَقَامَا فِي الْغَارِ ثَلَاثَ لَيَالٍ ثُمَّ خَرَجَا حَتَّى نَزَلَا بِخَيْمَاتِ أُمِّ مَعْبَدٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أُمُّ مَعْبَدٍ إِنِّي أَرَى وُجُوهًا حِسَانًا، وَإِنَّ الْحَيَّ أَقْوَى عَلَى كَرَامَتِكُمْ مِنِّي، فَلَمَّا أَمْسَوْا عِنْدَهَا بَعَثَتْ مَعَ ابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ بِشَفْرَةٍ وُشَاةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْدُدِ الشَّفْرَةَ وَهَاتِ لِي فَرَقًا" - يَعْنِي الْقَدَحَ - فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أَنْ لَا لَبَنَ فِيهَا وَلَا وَلَدَ قَالَ:" هَاتِ لِي فَرَقًا". فَجَاءَتْهُ بِفَرَقٍ فَضَرَبَ ظَهْرَهَا فَاجْتَرَّتْ وَدَرَّتْ، فَحَلَبَ فَمَلَأَ الْقَدَحَ فَشَرِبَ وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى أُمِّ مَعْبَدٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئے روانہ ہوئے، تو یہ دونوں غار میں تشریف لے گئے، غار میں ایک بل تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے صبح ہونے تک اپنی ایڑی اس کے منہ پر رکھی، اس اندیشے کے تحت کہ اس میں سے کوئی چیز نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (تکلیف نہ پہنچائے) یہ دونوں حضرات تین دن تک غار میں مقیم رہے، پھر یہ وہاں سے نکلے اور انہوں نے ام معبد کے خیموں میں پڑاؤ کیا، ام معبد نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو) پیغام بھیجا کہ میں نے خوبصورت چہرے دیکھے ہیں اور قبیلے کے لوگ میرے مقابلے میں آپ کی مہمان نوازی کے زیادہ قابل ہیں، جب ان حضرات نے ام معبد کے ہاں شام کی، تو ام معبد نے اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ ایک چھری اور ایک بکری بھجوائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھری واپس بھجوا دو اور میرے پاس پیالہ لے آؤ! ام معبد نے پیغام بھیجا کہ اس بکری میں نہ دودھ ہے اور نہ ہی اس کا کوئی بچہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس پیالہ لے کر آؤ! تو وہ خاتون ایک پیالہ لے آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کی پشت پر ہاتھ پھیرا، تو اس نے اپنی ٹانگیں کھولیں اور دودھ دینا شروع کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ دوہ لیا اور پیالہ بھر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی پیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلوایا اور وہ دودھ ام معبد کو بھی بھجوایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1742)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9908
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُجْرٍ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ بِحِذْوَاتٍ بَيْنَ الْجُحْفَةِ وَهَرْشَا وَهُمَا عَلَى جَمَلٍ وَاحِدٍ، وَهُمَا مُتَوَجِّهَانِ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَحَمَلَهُمَا عَلَى فَحْلِ إِبِلِهِ ابْنُ الرِّدَاءِ، فَبَعَثَ مَعَهُمَا غُلَامًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: مَسْعُودٌ، فَقَالَ: اسْلُكْ بِهِمَا حَيْثُ تَعْلَمُ مِنْ مَحَارِمِ الطَّرِيقِ، وَلَا تُفَارِقْهُمَا حَتَّى يَقْضِيَا حَاجَتَهُمَا مِنْكَ وَمِنْ جَمَلِكَ، فَسَلَكَ بِهِمَا ثَنِيَّةَ الزَّمْحَا، ثُمَّ سَلَكَ بِهِمَا ثَنِيَّةَ الْكُويَةِ، ثُمَّ سَلَكَ بِهِمَا الْمُرَّةَ، ثُمَّ أَقْبَلَ بِهِمَا مِنْ شُعْبَةٍ ذَاتِ كَشْطٍ، ثُمَّ سَلَكَ بِهِمَا الْمُدْلَجَةَ، ثُمَّ سَلَكَ بِهِمَا الْغَسَّانَةَ، ثُمَّ سَلَكَ ثَنِيَّةَ الْمُرَّةَ، ثُمَّ أَدْخَلَهُمَا الْمَدِينَةَ، وَقَدْ قَضَيَا حَاجَتَهُمَا مِنْهُ وَمِنْ حَمْلِهِ، ثُمَّ رَجَّعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْعُودًا إِلَى سَيِّدِهِ أَوْسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَكَانَ مُغَفَّلًا لَا يَسِمِ الْإِبِلَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْمُرَ أَوْسًا أَنْ يَسِمَهَا فِي أَعْنَاقِهَا قَيْدَ الْفَرَسِ.
قَالَ صَخْرُ بْنُ مَالِكٍ: وَهُوَ وَاللَّهِ يَسِمُهَا الْيَوْمَ، وَقَيَّدَ الْفَرَسَ فِيمَا أَرَى حَلَقَ حَلَقَتَيْنِ، وَمَدَّ بَيْنَهُمَا مَدًّا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا اوس بن عبداللہ بن حجر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جحفہ“ اور ”ہرشا“ کے درمیان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات میرے پاس سے گزرے، یہ دونوں حضرات اونٹ پر سوار تھے اور ان کا رخ مدینہ منورہ کی طرف تھا، تو سیدنا اوس بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا اونٹ انہیں دیا اور ان دونوں صاحبان کے ہمراہ اپنے غلام مسعود کو بھیجا اور بولے: تم ان دونوں کو محفوظ راستے سے لے کے جاؤ اور ان سے اس وقت تک جدا نہ ہونا، جب تک انہیں تمہاری اور تمہارے اونٹ کی ضرورت رہتی ہے، تو وہ غلام ان دونوں صاحبان کو ”زمحا“ کی گھاٹی کی طرف سے لے کر گیا، پھر وہ ”کویہ“ کی گھاٹی پر آیا، پھر وہ ”مرہ“ کی گھاٹی پر آیا، پھر وہ ”ذات کشط“ آیا، پھر وہ ”مدلجہ“ گیا پھر وہ ”غسانہ“ گیا پھر وہ ”مرہ“ کی گھاٹی پر چلا اور ان دونوں کو مدینہ منورہ پہنچا دیا، ان دونوں کو اس کی اور اس کے اونٹ کی ضرورت نہ رہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسعود کو اس کے آقا، اوس بن عبداللہ کے پاس واپس بھجوا دیا، وہ صاحب اونٹ پر نشان نہیں لگایا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو یہ ہدایت کی کہ وہ اوس کو یہ کہے: وہ اس اونٹ کی گردن میں گھوڑے کی بیڑی جتنا نشان ڈال دے۔ صخر بن مالک کہتے ہیں: اللہ کی قسم! وہ لوگ آج بھی اس پر نشان لگاتے ہیں اور میرے علم کے مطابق گھوڑے کی بیڑی سے مراد یہ ہے کہہ دو چھلے پہنائے جائیں اور انہیں کچھ کھینچ دیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (611)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9909
وَعَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مُهَاجَرِهِ، لَقِيَ رَكْبًا فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، سَلِ الْقَوْمَ مِمَّنْ هُمْ؟". قَالُوا: مِنْ أَسْلَمَ. قَالَ:" سَلِمْتَ يَا أَبَا بَكْرٍ، سَلْهُمْ مِنْ أَيِّ أَسْلَمَ؟". قَالُوا: مِنْ بَنِي سَهْمٍ قَالَ:" ارْمِ سَهْمَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کے دوران تشریف لے جا رہے تھے، تو آپ کی ملاقات کچھ سواروں سے ہوئی، آپ نے فرمایا: اے ابوبکر! ان لوگوں سے پوچھو کہ ان کا تعلق کون سے قبیلے سے ہے؟ انہوں نے بتایا: اسلم قبیلے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر تم سلامت رہو گے، تم ان سے پوچھو کہ اسلم قبیلے کی کون سی شاخ سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: بنو سہم سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تم اپنا تیر پھینک دو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران زہری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9909]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1744)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9910
وَعَنْ حُبَيْشِ بْنِ خَالِدٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَرَجَ مِنْ مَكَّةَ مُهَاجِرًا إِلَى الْمَدِينَةِ هُوَ وَأَبُو بَكْرٍ، وَمَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ، وَدَلِيلُهُمَا اللِّيثِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأُرَيْقِطِ، مَرُّوا عَلَى خَيْمَتَيْ أُمِّ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيَّةِ وَكَانَتِ امْرَأَةً بَرْزَةً جَلْدَةً، تَحْتَبِي بِفَنَاءِ الْقُبَّةِ، وَتُسْقِي وَتُطْعِمُ، فَسَأَلُوهَا لَحْمًا وَتَمْرًا لِيَشْتَرُوهُ مِنْهَا، فَلَمْ يُصِيبُوا عِنْدَهَا شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ وَكَانَ الْقَوْمُ مُرْمَلِينَ مُسْنَتِينَ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَاةٍ فِي كَسْرِ الْخَيْمَةِ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الشَّاةُ يَا أُمَّ مَعْبَدٍ؟". قَالَتْ: خَلَّفَهَا الْجُهْدُ عَنِ الْغَنَمِ قَالَ:" فَهَلْ بِهَا مِنْ لَبَنٍ؟". قَالَتْ: هِيَ أَجْهَدُ مِنْ ذَلِكَ قَالَ:" أَتَأْذَنِينَ أَنْ أَحْلِبَهَا؟". قَالَتْ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، نَعَمْ، إِنْ رَأَيْتَ بِهَا حَلْبًا فَاحْلِبْهَا، فَدَعَا بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ بِيَدِهِ ضَرْعَهَا وَسَمَّى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَدَعَا اللَّهَ فِي شَأْنِهَا، فَتَفَاجَّتْ عَلَيْهِ، وَدَرَّتْ وَاجْتَرَّتْ، وَدَعَا بِإِنَاءٍ يَرْبِضُ الرَّهْطَ، فَحَلَبَ فِيهِ ثَجًّا حَتَّى عَلَاهُ الْبَهَاءُ، ثُمَّ سَقَاهَا حَتَّى رَوِيَتْ، وَسَقَى أَصْحَابَهُ حَتَّى رُوُوا، وَشَرِبَ آخِرُهُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَرَاضُوا، ثُمَّ حَلَبَ فِيهَا ثَانِيًا بَعْدَ مَدَى حَتَّى مَلَأَ الْإِنَاءَ، ثُمَّ غَادَرَهُ عِنْدَهَا، ثُمَّ بَايَعَهَا وَارْتَحَلُوا عَنْهَا، فَقَلَّمَا لَبِثَتْ أَنْ جَاءَ زَوْجُهَا أَبُو مَعْبَدٍ يَسُوقُ أَعْنُزًا عِجَافًا يَتَسَاوَكْنَ هُزَالًا، مُخُّهُنَّ قَلِيلٌ، فَلَمَّا رَأَى أَبُو مَعْبَدٍ اللَّبَنَ عَجِبَ، وَقَالَ: مِنْ أَيْنَ هَذَا اللَّبَنُ يَا أُمَّ مَعْبَدٍ، وَالشَّاةُ عَازِبٌ حِيَالٌ، وَلَا حَلُوبَةَ فِي الْبَيْتِ؟ قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ إِلَّا أَنَّهُ مَرَّ بِنَا رَجُلٌ مُبَارَكٌ مِنْ حَالِهِ كَذَا وَكَذَا قَالَ: صِفِيهِ لِي يَا أُمَّ مَعْبَدٍ. قَالَتْ: رَأَيْتُ رَجُلًا ظَاهِرَ الْوَضَاءَةِ، أَبْلَجَ الْوَجْهِ، حَسَنَ الْخُلُقِ لَمْ تُعِبْهُ ثَجْلَةٌ، وَلَمْ تَزْرِ بِهِ صَعْلَةٌ، وَسِيمٌ قَسِيمٌ فِي عَيْنَيْهِ دَعَجٌ، وَفِي أَشْفَارِهِ وَطَفٌ، وَفِي صَوْتِهِ صَهَلٌ، وَفِي عُنُقِهِ سَطَعٌ، وَفِي لِحْيَتِهِ كَثَافَةٌ، أَزَجُّ أَقْرَنُ، إِنْ صَمَتَ فَعَلَيْهِ الْوَقَارُ، وَإِنْ تَكَلَّمَ سَمَا وَعَلَاهُ الْبَهَاءُ، أَجْمَلُ النَّاسِ، وَأَبْهَى مِنْ بَعِيدٍ، وَأَحْلَاهُ وَأَحْسَنُهُ مِنْ قَرِيبٍ، حُلْوُ الْمَنْطِقِ فَصْلٌ لَا هَذْرَ وَلَا نَزْرَ، كَأَنَّ مَنْطِقَهُ خَرَزَاتُ نَظْمٍ يَنْحَدِرْنَ رَبْعٌ، لَا يَيْأَسُ مِنْ طُولٍ، وَلَا تَقْتَحِمُهُ عَيْنٌ مِنْ قِصَرٍ، غُصْنٌ بَيْنَ غُصْنَيْنِ، فَهُوَ أَنْظَرُ الثَّلَاثَةِ مَنْظَرًا، وَأَحْسَنُهُمْ قَدْرًا، لَهُ رُفَقَاءُ يَحْفَوْنَ بِهِ، إِنْ قَالَ أَنْصَتُوا لِقَوْلِهِ، وَإِنْ أَمَرَ تَبَادَرُوا أَمْرَهُ، مَحْقُودٌ مَحْسُودٌ لَا عَابِسٌ وَلَا مُفْنِدٌ.
قَالَ أَبُو مَعْبَدٍ: هُوَ وَاللَّهِ صَاحِبُ قُرَيْشٍ الَّذِي ذُكِرَ لَنَا مِنْ أَمْرِهِ مَا ذُكِرَ بِمَكَّةَ، وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَصْحَبَهُ وَلَأَفْعَلَنَّ إِنْ وَجَدْتُ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلًا، وَأَصْبَحَ صَوْتٌ بِمَكَّةَ عَالِيًا يَسْمَعُونَ الصَّوْتَ وَلَا يَدْرُونَ مَنْ صَاحِبُهُ، وَهُوَ يَقُولُ:
جَزَى اللَّهُ رَبُّ النَّاسِ خَيْرَ جَزَائِهِ رَفِيقَيْنِ قَلَا خَيْمَتَيْ أُمِّ مَعْبَدِ. هُمَا نَزَلَاهَا بِالْهُدَى وَاهْتَدَتْ بِهِ
لَقَدْ فَازَ مَنْ أَمْسَى رَفِيقَ مُحَمَّدِ فَيَا لِقَصِيٍّ مَا زَوَى اللَّهُ عَنْكُمُ
بِهِ مِنْ فِعَالٍ لَا تُجَارَى وَسُؤْدَدِ لِيَهْنَ بَنِي كَعْبٍ مَكَانَ فَتَاتِهِمْ وَمَقْعَدُهَا لِلْمُؤْمِنِينَ بِمَرْصَدِ
سَلُوا أُخْتَكُمْ عَنْ شَاتِهَا وَإِنَائِهَا فَإِنَّكُمْ إِنْ تَسْأَلُوا الشَّاةَ تَشْهَدِ
دَعَاهَا بِشَاةٍ حَائِلٍ فَتَحَلَّبَتْ عَلَيْهِ صَرِيحًا ضَرَّةُ الشَّاةِ مُزْبَدِ فَغَادَرَهَا رَهْنًا لَدَيْهَا لِحَالِبٍ يُرَدِّدُهَا فِي مَصْدَرٍ ثُمَّ مَوْرِدِ
فَلَمَّا أَنْ سَمِعَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ بِذَلِكَ شَبَّ يُجِيبُ الْهَاتِفَ، وَهُوَ يَقُولُ.
لَقَدْ خَابَ قَوْمٌ زَالَ عَنْهُمْ نَبِيُّهُمْ وَقَدَّسَ مَنْ يَسْرِي إِلَيْهِمْ وِيَغْتَدِي
تَرَحَّلَ عَنْ قَوْمٍ فَضَّلَتْ عُقُولُهُمْ وَحَلَّ عَلَى قَوْمٍ بِنُورٍ مُجَدِّدِ
هُدَاهُمْ بِهِ بَعْدَ الضَّلَالَةِ رَبُّهُمْ وَأَرْشَدَهُمْ مَنْ يَبْتَغِي الْحَقَّ يَرْشُدِ
وَهَلْ يَسْتَوِي ضُلَّالُ قَوْمٍ تَسَفَّهُوا عَمَايَتُهُمْ هَادٍ بِهِ كُلَّ مُهْتَدِ؟
وَقَدْ نَزَلَتْ مِنْهُ عَلَى أَهْلِ يَثْرِبَ رِكَابُ هُدًى حَلَّتْ عَلَيْهِمْ بِأَسْعَدِ
نَبِيٌّ يَرَى مَا لَا يَرَى النَّاسُ حَوْلَهُ وَيَتْلُو كِتَابَ اللَّهِ فِي كُلِّ مَسْجِدِ
وَإِنْ قَالَ فِي يَوْمٍ مَقَالَةَ غَائِبٍ فَتَصْدِيقُهَا فِي الْيَوْمِ أَوْ فِي ضُحَى الْغَدِ
لِيَهْنَ أَبَا بَكْرٍ سَعَادَةُ جَدِّهِ بِصُحْبَتِهِ مَنْ يُسْعِدِ اللَّهُ يَسْعَدِ
لِيَهْنَ بَنِي كَعْبٍ مَكَانَ فَتَاتِهِمْ وَمَقْعَدُهَا لِلْمُؤْمِنِينَ بِمَرْصَدِ
وَقَالَ لَنَا مُجَاهِدٌ عَنْ مُكْرَمٍ: فِي أَشْفَارِهِ وَطَفٌ، وَهُوَ الطُّولُ. وَالصَّوَابُ: صَحَلٌ، وَهِيَ الْبَحَّةُ. وَقَالَ لَنَا مُكْرَمٌ: لَا يَأَسَ مِنْ طُولٍ، وَالصَّوَابُ: لَا يَتَشَنَّى مِنْ طُولٍ.
وَقَالَ لَنَا عَنْ مَكْرُمٍ: لَا عَايِسٌ وَلَا مُفْنِدٍ يَعْنِي: لَا عَابِسٌ، وَلَا مُكَذِّبٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
وَقَدْ وَرَدَ حَدِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ مِنْ طَرِيقِ سُلَيْطٍ ذَكَرْتُهُ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی، سیدنا حبیش بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کے لئے مکہ سے نکلے آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا غلام عامر بن فہیرہ تھے اور ان دونوں کو راستہ بتانے والا شخص لیث قبیلے سے تعلق رکھنے والا عبداللہ بن اریقط تھا، ان حضرات کا گزر، ام معبد خزاعیہ کے دو خیموں کے پاس سے ہوا، وہ ایک مضبوط جسم کی بھاری بھرکم عورت تھی اور خیمے کے اندر رہتی تھی، اس نے ان حضرات کو پانی پلایا کھانے کے لئے دیا، ان حضرات نے اُم معبد سے گوشت اور کھجوریں خریدنے کے بارے میں دریافت کیا، لیکن اس کے پاس یہ چیزیں نہیں تھیں، کیونکہ وہ لوگ قحط سالی کا شکار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیمے کے کونے میں موجود ایک بکری کو ملاحظہ فرمایا، تو دریافت کیا: اے ام معبد! اس بکری کا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: یہ بھوک کی وجہ سے دوسری بکریوں سے پیچھے رہ گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اس میں دودھ ہے؟ اس نے عرض کی: یہ اس سے زیادہ کمزور ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم یہ اجازت دیتی ہو کہ میں اس کا دودھ دوہ لوں؟ اس نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! اگر آپ کو اس میں سے دودھ ملتا ہے تو اسے آپ دوہ لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کو بلایا آپ نے اس کے تھن پر اپنا دست مبارک پھیرا، اللہ تعالیٰ کا نام لیا، اس بکری کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی، اس نے اپنی ٹانگیں کھول دیں اور دودھ دینے کے لئے تیار ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس کے ذریعے زیادہ افراد کو دودھ پلایا جا سکتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دودھ دوہ کر بھر لیا یہاں تک کہ وہ پر ہو گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ اُم معبد کو پلایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کو پلایا یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، سب سے آخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا، پھر آپ نے دوسری مرتبہ اس برتن میں دودھ دوہ لیا، یہاں تک کہ وہ برتن بھر گیا، آپ وہ دودھ اس خاتون کے پاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے آپ نے اس سے بیعت لی تھی اور پھر وہاں سے روانہ ہوئے تھے، تھوڑی دیر گزرنے کے بعد اس کا شوہر ابومعبد اپنی کمزور بکریوں کو ہانکتا ہوا لے کر آیا، جو کمزوری کے عالم میں چل رہی تھیں، ان کے اندر گودا کم تھا، جب ابومعبد نے دودھ دیکھا، تو وہ حیران ہوا، اور دریافت کیا: اے ام معبد! یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ جبکہ بکریاں ایسی ہیں، جو دودھ نہیں دے سکتی ہیں اور ویسے بھی دودھ گھر میں موجود نہیں تھا، اس خاتون نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہمارے پاس سے ایک برکت والے صاحب گزرے ہیں جن کی یہ، یہ حالت تھی، اس کے شوہر نے کہا: اے ام معبد! تم ان کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو! تو ام معبد نے جواب دیا: میں نے ایک صاحب کو دیکھا جو روشن چمکدار چہرے کے مالک تھے، شکل و صورت خوبصورت تھی میں نے ایک صاحب کو دیکھا جو روشن چمکدار چہرے کے مالک تھے، شکل و صورت خوبصورت تھی، نہ تو دبلا پن انہیں عیب دار کرتا تھا اور نہ ہی وہ موٹاپے کا شکار تھے، وہ خوبرو اور وجیہہ و شکیل تھے، ان کی آنکھیں سیاہ تھیں اور پلکوں کے بال لمبے تھے، ان کی آواز نرم تھی اور گردن ذرا لمبی تھی، ان کی داڑھی گھنی تھی اور ابرو لمبے تھے، اگر وہ خاموش ہوتے تو باوقار محسوس ہوتے، اور جب کلام کرتے تو نمایاں محسوس ہوتے، ان پر چمک غالب تھی، دور سے دیکھنے میں سب سے زیادہ خوبصورت اور روشن لگتے تھے، اور قریب سے دیکھنے میں سب سے زیادہ حلاوت والے اور حسین لگتے تھے، ان کا کلام مٹھاس والا تھا، اور واضح تھا، اس میں کوئی کمی یا فضول گوئی نہیں تھی، ان کا کلام موتیوں کی طرح تھا، جو گرتے ہیں، درمیانے قد کے مالک تھے بالکل لمبے تڑنگے بھی نہیں تھے، اور (دیکھنے والے کی) آنکھ چھوٹے قد کی وجہ سے آپ کو کمتر شمار نہ کرتی، درمیانے قد کے تھے، تینوں افراد میں آپ سب سے زیادہ خوبصورت، اور سب سے زیادہ قدر و منزلت کے مالک تھے، ان کے ساتھی ان کے ساتھ ہی تھے، اگر وہ کوئی بات کہتے تو وہ ساتھی خاموشی سے ان کی بات سنتے اور اگر وہ کوئی حکم دیتے تو وہ ساتھ اس پر فوری طور پر عمل کرتے تھے، نمایاں حیثیت کے مالک زبردست فرد تھے، ماتھے پر بال ڈال کر رکھنے والے یا سٹھیائے ہوئے فرد نہیں تھے۔ ابومعبد نے کہا: اللہ کی قسم! یہ تو قریش کے وہی فرد لگتے ہیں، جن کا ذکر ہمارے سامنے کیا گیا ہے اور جن کا ذکر مکہ میں ہو رہا تھا، میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں اُن کے پاس جاؤں گا اور اگر مجھے وہاں تک جانے کا موقع مل گیا، تو میں ایسا ضرور کروں گا۔ (راوی کہتے ہیں:) اسی دوران مکہ میں ایک بلند آواز سنائی دی، لوگوں نے وہ آواز سنی، لیکن انہیں کہنے والا نظر نہیں آیا، وہ یہ کہہ رہا تھا: اللہ تعالیٰ جو لوگوں کا پروردگار ہے، وہ (سفر کرنے والے) دو ساتھیوں کو جزائے خیر عطا کرے، جنہوں نے ام معبد کے خیمہ میں پڑاؤ کیا تھا، وہ دونوں ہدایت کے ہمراہ اس خاتون کے ہاں ٹھہرے تھے، اور اس خاتون نے ہدایت کو اختیار کیا، تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا، اور اس بات پر افسوس ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم سے اس کو لپیٹ دیا (یا لے لیا)، کہ کچھ اور اس کا بدل نہیں ہو سکتا، اور تم سے سرداری کو الگ کر دیا، تو بنوکعب کو اپنے (خاندان کی) خاتون کو مبارکباد دینی چاہیے جس کی رہائشی جگہ اہل ایمان کے لیے پناگاہ ثابت ہوئی، (اے بنو کعب!) تم اپنی بہن سے اس کی بکری اور اس کے برتن کے بارے میں دریافت کرو اور اگر تم بکری سے پوچھو گے تو وہ بھی اس بات کی گواہی دے گی، انہوں نے اس عورت سے ایسی بکری منگوائی تھی جو دودھ دینے کے قابل نہیں تھی، اور پھر اس بکری نے اتنا دودھ دیا جتنا ایک صحیح و سالم بکری دیتی ہے، پھر جب وہ اس عورت کے ہاں سے روانہ ہوئے تو انہوں نے دودھ دوہنے والے فرد (یعنی اس عورت کے شوہر) کے لیے بھی دودھ اس عورت کے پاس چھوڑ دیا، جو فرد ان بکریوں کو گھاٹ پر لے جاتا اور واپس لاتا ہے“۔ جب سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار سنے تو انہوں نے ہاتف کے جواب میں یہ اشعار کہے: ”وہ قوم رسوا ہو گئی جن کے پاس سے ان کے نبی تشریف لے گئے، اور وہ قوم پاک ہو گئی جس کی طرف وہ نبی تشریف لے گئے، اس نبی نے ایک قوم کو چھوڑ دیا تو اس قوم کی عقلمیں گمراہ ہو گئیں، اور وہ نبی جس قوم کے پاس تشریف لے گئے، ان کے پاس نور آ گیا، ان کے پروردگار نے اس کے ذریعے ان لوگوں کو ہدایت نصیب کر دی، اور ان کی رہنمائی کی، جو شخص حق کی پیروی کر لیتا ہے وہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتا ہے، کیا ایک قوم کے گمراہ لوگ جنہوں نے اندھے پن اور بیوقوفی کو اختیار کیا، وہ ہدایت یافتہ لوگوں کے برابر ہو سکتے ہیں، اس ہدایت نے ان لوگوں کہ چھوڑ کر اہل یثرب کے ہاں پڑاؤ کیا، اور وہ لوگ سب سے زیادہ سعادت مند ہو گئے، وہ نبی، وہ چیز دیکھ لیتے ہیں جو ان کے آس پاس موجود افراد نہیں دیکھ پاتے ہیں، اور وہ ہر مسجد میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، اگر وہ کبھی کسی غیر موجود چیز کے بارے میں کوئی بات کہہ دیں، تو اسی دن یا اگلے دن میں، دن چڑھنے کے وقت تک اس کی تصدیق سامنے آ جاتی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ سعادت مبارک ہو کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا، سعادت مند وہی ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ سعادت عطا کرتا ہے، اور کعب کے بیٹوں کو اس خاتون کی رہائشی جگہ کے حوالے سے مبارکباد ہو، جس کا گھر اہل ایمان کے لیے پناگاہ ثابت ہوا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجاہد نے مکرم کے حوالے سے ہمیں یہ بات بیان کی ہے: ”فی اشفارہ وطف“ (میں لفظ ”وطف“) کا مطلب لمبا ہونا ہے۔ اور درست لفظ ”صحل“ ہے، یعنی آواز کا بیٹھا ہوا ہونا۔ مکرم نے ہمیں یہ بات بتائی ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لا يأس من طول“ جبکہ درست الفاظ یہ ہیں: ”لا يتشنی من طول“ انہوں نے مکرم کے حوالے سے ہمیں یہ بات بتائی ہے: ”لا عایس ولا مفند“ کا مطلب ہے: ”لا عابس ولا مكذب“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث، سلیط کے حوالے سے بھی روایت کی گئی ہے، جس کو میں نے علامات نبوت سے متعلق باب میں، آپ کے حلیہ مبارک (والے باب) میں ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3605)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4333، وأخرجه شرح السنة برقم: 3704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9911
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: لَمَّا انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مُسْتَخْفِيَانِ نَزَلَا بِأَبِي مَعْبَدٍ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لَنَا شَاةٌ، وَإِنَّ شَاءَنَا لِحَوَامِلُ فَمَا بَقِيَ لَنَا لَبَنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَحْسَبُهُ -:" فَمَا تِلْكَ الشَّاةُ؟". فَأَتَى بِهَا، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَرَكَةِ عَلَيْهَا ثُمَّ حَلَبَ عُسًّا فَسَقَاهُ ثُمَّ شَرِبُوا، فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي تَزْعُمُ قُرَيْشٌ أَنَّكَ صَابِئٌ؟ قَالَ:" إِنَّهُمْ يَقُولُونَ". قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مَا جِئْتَ بِهِ حَقٌّ، ثُمَّ قَالَ: أَتَّبِعُكَ؟ قَالَ:" لَا، حَتَّى تَسْمَعَ أَنَّا قَدْ ظَهَرْنَا". فَاتَّبَعَهُ بَعْدُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ چھپتے ہوئے جا رہے تھے، تو ان دونوں نے ابومعبد کے ہاں پڑاؤ کیا، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ہمارے پاس تو کوئی بکری نہیں ہے اور ہماری بکریاں حاملہ ہیں، ہمارے پاس دودھ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بکری کا کیا معاملہ ہے؟ وہ اس بکری کو لے کے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے برکت کی دعا کی، پھر آپ نے برتن میں دودھ دوہ لیا اور انہیں پلایا، پھر ان حضرات نے پیا، ابومعبد نے کہا: آپ ہی وہ صاحب ہیں؟ جن کے بارے میں قریش کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے اپنا دین تبدیل کر لیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ یہی کہتے ہیں، ابومعبد نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ جو چیز لے کے آئے ہیں، وہ حق ہے پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا میں آپ کے پیچھے آؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! جب تک تم یہ نہیں سنتے کہ ہم نے غلبہ پا لیا ہے، اس کے بعد (مخصوص عرصہ گزر جانے کے بعد) ابومعبد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1743)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9912
وَعَنْ فَائِدٍ مَوْلَى عَبَادِلَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، فَأَرْسَلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَى ابْنِ سَعْدٍ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْعَرْجِ أَتَانَا ابْنُ سَعْدٍ، وَسَعْدٌ الَّذِي دَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى طَرِيقِ رَكُوبِهِ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: أَخْبِرْنِي مَا حَدَّثَكَ أَبُوكَ، قَالَ ابْنُ سَعْدٍ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَكَانَتْ لِأَبِي بَكْرٍ عِنْدَنَا بِنْتٌ مُسْتَرْضَعَةٌ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ الِاخْتِصَارَ فِي الطَّرِيقِ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: هَذَا الْغَائِرُ مِنْ رَكُوبِهِ، وَبِهِ لِصَّانِ مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُمَا: الْمُهَانَانِ، فَإِنْ شِئْتَ أَخَذْنَا عَلَيْهِمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذْ بِنَا عَلَيْهِمَا"، قَالَ سَعْدٌ: فَخَرَجْنَا حَتَّى إِذَا أَشْرَفْنَا إِذَا أَحَدُهُمَا يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: هَذَا الْيَمَانِيُّ، فَدَعَاهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ عَلَيْهِمَا الْإِسْلَامَ، فَأَسْلَمَا ثُمَّ سَأَلَهُمَا عَنْ أَسْمَائِهِمَا، فَقَالَا: نَحْنُ الْمُهَانَانِ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمَا الْمُكَرَّمَانِ". وَأَمَرَهُمَا أَنْ يَقْدَمَا عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ فَخَرَجْنَا حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا ظَاهِرَ قُبَاءَ فَتَلَقَّى بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَبُو أُمَامَةَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ؟". فَقَالَ سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ: إِنَّهُ قَدْ أَصَابَ قَبْلِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا أُخْبِرَهُ بِكَ؟ ثُمَّ مَضَى حَتَّى إِذَا طَلَعَ عَلَى النَّخْلِ فَإِذَا الشَّرْبُ مَمْلُوءٌ، فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ هَذَا الْمَنْزِلُ رَأَيْتُنِي أَنْزِلُ إِلَى حِيَاضٍ كَحِيَاضِ بَنِي مُدْلِجٍ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَابْنُ سَعْدٍ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فائد، جو عبادل کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ابراہیم بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن ابوربیعہ کے ساتھ نکلا، ابراہیم بن عبدالرحمن نے ابن سعد کو پیغام بھیجا (اور بلوایا) جب ہم ”عرج“ کے مقام پر تھے، تو ابن سعد ہمارے پاس تشریف لائے، سعد وہ صاحب ہیں، جنہوں نے (ہجرت کے دوران مدینہ منورہ) کے راستے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تھا، ابراہیم بن عبدالرحمن نے ان سے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ جو آپ کے والد نے آپ کو روایت بیان کی ہے، تو ابن سعد نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک دودھ پیتی بچی ہمارے علاقے میں دودھ پی رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف مختصر راستے سے جانا چاہ رہے تھے، تو سعد نے آپ کی خدمت میں گزارش کی: یہ راستہ سہولت والا ہے، لیکن یہاں اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو چور ہوتے ہیں، جن کا نام ”مہانان“ (یعنی دو بے عزت لوگ) ہے، اگر آپ چاہیں تو ہم اس راستے سے چلے جاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُسی طرف سے چلو! سعد کہتے ہیں: ہم وہاں سے نکلے، جب ہم وہاں پہنچے، تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: یہ یمانی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو بلوایا، اُن دونوں کے سامنے اسلام رکھا، تو ان دونوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اُن کے نام کے بارے میں دریافت کیا: تو ان دونوں نے جواب دیا: ہم ”مہانان“ (دو بے عزت لوگ) ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم دو معزز افراد ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ دونوں مدینہ منورہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں پھر ہم وہاں سے نکلے، یہاں تک کہ ہم قباء پہنچ گئے، بنو عمرو بن عوف نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ابوامامہ اسعد بن زرارہ کہاں ہے؟ سعد بن خیثمہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ مجھ سے پہلے پہنچ گئے تھے، کیا میں انہیں آپ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر وہ چلتے رہے، یہاں تک کہ وہ کھجوروں کے باغات کے پاس آئے، تو وہاں پانی موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! میری پڑاؤ کی یہ وہ جگہ ہے، جو میں نے خواب میں دیکھی تھی کہ میں ایسے حوض کے پاس پڑاؤ کروں گا، جو بنومدلج کے حوضوں کی مانند ہو گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، ابن سعد کا نام عبداللہ ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9912]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16250»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9913
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ مَعَهُ احْتَمَلَ أَبُو بَكْرٍ مَعَهُ مَالَهُ كُلَّهُ، وَكَانَ خَمْسَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ أَوْ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ فَانْطَلَقَ بِهَا مَعَهُ، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيْنَا جَدِّي أَبُو قُحَافَةَ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَاهُ قَدْ فَجَعَكُمْ بِمَالِهِ مَعَ نَفْسِهِ، قَالَتْ: قُلْتُ: كَلَّا يَا أَبَتِ، قَدْ تَرَكَ لَنَا خَيْرًا كَثِيرًا، قَالَتْ: فَأَخَذْتُ أَحْجَارًا فَجَعَلْتُهَا فِي كُوَّةٍ فِي الْبَيْتِ كَانَ أَبِي يَجْعَلُ فِيهَا مَالَهُ، ثُمَّ جَعَلْتُ عَلَيْهَا ثَوْبًا ثُمَّ أَخَذْتُ بِيَدِهِ، فَقُلْتُ: ضَعْ يَا أَبَتِ يَدَكَ عَلَى هَذَا الْمَالِ، قَالَتْ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: لَا بَأْسَ إِنْ كَانَ تَرَكَ لَكُمْ هَذَا لَقَدْ أَحْسَنَ، وَفِي هَذَا لَكُمْ بِلَاغٌ، قَالَتْ: وَلَا وَاللَّهِ مَا تَرَكَ لَنَا شَيْئًا، وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ أُسْكِنَ الشَّيْخَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی نکلے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا سارا مال ساتھ لے لیا، جو پانچ ہزار درہم، یا شاید چھ ہزار درہم بنتے تھے، وہ اس رقم کو اپنے ساتھ لے گئے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہمارے دادا سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے، اُن کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ابوبکر کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ تم لوگوں کو چھوڑ کر سارا مال لے کر اپنے ساتھ لے گیا ہو گا، میں نے کہا: ہرگز نہیں! دادا جان، انہوں نے ہمارے لئے بہت سی بھلائی چھوڑی ہے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے کچھ پتھر لئے اور انہیں گھر میں موجود تھیلی میں ڈال دیا جس میں میرے والد اپنا مال رکھا کرتے تھے، پھر میں نے اس پر کپڑ ڈالا پھر اسے اپنے ہاتھ میں لیا اور میں نے کہا: اے دادا جان آپ اپنا ہاتھ اس مال پر رکھیں، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں انہوں نے اپنا ہاتھ اس مال پر رکھا اور پھر بولے: اگر اس نے تمہارے لئے اتنی رقم چھوڑی ہے، تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس نے یہ اچھا کیا ہے، اس سے تمہاری ضروریات پوری ہو جائیں گی، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں چھوڑا تھا، لیکن میں یہ چاہتی تھی کہ اس طرح بزرگوار کو مطمئن کر دوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/24) اخرجه احمد فى المسند (350/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9914
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْكَبُ، وَأَبُو بَكْرٍ رِدْفُهُ، وَأَبُو بَكْرٍ يَعْرِفُ فِي الطَّرِيقِ لِاخْتِلَافِهِ بِالشَّامِ فَكَانَ يَمُرُّ بِالْقَوْمِ، فَيَقُولُونَ: مَنْ هَذَا بَيْنَ يَدَيْكَ؟ فَيَقُولُ: هَذَا يَهْدِينِي، فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ بَعَثَ إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ أَسْلَمُوا مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ وَأَصْحَابِهِ، فَخَرَجُوا إِلَيْهِمَا، فَقَالُوا: ادْخُلَا آمِنِينَ مُطَاعِينَ، فَدَخَلَا - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ راستے سے واقف تھے، کیونکہ وہ شام آتے جاتے رہتے تھے، وہ جب بھی لوگوں کے پاس سے گزرتے تھے، تو وہ لوگ یہ دریافت کرتے تھے: یہ آپ کے آگے کون ہے؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جواب دیتے تھے: یہ میری رہنمائی کر رہے ہیں، جب وہ مدینہ منورہ کے قریب پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو پیغام بھیجا، یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو پیغام بھیجا، تو یہ حضرات نکل کر ان دونوں کی طرف آئے اور انہوں نے گزارش کی: آپ دونوں صاحبان ایسی حالت میں داخل ہوں کہ آپ محفوظ بھی ہوں اور آپ کی اطاعت بھی کی جائے، تو یہ دونوں حضرات (اس علاقے میں) داخل ہو گئے۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9914]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3486) اخرجه احمد فى المسند (122/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11825»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں