🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9994
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أُسَيْدٍ: يَا ابْنَ أَخِي، لَوْ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ الْآنَ بِبَدْرٍ، ثُمَّ أَطْلَقَ اللَّهُ لِي بَصَرِي، لَأُرِيَنَّكَ الشِّعْبَ الَّذِي خَرَجَتْ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ غَيْرَ شَكٍّ وَلَا تَمَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ لِغَفْلَةٍ فِيهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بھتیجے! اگر میں اور تم اس وقت بدر میں ہوتے اور پھر اللہ تعالیٰ میری بینائی کو کھول دیتا، تو میں تمہیں وہ گھاٹی دکھاتا، جس میں سے فرشتے نکل کر ہمارے پاس آئے تھے، اس میں کوئی شک اور کوئی الجھن نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9994]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9995
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى سِيمَا الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مُتَعَجِّرٌ بِعِمَامَةٍ صَفْرَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي اللِّبَاسِ نَحْوَ هَذَا.
عروہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن سیدنا جبرائیل سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حلیہ کے مطابق نازل ہوئے انہوں نے زرد رنگ کا عمامہ باندھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ لباس سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (230)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9996
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَقَدْ قُلِّلُوا فِي أَعْيُنِنَا يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى قُلْتُ لِصَاحِبِي الَّذِي إِلَى جَانِبِي: كَمْ تَرَاهُمْ؟ أَتَرَاهُمْ سَبْعِينَ؟ قَالَ: أَرَاهُمْ مِائَةً حَتَّى أَخَذْنَا مِنْهُمْ رَجُلًا فَسَأَلْنَاهُ قَالَ: كُنَّا أَلْفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر دشمن ہماری نظروں میں کم نظر آ رہا تھا یہاں تک کہ میں نے اپنے پہلو میں موجود اپنے ساتھی سے دریافت کیا: ان لوگوں کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ یہ کتنے ہیں کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ستر ہوں گے؟ اس نے کہا: میرا خیال ہے، یہ سو ہوں گے، یہاں تک کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کو پکڑا اور اس سے دریافت کیا: تو اس نے بتایا: ہم تو ایک ہزار ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9996]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10269)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9997
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: سَمِعْنَا صَوْتًا وَقَعَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ كَأَنَّهُ صَوْتُ حَصَاةٍ فِي طِسْتٍ، وَرَمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتِلْكَ الْحَصَاةِ فَانْهَزَمْنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے ایک آواز سنی، جو آسمان سے زمین کی طرف آئی تھی، اور وہ یوں تھی جیسے کسی طشت میں کنکری کو ڈالا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کنکریاں پھینکیں، تو ہم پسپا ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9997]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3127)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9998
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ‌ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ كَفًّا مِنَ الْحَصَى، فَاسْتَقْبَلَنَا بِهِ فَرَمَى بِهَا، وَقَالَ:" شَاهَتِ الْوُجُوهُ" فَانْهَزَمْنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا، آپ نے مٹھی بھر کنکریاں لیں، ہم (یعنی مشرکین مکہ) آپ کے سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھینک دیا اور فرمایا: یہ چہرے قبیح ہو جائیں، تو ہم پسپا ہو گئے، اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں، بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9998]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3128)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9999
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَعَلِيٍّ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصًى". فَنَاوَلَهُ، فَرَمَى بِهِ وُجُوهَ الْقَوْمِ، فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا امْتَلَأَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصْبَاءِ، فَنَزَلَتْ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: مجھے مٹھی بھر کنکریاں پکڑاؤ، انہوں نے وہ پکڑائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دشمن کی طرف پھینکیں، تو دشمن میں سے کوئی فرد ایسا نہیں بچا، جس کی آنکھیں اس کنکریوں سے بھر نہ گئی ہوں (یعنی ان کے اثرات سے متاثر نہ ہوئی ہوں) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9999]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11750)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5498»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10000
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" مَنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَأْسِرُوهُ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ; فَإِنَّهُمْ خَرَجُوا كُرْهًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص استطاعت رکھے، تو وہ بنو عبدالمطلب کو قیدی بنا لے (یعنی انہیں قتل نہ کرے) کیونکہ وہ لوگ زبردستی لائے گئے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10000]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1763) اخرجه احمد فى المسند (676)، أخرجه مسند أحمد برقم: 678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10001
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَغَيْرِهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَهُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ هَذَا أَسَرَنِي، أَسَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزِعُ مِنْ هَيْئَتِهِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" قَدْ آزَرَكَ اللَّهُ بِمَلَكٍ كَرِيمٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ، اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر آیا اس نے انہیں قیدی بنایا ہوا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے قیدی نہیں بنایا ہے، مجھے کسی اور نے قیدی بنایا ہے، میں الگ تھا مجھے قیدی بنانے والے کا حلیہ اس، اس طرح کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: اللہ تعالی نے ایک معزز فرشتے کے ذریعے تمہاری مدد کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (283/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10002
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ: نَظَرْتُ إِلَى الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ قَائِمٌ كَأَنَّهُ صَنَمٌ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ، فَلَمَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ قُلْتُ: جَزَاكَ اللَّهُ مِنْ ذِي رَحِمٍ شَرًّا، أَتُقَاتِلُ ابْنَ أَخِيكَ مَعَ عَدُوِّهِ؟ قَالَ: مَا فَعَلَ؟ وَهَلْ أَصَابَهُ الْقَتْلُ؟ قُلْتُ: اللَّهُ أَعَزُّ لَهُ وَأَنْصَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ: مَا يُرِيدُ إِلَيَّ؟ قُلْتُ: إِسَارًا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِكَ. قَالَ: لَيْسَتْ بِأَوَّلِ صِلَتِهِ، فَأَسَرْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن میں نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ کھڑے ہوئے تھے، یوں جیسے بت ہوں ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، میں نے ان کی طرف دیکھا تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو رشتے داروں کی طرف سے برا بدلہ دے، کیا آپ، اُس کے دشمن کے ساتھ مل کر، اپنے بھتیجے کے ساتھ جنگ کرنے لگے ہیں؟ انہوں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ کیا وہ قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ ان کے لئے اس سے زیادہ غلبے والا ہے اور ان کے لئے زیادہ مددگار ہے، انہوں نے دریافت کیا: تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: میں آپ کو قیدی بنانا چاہتا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو قتل کرنے سے منع کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: یہ اُن کی پہلی صلہ رحمی نہیں ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے انہیں قیدی بنا لیا اور میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (370/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10003
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ كَيْفَ أَسَرَكَ أَبُو الْيُسْرِ، وَلَوْ شِئْتَ لَجَعَلْتَهُ فِي كَفِّكَ؟ قَالَ: يَا بُنَيَّ، لَا تَقُلْ ذَاكَ لَقَدْ لَقِيتُنِي وَهُوَ أَعْظَمُ فِي عَيْنِي مِنَ الْخَنْدَمَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: اے ابا جان! سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نے آپ کو قید کیسے کر لیا تھا؟ اگر آپ چاہتے تو آپ انہیں اپنی ایک ہتھیلی کے ساتھ پکڑ سکتے تھے، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم ایسا نہ کہو، میرے سامنے ایک ایسا فرد آیا تھا، جو میری نظر میں خندمہ (نامی پہاڑ) سے زیادہ بڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10003]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں