🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
462. بَابٌ فِيمَنْ عَلَّمَ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11672
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يُعَلِّمُ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا إِلَّا تُوِّجَ أَبُوهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِتَاجٍ فِي الْجَنَّةِ يَعْرِفُهُ بِهِ أَهْلُ الْجَنَّةِ بِتَعْلِيمِ وَلَدِهِ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ سُلَيْمٍ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُن تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے: ”جو شخص اپنی اولاد کو، دنیا میں قرآن کی تعلیم دیتا ہے، تو قیامت کے دن اس بچے کے باپ کو جنت میں تاج پہنایا جائے گا، جس کی وجہ سے اہل جنت اسے پہچان لیں گے کہ اس نے دنیا میں اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیم دی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر بن سلیم ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (96)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 96»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
463. بَابٌ فِيمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ .
اس شخص کا بیان، جو قرآن کا علم حاصل کرے اور اُس کی تعلیم دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11673
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے، جو قرآن کا علم حاصل کرے اور اس کی تعلیم دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سنان قزاز ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (379)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 353»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11674
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَفَعَهُ، قَالَ:" خَيْرُكُمْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَأَقْرَأَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ فِيهِ شَرِيكٌ، وَعَاصِمٌ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے، جو قرآن پڑھے اور پڑھائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شریک اور ایک راوی عاصم ہے، یہ دونوں ثقہ ہیں اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10325)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10325، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3086»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11675
وَعَنْ كُلَيْبِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: سَمِعَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ضَجَّةً فِي الْمَسْجِدِ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ وَيُقْرِئُونَهُ، فَقَالَ: طُوبَى لِهَؤُلَاءِ. هَؤُلَاءِ كَانُوا أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْغَاضِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کلیب بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے مسجد میں گونج کی آواز سنی، لوگ قرآن پڑھ رہے تھے اور پڑھا رہے تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں کے لئے مبارکباد ہے! یہ لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک، سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان غاضری ہے اور وہ متروک ہے، ایک روایت کے مطابق امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11675]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 874، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7304»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11676
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي أَوَّلِ مَنْ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ، فَخَرَجْتُ مِنْ أَهْلِي مِنَ السَّرَاةِ غَدْوَةً، فَأَتَيْتُ مِنًى عِنْدَ الْعَصْرِ، فَصَاعَدْتُ فِي الْجَبَلِ ثُمَّ هَبَطْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْتُ وَعَلَّمَنِي قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا، وَعَلَّمَنِي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ. وَقَالَ:" هُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ"،
سیدنا سعد بن جنادہ بیان کرتے ہیں: طائف کے رہنے والوں میں سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والا، اولین افراد میں سے تھا، میں سراۃ میں اپنے گھر والوں کے پاس سے صبح کے وقت نکلا تھا اور پھر میں عصر کے وقت منی آیا تھا، میں پہاڑ پر چڑھا اور پھر میں اُترا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے اسلام قبول کیا، آپ نے مجھے سورت اخلاص، سورت زلزال کی تعلیم دی اور آپ نے مجھے ان کلمات کی تعلیم دی: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11676]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5483)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5483»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11677
وَفِي رِوَايَةٍ: وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سورت کافرون کی تعلیم دی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11677]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5482)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11678
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يُقْرِئُ الرَّجُلَ الْآيَةَ، ثُمَّ يَقُولُ: لَهِيَ خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، أَوْ مِمَّا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يَقُولَ ذَلِكَ فِي الْقُرْآنِ كُلِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ کسی شخص کو ایک آیت سکھاتے تھے پھر یہ فرماتے تھے: یہ آیت (سیکھنا) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہے، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہے، جو بھی چیز زمین پر موجود ہے، یہاں تک کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ پورے قرآن کے بارے میں یہی بات کہا: کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8663)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11679
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِذَا أَصْبَحَ أَتَاهُ النَّاسُ فِي دَارِهِ، فَيَقُولُ: عَلَى مَكَانِكُمْ، ثُمَّ يَمُرُّ بِالَّذِينِ يُقْرِئُهُمُ الْقُرْآنَ، فَيَقُولُ: أَيَا فُلَانُ، بِأَيِّ سُورَةٍ أَنْتَ؟ فَيُخْبِرُهُ [ فَيَقُولُ ] فِي أَيِّ آيَةٍ، فَيَفْتَحُ عَلَيْهِ الْآيَةَ الَّتِي تَلِيهَا ثُمَّ يَقُولُ: تَعَلَّمْهَا فَإِنَّهَا خَيْرٌ لَكَ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ. قَالَ: فَيَظُنُّ الرَّجُلُ أَنَّهُ لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ آيَةٌ خَيْرٌ مِنْهَا، ثُمَّ يَمُرُّ بِالْآخْرَ فَيَقُولُ لَهُ: مِثْلَ ذَلِكَ، حَتَّى يَقُولَ ذَلِكَ لِكُلِّهِمْ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مِنْ قَوْلِي: وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس صبح کے وقت لوگ ان کے گھر آتے تھے، تو آپ فرماتے تھے: تم لوگ اپنی جگہ پر رہو! پھر وہ ان لوگوں کے پاس سے گزرتے تھے، جنہیں انہوں نے قرآن پڑھانا ہوتا تھا اور پھر آپ فرماتے تھے: اے فلاں! تم کون سی سورت پر ہو؟ وہ انہیں بتاتا تھا تو آپ دریافت کرتے تھے: کون سی آیت پر ہو؟ پھر وہ اس کے بعد والی آیت اسے سکھاتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: تم اسے سیکھ لو! کیونکہ یہ تمہارے لئے ہر اُس چیز سے زیادہ بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، راوی کہتے ہیں: تو آدمی یہ سمجھتا تھا کہ شاید قرآن میں اُس سے بہتر آیت اور کوئی نہیں ہے، پھر وہ دوسرے شخص کے پاس سے گزرتے تھے، تو اُسے بھی یہی بات کہتے تھے، یہاں تک کہ وہ سب لوگوں سے یہی بات کہتے تھے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان سب کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں: کہ یہ ابوعبیدہ کے حوالے سے اُن کے والد سے منقول ہے اور ابوعبیدہ نے، اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11679]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8662)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11680
وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: لَوْ قِيلَ لَأَحَدِكُمْ: لَوْ غَدَوْتَ إِلَى الْقَرْيَةِ كَانَ لَكَ أَرْبَعُ قَلَائِصَ، كَانَ يَقُولُ: قَدْ أَبَى اللَّهُ لِي أَنْ أَغْدُوَ، وَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ غَدَا فَتَعَلَّمَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ كَانَتْ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعٍ وَأَرْبَعٍ، حَتَّى عَدَّ شَيْئًا كَثِيرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر تم میں سے کسی ایک شخص سے یہ کہا: جائے کہ: اگر تم صبح کے وقت بستی میں جاؤ، تو تمہیں چار اونٹنیاں ملیں گی، تو وہ شخص کہے گا: صبح کب ہو گی اور میں کب جاؤں گا؟ تو اگر کوئی شخص صبح کے وقت جا کر، اللہ کی کتاب کی ایک آیت کا علم حاصل کر لے، تو یہ اس کے لئے چار اور مزید چار اور مزید چار، یہاں تک کہ انہوں نے بہت سی تعداد گنوا کر فرمایا (کہ اس سے بھی زیادہ اونٹنیاں ملنے سے بھی) زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابواسحاق نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8662)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
464. بَابٌ فِيمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْيَهُودِ .
اس شخص کا بیان، جو یہودیوں کی اولاد سے تعلق رکھتا ہو اور قرآن سیکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11681
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ الظَّفَرِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنَ الْكَاهِنَيْنِ رَجُلٌ يَدْرُسُ الْقُرْآنَ دِرَاسَةً لَا يَدْرُسُهَا أَحَدٌ يَكُونُ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغِيثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَمُغِيثٌ: ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ وَلَمْ يُخْرِجْهُمَا أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبردہ ظفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کاہنین (دو قبیلوں) میں سے ایک شخص نکلے گا، جو قرآن کا درس دے گا (یا اس کو سیکھے گا) اس کے بعد آنے والا کوئی شخص، اُس کا درس نہیں دے گا (یا اس کو نہیں سیکھے گا)“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے عبداللہ بن مغیث کی، ان کے والد کے حوالے سے، ان کے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، عبداللہ نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے اور مغیث کا ذکر، امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب ”التاریخ“ میں کیا ہے، ان دونوں کے حوالے سے کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/22) اخرجه احمد فى المسند (11/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23363»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں