🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یا وہ تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے اور تم ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے لگو“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11967
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَأَلْتُ رَبِّي لِأُمَّتِي أَرْبَعَ خِلَالٍ فَأَعْطَانِي ثَلَاثًا وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً. سَأَلْتُهُ أَنْ لَا تَكْفُرَ أُمَّتِي صَفْقَةً وَاحِدَةً فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ بِمَا عَذَّبَ بِهِ الْأُمَمَ قَبْلَهُمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمَنَعَنِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لئے چار چیزیں مانگیں، تو اس نے مجھے تین چیزیں عطا کر دیں اور ایک چیز سے منع کر دیا، میں نے اس سے یہ بات مانگی کہ میری امت عمومی طور پر کفر کا شکار نہ ہو، تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی، میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ ان پر ان کے دشمن کو مسلط نہ کرے، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی، میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ ان لوگوں کو ایسے عذاب کا شکار نہ کرے، جو عذاب اس نے ان سے پہلے کی امتوں کو دیا تھا، تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی، اور میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ ان کے درمیان اختلافات پیدا نہ کرے، تو اُس نے اس حوالے سے مجھے منع کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے تین چیزیں مانگیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11967]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3290)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1883، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11968
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ خِصَالٍ فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً. سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَى أُمَّتِي عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَقْتُلَ أُمَّتِي بِالسَّنَةِ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا فَأَبَى عَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے تین چیزیں مانگیں، تو اس نے دو چیزیں مجھے عطا کر دیں، اور ایک سے منع کر دیا، میں نے اس سے یہ بات مانگی کہ وہ میری امت پر ان کے دشمن کو مسلط نہ کرے، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی، میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ میری امت کو قحط سالی کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی، میں اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ انہیں گروہوں میں تقسیم نہ کرے، تو اس نے مجھے انکار کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11968]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11969
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ خِصَالٍ فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ، وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تُهْلِكْ أُمَّتِي جُوعًا، قَالَ: هَذِهِ لَكَ. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تُسَلِّطْ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ - يَعْنِي أَهْلَ الشِّرْكِ - فَيَجْتَاحُهُمْ. قَالَ: لَكَ ذَلِكَ. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تَجْعَلْ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ، فَمَنَعَنِي هَذِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حُذَيْفَةَ الثَّعْلَبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لئے تین چیزیں مانگیں، تو اس نے مجھے دو چیزیں عطا کر دیں اور ایک کے حوالے سے مجھے منع کر دیا، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو میری امت کو بھوک کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرنا، تو اس نے فرمایا: یہ چیز تمہیں ملی، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو ان پر ان کے دشمن کو مسلط نہ کرنا، جو ان کے علاوہ ہو (یعنی اس کا تعلق مشرکین سے ہو) کہ وہ انہیں جڑ سے ختم کر دے، تو پروردگار نے فرمایا: یہ چیز تمہیں مل گئی، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو ان کے درمیان قتل و غارت گری پیدا نہ کرنا، تو اس نے مجھے اس حوالے سے منع کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحذیفہ ثعلبی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11969]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (179)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 179، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11970
وَعَنْ جَبْرِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ ثَلَاثًا، فَأُعْطِيَ اثْنَتَيْنِ، وَمَنَعَهُ وَاحِدَةً. سَأَلَهُ أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتَهُ جُوعًا، وَأَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا، فَأُعْطِيهِمَا، وَسَأَلَهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ، فَمُنِعَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جبر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد بنو معاویہ میں تین چیزیں مانگیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو چیزیں دیدی گئیں اور ایک چیز سے منع کر دیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو بھوک کے ذریعے ہلاک نہ کرے، اور یہ کہ وہ ان پر دشمن کو مسلط نہ کرے، تو یہ دونوں چیزیں آپ کو دیدی گئیں، آپ نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ وہ ان کے درمیان قتل و غارت گری نہ رکھے، تو اس چیز سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منع کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11970]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1781)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23237، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8626، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1781»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11971
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ مُحَمَّدٌ رَبَّهُ أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا، وَلَا يُذِيقَ بَعْضَهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ، فَأَبَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگی کہ وہ ان کی امت کو مختلف گروہوں میں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں، تو پروردگار نے انکار کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12274)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12274»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11972
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ صَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً تَامَّةَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَجَلَسَ يَوْمًا فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى أَوْمَأَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ: أَنِ اسْكُتُوا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوحَى إِلَيْهِ. فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلْتَ الْجُلُوسَ حَتَّى أَوْمَأَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ أَنَّهُ يُنَزَّلُ عَلَيْكَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّهَا صَلَاةُ رَغْبَةٍ وَرَهْبَةٍ، سَأَلْتُ اللَّهَ فِيهَا ثَلَاثًا، فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً. سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُعَذِّبَكُمْ بِعَذَابٍ عَذَّبَ بِهِ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَى عَامَّتِكُمْ عَدُوًّا يَسْتَبِيحُكُمْ، فَأَعْطَانِيهِمَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا، وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ، فَمَنَعَنِيهَا"
قُلْتُ لَهُ: أَبُوكَ سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدَدَ أَصَابِعِي هَذِهِ الْعَشَرِ الْأَصَابِعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
نافع بن خالد خزاعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے اور لوگ آپ کے اردگرد ہوتے تھے، تو آپ مختصر نماز ادا کرتے تھے، جس کے رکوع اور سجود مکمل ہوتے تھے، ایک دن آپ نے نماز ادا کرتے ہوئے طویل سجدہ کیا، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض نے ایک دوسرے کی طرف اشارہ کیا کہ تم لوگ خاموش رہو! شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی نازل ہو رہی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو حاضرین میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! آج آپ کافی دیر تک بیٹھے رہے تھے، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض نے ایک دوسرے کو اشارہ کیا کہ شاید آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! یہ ایک ایسی نماز تھی، جس میں رغبت بھی تھی اور خوف بھی تھا، میں نے اس میں اللہ تعالیٰ سے تین چیزیں مانگیں تو اس نے دو چیزیں مجھے عطا کر دیں اور ایک چیز کے حوالے سے مجھے منع کر دیا، میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ تم لوگوں کو ایسے عذاب کا شکار نہ کرے، جیسا عذاب اس نے تم سے پہلے لوگوں کو دیا تھا، اور میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ تمہارے اوپر عمومی طور پر دشمن کو مسلط نہ کرے کہ وہ (میری امت کو) مکمل طور پر ختم کر دے، تو اس نے یہ دونوں چیزیں مجھے عطا کر دیں، میں نے اس سے یہ چیز مانگی کہ وہ انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں، تو اُس نے اس چیز کے حوالے سے مجھے انکار کر دیا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اُن سے دریافت کیا: کیا آپ کے والد نے خود یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اور میں نے انہیں یہ بھی کہتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی مرتبہ سنی ہے، جتنی ان کے انگلیوں کی تعداد ہے، یعنی دس مرتبہ سنی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں، نافع بن خالد کا معاملہ مختلف ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے اور کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4112)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4114، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ .
اس چیز کا بیان کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کے درمیان باہمی طور پر ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11973
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابِي فَأَمْسِكُوا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي كِتَابِ الْقَدَرِ، وَفِيهِ مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب میرے اصحاب کا ذکر ہو، تو (اُن پر تنقید کرنے کے حوالے سے) رک جاؤ۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل روایت کے طور پر کتاب القدر میں گزر چکی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسہر بن عبدالملک ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10448)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11974
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ حَفِظَنِي فِي أَصْحَابِي وَرَدَ عَلَى حَوْضِي، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْنِي فِي أَصْحَابِي لَمْ يَرَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مِنْ بَعِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَبِيبٌ كَاتِبُ مَالِكٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو میرے اصحاب کے حوالے سے میری حفاظت کرے گا، وہ میرے حوض پر آئے گا، اور جو شخص میرے اصحاب کے بارے میں، میری حفاظت نہیں کرے گا، وہ قیامت کے دن مجھے صرف دور سے دیکھ پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبیب ہے، جو امام مالک کا کاتب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13125)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13125، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1029»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11975
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ كَلَامٌ، فَذُكِرَ خَالِدٌ عِنْدَ سَعْدٍ فَقَالَ: مَهْ، فَإِنَّ مَا بَيْنَنَا لَمْ يَبْلُغْ دِينَنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے درمیان تکرار ہو گئی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کا ذکر منفی انداز میں کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: رک جاؤ! کیونکہ جو ہمارے درمیان اختلاف ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3810)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11976
وَعَنْ عُرْوَةَ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَقِيَ الزُّبَيْرَ فِي السُّوقِ، فَتَعَاتَبَا فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ عُثْمَانَ، ثُمَّ أَغْلَظَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ لِي. فَضَرَبَهُ الزُّبَيْرُ حَتَّى وَقَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی ملاقات بازار میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں اُن دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تکرار کی، اُس کے بعد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سختی سے بولنے لگے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ سن نہیں رہے ہیں؟ یہ جو مجھ سے کہہ رہا ہے؟ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ضرب لگائی، یہاں تک کہ وہ گر گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں