🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ: الْمُسْلِمُونَ تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ
مسلمانوں کے خون برابر کی حیثیت رکھتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10701
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَخُونُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ، يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَلَمْ أَجِدْ لِأَبِي الزِّنَادِ ابْنًا اسْمُهُ الْقَاسِمُ، وَإِنَّمَا اسْمُهُ أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس کے ساتھ خیانت نہیں کرتا اور وہ اسے رسوا نہیں کرتا مسلمان اپنے علاوہ سب کے لئے ایک ہاتھ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے خون برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان میں سے ادنیٰ شخص بھی ان کی طرف سے پناہ دے سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں:
یہ روایت ابراہیم بن نافع کے حوالے سے صرف قاسم بن ابوزناد نے نقل کی ہے، اور میں نے ابوزناد کا کوئی ایسا بیٹا نہیں پایا جس کا نام قاسم ہو اس راوی کا اصل نام ابوالقاسم بن ابوزنا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10701]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُ لَا يَجْنِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ غَيْرِهِ
کوئی شخص کسی دوسرے کے خلاف زیادتی نہیں کرے گا اور کسی شخص کو کسی دوسرے کے جرم میں پکڑا نہیں جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10702
عَنْ سُلَيْمِ بْنِ أَسْوَدَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي يَرْبُوعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يُكَلِّمُ النَّاسَ يَقُولُ:" يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا، أُمَّكَ وَأَبَاكَ وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ فَأَدْنَاكَ".
قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ الَّذِينَ أَصَابُوا فُلَانًا. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سلیم بن اسود نے بنو یربوع سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کو سنا آپ ان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے تم اپنی ماں اپنے باپ اپنی بہن اپنے بھائی اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیزوں پر خرچ کرو)“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بنو ثعلبہ بن یربوع انہوں نے فلاں شخص کو نقصان پہنچایا ہے راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار کسی شخص کو کسی دوسرے کے جرم میں نہیں پکڑا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10702]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (64/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16177، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1384»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10703
وَعَنْ رَجُلٍ كَانَ قَدِيمًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ كَانَ فِي عَهْدِ عُثْمَانَ رَجُلًا يُخْبِرُ عَنْ أَبِيهِ ; أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُبْ لِي كِتَابًا أَنْ لَا أُؤْخَذَ بِجَرِيرَةِ غَيْرِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ذَلِكَ لَكَ وَلِكُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک صاحب جن کا تعلق بنو تمیم کے پرانے افراد میں سے ہے، اور وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد میں (جوان) مرد تھے، انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بتائی کہ ان (کے والد) کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے تحریر لکھ دیں کہ مجھے کسی دوسرے کے جرم میں نہیں پکڑا جائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز تمہیں حاصل ہے، اور ہر مسلمان کو حاصل ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10703]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (479/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15507»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10704
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" لَا تَرْتَدُّوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، لَا يُؤْخَذُ الرَّجُلُ بِجَرِيرَةِ أَخِيهِ، وَلَا بِجَرِيرَةِ أَبِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: ”میرے بعد دوبارہ کافر ہو کے ایک دوسرے کی گردنیں نہ اڑانے لگ جانا کوئی شخص اپنے بھائی کے جرم میں نہیں پکڑا جائے۔ گا یا اپنے باپ کے جرم میں نہیں پکڑا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10704]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10705
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، وَلَا يُؤْخَذُ الرَّجُلُ بِجَرِيرَةِ أَبِيهِ، وَلَا بِجَرِيرَةِ أَخِيهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد دوبارہ کافر ہو کے ایک دوسرے کی گردنیں نہ اڑانے لگ جانا کوئی شخص اپنے باپ کے جرم میں یا اپنے بھائی کے جرم کے بدلے میں نہیں پکڑا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1520 و 1519)، أخرجه مسند البزار برقم: 1959»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10706
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ ; أَنَّ أَبَاهُ مَالِكًا، وَعَمَّيْهِ عُبَيْدًا وَقَيْسًا بَنِي الْخَشْخَاشِ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَوْا إِلَيْهِ إِغَارَةَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَمِّهِمْ عَلَى النَّاسِ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا كِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَالِكٍ وَعُبَيْدٍ ; أَنَّكُمْ آمِنُونَ مُسْلِمُونَ بِأَمَانٍ عَلَى دِمَائِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ، لَا تُؤْخَذُونَ بِجَرِيرَةِ غَيْرِكُمْ، وَلَا تَجْنِي عَلَيْكُمْ إِلَّا أَيْدِيكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حصین بن ابوحر بیان کرتے ہیں: ان کے والد مالک اور ان کے دو چچاؤں عبید اور قیس یہ سب خشخاش کے بیٹے ہیں یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپ کے سامنے اس بات کی شکایت کی کہ ان کے چچا زاد سے لوگوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے لوگوں پر ظلم کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو مکتوب لکھا (جس میں یہ تحریر تھا:) ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جانب سے مالک اور عبید کے نام مکتوب ہے تم لوگ امن پانے والے مسلمان ہو اور تمہاری جانوں اور اموال کو امان حاصل ہے، تو تم اپنے علاوہ کسی اور کے جرم میں نہیں پکڑے جاؤ گے اور کوئی تم پر زیادتی نہیں کرے گا البتہ تم خود جو کرو گے اس کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10706]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (293/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِي حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں کی جانوں کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10707
عَنْ أَبِي غَادِيَةَ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا. أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
سیدنا ابوغادیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عقبہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تمہاری جانیں تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے اس دن تک کے لئے قابل احترام ہیں جب تم لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گے اور یہ تمہارے آج کے اس دن کی طرح قابل احترام ہیں جو تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینے میں ہے خبردار کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ تو گواہ ہو جا (پھر آپ نے فرمایا:) خبردار تم لوگ میرے بعد پھر کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10707]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20143»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10708
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: بِيَمِينِكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، وَخَطَبَنَا يَوْمَ الْعَقَبَةِ.... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْفِتَنِ، وَتَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ، وَطُرُقٌ فِي الْفِتَنِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی میں نے عرض کی: دائیں ہاتھ کے ذریعے (یا آپ کی قسم کے ہمراہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں پھر آپ نے عقبہ کے دن ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس کے مختلف طرق فتنوں سے متعلق باب میں آئیں گے اس سے پہلے اس کے مختلف طرق حج کے موقع پر خطبوں سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں، اور کچھ طرق فتنوں والے باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10708]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ فِي مَنْ حَضَرَ قَتْلَ مَظْلُومٍ أَوْ عُقُوبَتَهُ
جو شخص مظلوم کے قتل یا اس کو دی جانے والی سزا کے موقع پر پاس موجود ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10709
عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْهَدَنَّ أَحَدُكُمْ قَتِيلًا ; لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ قُتِلَ مَظْلُومًا فَتُصِيبُهُ السُّخْطَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَعَسَى أَنْ يُقْتَلَ مَظْلُومًا ; فَتَنْزِلَ السُّخْطَةُ عَلَيْهِمْ، فَتُصِيبَهُ مَعَهُمْ". وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا خرشہ بن حر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی بھی شخص کسی کے قتل ہونے کے وقت ہرگز موجود نہ ہو، ہو سکتا ہے کہ اسے مظلوم ہونے کے طور پر قتل کیا جا رہا ہو، اور پھر اس (موجود ہونے والے شخص) تک بھی ناراضگی پہنچ جائے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ کسی شخص کو مظلوم ہونے کے طور پر قتل کیا جائے گا اور پھر ان لوگوں پر ناراضنگی نازل ہو گی اور ان لوگوں کے ساتھ اسے بھی لاحق ہو گی (جو وہاں موجود تھا اگرچہ وہ قتل میں شریک نہیں تھا)“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4181) اخرجه احمد فى المسند (167/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4181»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10710
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ مَوْقِفًا يُقْتَلُ فِيهِ رَجُلٌ ظُلْمًا، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ ; حَيْثُ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ، وَلَا يَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ مَوْقِفًا يُضْرَبُ فِيهِ رَجُلٌ ظُلْمًا ; فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَسَدُ بْنُ عَطَاءٍ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: مَجْهُولٌ، وَمِنْدَلٌ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص ایسی جگہ پر ہرگز نہ ٹھہرے جہاں کسی شخص کو ظلم کے طور پر قتل کیا جا رہا ہو کیونکہ وہاں موجود لوگوں پر لعنت نازل ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے اس کا دفاع نہیں کیا اور کوئی بھی شخص ایسی جگہ پر ہرگز نہ ٹھہرے جہاں ظلم کے طور پر کسی شخص کی پٹائی کی جا رہی ہو کیونکہ وہاں موجود لوگوں پر لعنت نازل ہوتی ہے جب انہوں نے اس کا دفاع نہیں کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسد بن عطاء ہے ازدی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے ایک راوی مندل ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11675)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں