🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ الْكَلَامِ بِالْحَقِّ عِنْدَ الْحُكَّامِ .
حکمرانوں کے سامنے حق کے مطابق بات چیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12166
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجِرَاحِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الشُّهَدَاءِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" رَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ فَأَمَرَهُ بِمَعْرُوفٍ وَنَهَاهُ عَنْ مُنْكَرٍ فَقَتَلَهُ". قِيلَ: فَأَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ عَذَابًا؟ قَالَ:" رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَ رَجُلًا أَمَرَهُ بِمَعْرُوفٍ وَنَهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ". ثُمَّ قَرَأَ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا عُبَيْدَةَ، قَتَلَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ ثَلَاثَةً وَأَرْبَعِينَ نَبِيًّا فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ، فَقَامَ مِائَةُ رَجُلٍ وَاثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْ عُبَّادِ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ فَقُتِلُوا جَمِيعًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ اثْنَانِ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! شہداء میں، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو کسی ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہو اور اسے نیکی کا حکم دے یا اسے برائی سے منع کرے اور وہ حکمران اسے قتل کروا دے، عرض کی گئی: لوگوں میں سب سے زیادہ شدید عذاب کسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو، یا کسی ایسے شخص کو قتل کیا ہو، جس نے اسے کسی نیکی کا حکم دیا ہو، یا اسے برائی سے منع کیا ہو، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ لوگ انبیاء کو ناحق طور پر قتل کر دیتے ہیں اور وہ ان لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں، جو لوگوں میں سے انصاف کے مطابق حکم دیتے ہیں، تو تم انہیں دردناک عذاب کی اطلاع دے دو!“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوعبیدہ! بنی اسرائیل نے تینتالیس انبیاء کرام علیہم السلام کو ایک ہی وقت میں شہید کر دیا تھا اور بنی اسرائیل میں سے ایک سو بارہ افراد جو عبادت گزار تھے، وہ اُٹھے انہوں نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا، تو ان سب کو قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12166]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3314)، أخرجه مسند البزار برقم: 1285»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ فَأَنْكَرَ بِقَلْبِهِ وَمَنْ تَكَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جو خوف زدہ ہو کر دل میں انکار کرے اور (اس شخص کا بیان) جو بات کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12167
عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ قَالَ: لَمَّا هَزَمَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ أَهْلَ الْبَصْرَةِ قَالَ الْمُعَلَّى: فَخَشِيتُ أَنْ أَجْلِسَ فِي حَلْقَةِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ فَأُوجَدَ فِيهَا فَأُعْرَفَ، فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ فِي مَنْزِلِهِ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، كَيْفَ بِهَذِهِ الْآيَةِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: أَيَّةُ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: قَوْلُ اللَّهِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ:" وَتَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ". قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّ الْقَوْمَ عَرَضُوا السَّيْفَ فَحَالَ السَّيْفُ دُونَ الْكَلَامِ. قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَهَلْ تَعْرِفُ لِمُتَكَلِّمٍ فَضْلًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ الْمُعَلَّى: ثُمَّ حَدَّثْتُ بِحَدِيثَيْنِ، قَالَ: ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَدِيثٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ يُذَكِّرَ بِعَظِيمٍ، فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبْعِدُ مِنْ رِزْقٍ"، قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثٍ آخَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ". قِيلَ: وَمَا إِذْلَالُهُ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لَمَّا لَا يُطِيقُ". قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَيَزِيدُ الضَّبِّيُّ وَكَلَامُهُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ. قَالَ الْمُعَلَّى: فَقُمْتُ مِنْ مَجْلِسِ الْحَسَنِ، فَأَتَيْتُ يَزِيدَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا مَوْدُودٍ، بَيْنَا أَنَا وَالْحَسَنُ نَتَذَاكَرُ إِذْ نَصَبَ أَمْرَكَ نَصْبًا. فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ. قَالَ: قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ. قَالَ: فَمَا قَالَ؟ قُلْتُ: قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ عَلَى مَقَالَتِهِ. قَالَ يَزِيدُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى مَقَالَتِي وَايْمُ اللَّهِ، لَقَدْ قُمْتُ مَقَامًا أُخْطِرُ فِيهِ بِنَفْسِي. قَالَ يَزِيدُ: فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، غُلِبْنَا عَلَى كُلِّ شَيْءٍ تَغَلَّبَ عَلَى صِلَاتِنَا. فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَمْ تَصْنَعْ شَيْئًا، إِنَّكَ تَعْرِضُ نَفْسَكَ لَهُمْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ. قَالَ: فَقُمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: رَحِمَكَ اللَّهُ، الصَّلَاةُ، فَلَمَّا قُلْتُ ذَلِكَ احْتَوَشَتْنِي الرِّجَالُ يَتَعَاوَرُونِي، فَأَخَذُوا بِلِحْيَتِي وَتَلْبِيبَتِي، وَجَعَلُوا يُجْؤُونَ بَطْنِي بِنِعَالِ سُيُوفِهِمْ. قَالَ: وَمَضَوْا بِي نَحْوَ الْمَقْصُورَةِ، فَمَا وَصَلْتُ إِلَيْهَا حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُمْ سَيَقْتُلُونِي دُونَهَا. قَالَ: فَفُتِحَ لِي بَابُ الْمَقْصُورَةِ. قَالَ: فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيِ الْحَكَمِ وَهُوَ سَاكِتٌ. فَقَالَ: أَمْجَنُونٌ أَنْتَ؟ وَمَا كُنَّا فِي صَلَاةٍ. فَقُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، هَلْ مِنْ كَلَامٍ أَفْضَلَ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَشَرَ مُصْحَفًا يَقْرَؤُهُ غُدْوَةً إِلَى اللَّيْلِ كَانَ ذَلِكَ قَاضٍ عَنْهُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ لَأَحْسَبُكَ مَجْنُونًا. قَالَ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ جَالِسٌ تَحْتَ مِنْبَرِهِ سَاكِتٌ، فَقُلْتُ: يَا أَنَسُ يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَنْشُدُكَ اللَّهَ، فَقَدْ خَدَمْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَحِبْتَهُ، أَبِمَعْرُوفٍ قُلْتُ أَمْ بِمُنْكَرٍ؟ أَبِحَقٍّ قُلْتُ أَمْ بِبَاطِلٍ؟ قَالَ: فَلَا وَاللَّهِ، مَا أَجَابَنِي بِكَلِمَةٍ. قَالَ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ: يَا أَنَسُ، قَالَ: يَقُولُ: لَبَّيْكَ أَصْلَحَكَ اللَّهُ. قَالَ وَكَانَ وَقْتُ الصَّلَاةِ قَدْ ذَهَبَ. قَالَ: كَانَ بَقِيَ مِنَ الشَّمْسِ بَقِيَّةٌ. قَالَ: احْبِسُوهُ. قَالَ يَزِيدُ: فَأُقْسِمُ لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ - يَعْنِي لِلْمُعَلَّى - لَمَا لَقِيتُ مِنْ أَصْحَابِي كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ مَقَالِي، قَالَ بَعْضُهُمْ: مُرَاءٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَجْنُونٌ. قَالَ: وَكَتَبَ الْحَكَمُ إِلَى الْحَجَّاجِ: إِنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ضُبَّةَ قَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ: الصَّلَاةَ وَأَنَا أَخْطُبُ، وَقَدْ شَهِدَ الشُّهُودُ الْعُدُولُ عِنْدِي أَنَّهُ مَجْنُونٌ. فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ: إِنْ كَانَتْ قَامَتِ الشُّهُودُ الْعُدُولُ أَنَّهُ مَجْنُونٌ فَخَلِّ سَبِيلَهُ، وَإِلَّا فَاقْطَعْ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ وَاسْمُرْ عَيْنَيْهِ وَاصْلِبْهُ. قَالَ: فَشَهِدُوا عِنْدَ الْحَكَمِ أَنِّي مَجْنُونٌ فَخَلَّى عَنِّي. قَالَ الْمُعَلَّى عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ: مَاتَ أَخٌ لَنَا فَتَبِعْنَا جَنَازَتَهُ فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا دُفِنَ تَنَحَّيْتُ فِي عِصَابَةٍ، فَذَكَرْنَا اللَّهَ وَذَكَرْنَا مَعَادَنَا، فَإِنَّا كَذَلِكَ إِذْ رَأَيْنَا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَالْحِرَابِ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابِي قَامُوا وَتَرَكُونِي وَحْدِي، فَجَاءَ الْحَكَمُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيَّ فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، مَاتَ صَاحِبٌ لَنَا فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ وَدَفَنَّاهُ وَقَعَدْنَا نَذْكُرُ رَبَّنَا وَنَذْكُرُ مَعَادَنَا وَنَذْكُرُ مَا صَارَ إِلَيْهِ. قَالَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَفِرَّ كَمَا فَرُّوا؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَنَا أَبْرَأُ مِنْ ذَلِكَ سَاحَةً وَآمَنُ الْأَمِيرَ أَنْ أَفِرَّ. قَالَ: فَسَكَتَ الْحَكَمُ، فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْمُهَلَّبِ وَكَانَ عَلَى شُرْطَتِهِ: تَدْرِي مَنْ هَذَا؟ قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْمُتَكَلِّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. قَالَ: فَغَضِبَ الْحَكَمُ، وَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَجَرِئٌ، خُذَاهُ. قَالَ: فَأُخِذْتُ فَضَرَبَنِي أَرْبَعَمِائَةِ سَوْطٍ، فَمَا دَرِيتُ مَتَى تَرَكَنِي مِنْ شِدَّةِ مَا ضَرَبَنِي. قَالَ: وَبَعَثَنِي إِلَى وَاسِطَ، فَكُنْتُ فِي دِيمَاسِ الْحَجَّاجِ حَتَّى مَاتَ الْحَجَّاجُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
معلیٰ بن زیاد بیان کرتے ہیں: جب یزید بن مہلب نے اہل بصرہ کو پسپا کر دیا، تو معلیٰ کہتے ہیں: مجھے اندیشہ ہوا کہ میں حسن بن ابوالحسن کی محفل میں بیٹھوں اور پھر میرے خلاف کاروائی ہو اور میری شناخت کر لی جائے، تو میں حسن کے ہاں ان کے گھر آیا، میں ان کے پاس آیا تو میں نے کہا: اے ابوسعید! اللہ کی کتاب کی اس آیت کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے دریافت کیا: اللہ کی کتاب کی کون سی آیت؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”اور تم اُن میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ گناہ اور سرکشی کے کاموں میں جلدبازی کرتے ہیں اور حرام کھانے میں بھی، تو وہ لوگ جو عمل کرتے ہیں، وہ برا ہے“ تو انہوں نے فرمایا: اے عبداللہ (یا اے اللہ کے بندے!) جب لوگوں کو تلوار کے سامنے لایا جائے، تو تلوار بات چیت کرنے کے درمیان رکاوٹ بن جاتی ہے، میں نے کہا: اے ابوسعید! کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ایسے وقت میں کلام کرنے والے کو کوئی فضیلت حاصل ہوتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! معلیٰ بیان کرتے ہیں: پھر میں نے دو حدیثیں بیان کیں، انہوں نے یہ بات بیان کی کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نام کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا خوف تم میں سے کسی ایک شخص کو اس بات سے منع نہ کرے کہ وہ حق کے مطابق بات کرے، جبکہ وہ حق کو دیکھ رہا ہو، یا (لوگوں کا خوف تم میں سے کسی ایک شخص کو اس بات سے منع نہ کرے کہ) وہ کسی حکمران کو کوئی نصیحت کرے، کیونکہ یہ چیز نہ تو موت کو قریب کرتی ہے اور نہ ہی رزق کو دور کرتی ہے۔“ پھر انہوں نے ایک اور حدیث بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود ذلیل کرے، عرض کی گئی: اس کے اپنے آپ کو ذلیل کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ وہ خود کو ایسی آزمائش کے سامنے پیش کرے، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“ ان سے کہا: گیا: اے ابوسعید! یزید ضبی اور نماز کے بارے میں اس کے کلام کا کیا حکم ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: وہ جیل سے اس وقت تک نہیں نکلے گا، جب تک ندامت کا شکار نہیں ہوتا، معلیٰ کہتے ہیں: پھر میں حسن بصری کی محفل سے اُٹھا اور یزید کے پاس آیا، میں نے کہا: اے ابومودود! میں اور حسن بصری بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران انہوں نے تمہارے معاملے کے بارے میں ایک رائے دی ہے، اس نے کہا: اے ابوالحسن رک جاؤ! میں نے کہا: میں نے ایسا ہی کیا، اس نے کہا: انہوں نے کیا کہا:؟ میں نے کہا: انہوں نے یہ کہا: وہ جیل سے اس وقت تک باہر نہیں آئے گا، جب تک اپنی کہی ہوئی بات پر ندامت کا شکار نہیں ہو گا، تو یزید نے کہا: اللہ کی قسم! میں اپنی کہی ہوئی بات پر ندامت کا شکار نہیں ہوا ہوں، میں نے ایک ایسی جگہ پر قیام کیا ہے، جہاں مجھے اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے، یزید کہتے ہیں: پھر میں حسن کے پاس آیا، میں نے کہا: اے ابوسعید! ہم ہر چیز کے حوالے سے مغلوب ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ اپنی نماز کے حوالے سے بھی مغلوب ہو گئے ہیں (یعنی ہم نماز بھی وقت پر نہیں پڑھ سکتے) تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے بندے! تم کچھ نہیں کر سکتے، تم تو اپنے آپ کو ان کے سامنے پیش کر رہے ہو، پھر میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے اس کی مانند بات کہی، جو پہلے کہی تھی۔ وہ بیان کرتے ہیں: پھر میں جمعہ کے دن مسجد میں کھڑا ہوا، حکم بن ایوب اس وقت خطبہ دے رہا تھا، میں نے اس سے کہا: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، نماز کا وقت ہو گیا ہے، جب میں اُٹھا تو اس کے آدمیوں نے مجھے گھیر لیا اور وہ مجھے مارنے پیٹنے لگے، انہوں نے میری داڑھی کھینچی، میرے بال کھینچے میرے پیٹ میں تلواریں چبھوئیں، راوی کہتے ہیں: پھر وہ مجھے لے کے مقصورہ کی طرف بڑھے، میں اس تک نہیں پہنچا تھا کہ مجھے یہ گمان ہوا کہ وہ اس تک پہنچنے سے پہلے ہی مجھے قتل کر دیں گے، پھر انہوں نے میرے لئے مقصورہ کا دروازہ کھولا، تو میں حکم بن ایوب کے سامنے آ کر کھڑا ہوا، وہ خاموش تھا، اس نے کہا: کیا تم پاگل ہو؟ ہم نماز میں نہیں ہیں، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے، کیا اللہ کی کتاب سے کوئی زیادہ فضیلت والا کوئی کلام ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! میں نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے، ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر کوئی شخص قرآن کھول کر صبح سے شام تک پڑھتا رہتا ہے، تو کیا یہ چیز نماز کی ادائیگی کی جگہ کفایت کر جائے گی؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم پاگل ہو، راوی کہتے ہیں: اس وقت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ منبر کے پاس خاموش بیٹھے ہوئے تھے، میں نے کہا: اے سیدنا انس رضی اللہ عنہ! اے سیدنا ابوحمزہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے، آپ اُن کے صحابی ہیں، میں نے جو بات کی ہے، کیا وہ معروف ہے؟ یا منکر ہے؟ کیا وہ حق ہے یا باطل ہے؟ جو میں نے کہا: ہے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے مجھے جواب میں ایک کلمہ بھی نہیں کہا:، حکم بن ایوب نے ان سے کہا: اے انس! تو انہوں نے کہا: میں حاضر ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے، راوی کہتے ہیں: اس وقت نماز کا وقت رخصت ہو چکا تھا اور سورج تھوڑا سا باقی تھا، امیر نے کہا: اسے قید کر دو! یزید نے کہا: اے ابوالحسن! میں آپ کو قسم دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، یعنی اس نے معلیٰ سے کہا: کہ میں نے اپنے ساتھیوں کی طرف سے جس صورت حال کا سامنا کیا ہے، وہ میرے نزدیک میری بات سے زیادہ سخت ہے، بعض نے کہا: یہ بحث کر رہا ہے، بعض نے کہا: یہ پاگل ہے، راوی کہتے ہیں: پھر حکم نے حجاج کو خط لکھا کہ بنوضبہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جمعہ کے دن کھڑا ہو گیا تھا اور بولا: نماز پڑھیں جی! میں اس وقت خطبہ دے رہا تھا اور میرے سامنے عادل گواہوں نے یہ گواہی دی ہے کہ یہ پاگل ہے، تو حجاج نے اسے جوابی خط میں لکھا کہ اگر عادل گواہ یہ گواہی دیدیتے ہیں کہ یہ پاگل ہے، تو پھر تم اسے چھوڑ دینا، ورنہ اس کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دینا، اس کی آنکھوں میں سلائیاں پھیروا دینا اور اسے سولی پر چڑھا دینا، راوی کہتے ہیں: تو حکم کے سامنے لوگوں نے یہ گواہی دی کہ میں پاگل ہوں، تو اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ معلیٰ نے یزید ضبی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ہمارا ایک بھائی فوت ہو گیا، ہم اس کے جنازے میں جا رہے تھے، ہم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، جب اسے دفن کر دیا گیا، تو ہم کچھ لوگ ایک طرف ہٹ گئے، ہم اللہ کا ذکر کرنے لگے اور آخرت کا ذکر کرنے لگے، ہم ابھی یہی کچھ کر رہے تھے کہ اسی دوران ہمیں گھوڑوں کی پیشانیاں اور نیزے نظر آئے، تو میرے ساتھیوں نے جب یہ صورت حال دیکھی تو وہ اٹھے اور وہ مجھے اکیلا چھوڑ گئے، اسی دوران حکم آ گیا اور میرے پاس آ کر ٹھہر گیا، اس نے کہا: تم لوگ کیا کر رہے تھے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے، ہمارا ساتھی فوت ہوا تھا، ہم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، اسے دفن کیا اور پھر بیٹھ کر اپنے پروردگار کا ذکر کر رہے تھے اور آخرت کا ذکر کر رہے تھے اور اس بات کا ذکر کر رہے تھے کہ جس کی طرف ہم نے جانا ہے، اس نے کہا: جس طرح باقی لوگ فرار ہوئے ہیں، تم کیوں نہیں فرار ہوئے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے، میں اس چیز سے لاتعلق ہوں اور میں امیر سے یہ اندیشہ نہیں رکھتا کہ مجھے فرار ہونا پڑے، راوی کہتے ہیں: تو حکم خاموش ہو گیا، عبدالملک بن مہلب جو اس کا کوتوال تھا، اس نے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون شخص ہے؟ اس نے کہا: یہ کون ہے؟ کوتوال نے کہا: یہ جمعہ کے دن کلام کرنے والا شخص ہے، راوی کہتے ہیں: تو حکم غصے میں آ گیا اور اس نے کہا: تم تو بہت بدتمیز ہو، اسے پکڑ لو، راوی کہتے ہیں: پھر مجھے پکڑ لیا گیا، انہوں نے مجھے چار سو کوڑے مارے، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھے کب چھوڑا، اس کی وجہ تھی کہ انہوں نے جو میری پٹائی کی تھی، اس کی تکلیف اتنی زیادہ تھی۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس نے مجھے واسط بھجوا دیا اور میں حجاج کے مرنے تک حجاج کے قید خانے میں رہا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12167]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1411)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11082»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابٌ فِيمَنْ خَشِيَ مِنْ ضَرَرٍ عَلَى غَيْرِهِ وَعَلَى نَفْسِهِ .
اس شخص کا بیان، جو کسی اور کو، یا خود کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کا شکار ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12168
عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: كُنْتُ فِي الْقَصْرِ مَعَ الْحَجَّاجِ وَهُوَ يُعَرِّضُ النَّاسَ مِنْ أَجْلِ ابْنِ الْأَشْعَثِ، فَجَاءَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ حَتَّى دَنَا، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: هِيهِ يَا خِبْثَةُ، يَا جَوَّالُ فِي الْفِتَنِ، مَرَّةً مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَمَرَّةً مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَمَرَّةً مَعَ ابْنِ الْأَشْعَثِ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأَسْتَأْصِلَنَّكَ كَمَا تُسْتَأْصَلُ الصَّمْغَةُ، وَلَأُجَرِّدَنَّكَ كَمَا يُجَرَّدُ الضَّبُّ. فَقَالَ: مَنْ يَعْنِي الْأَمِيرُ أَصْلَحَهُ اللَّهُ؟ قَالَ الْحَجَّاجُ: إِيَّاكَ أَعْنِي، أَصَمَّ اللَّهُ سَمْعَكَ. فَاسْتَرْجَعَ فَقَالَ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ. ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي ذَكَرْتُ وَلَدِي فَخَشِيتُهُ عَلَيْهِمْ لَكَلَّمْتُهُ فِي مَقَامِي بِكَلَامٍ لَا يَسْتَجِيبُنِي بَعْدَهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
علی بن زید بیان کرتے ہیں: میں محل میں حجاج کے پاس موجود تھا اور وہ ابن اشعث کی وجہ سے لوگوں کو سزا دے رہا تھا، اسی دوران سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور قریب ہو گئے، تو حجاج نے ان سے کہا: اے خبیث آگے آ جاؤ! اے فتنے میں گھومنے پھرنے والے! کبھی علی بن ابوطالب کے ساتھ ہوتے ہو، کبھی ابن زبیر کے ساتھ ہوتے ہو، کبھی ابن اشعث کے ساتھ ہوتے ہو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تمہیں جڑ سے یوں اکھاڑ دوں گا، جس طرح پھوڑے کو اکھاڑا جاتا ہے اور میں تمہیں یوں الگ الگ کر دوں گا، جس طرح گوہ کو الگ الگ کیا جاتا ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: امیر کو اللہ تعالیٰ ٹھیک رکھے! وہ کون سے شخص کو مراد لے رہے ہیں؟ حجاج نے کہا: میں تمہیں ہی مراد لے رہا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت کو بہرا کر دے، تو انہوں نے انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور پھر اس کے پاس سے اٹھ کر تشریف لے گئے، بعد میں انہوں نے فرمایا: اگر مجھے اپنی اولاد کا خیال نہ ہوتا اور ان کے حوالے سے اندیشہ نہ ہوتا، تو میں اس جگہ پر کھڑا ہو کر ایسا کلام کرتا کہ وہ اس کے بعد کبھی مجھے جواب دینے کے قابل نہ رہتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ایک راوی علی بن زید ہے جو ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (704)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12169
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَخْطُبُ، فَذَكَرَ كَلَامًا أَنْكَرْتُهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أُغَيِّرَ فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ جَيِّدٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرِ ذَكَرَهُ الْخَطِيبُ، رَوَى عَنْ جَمَاعَةٍ وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، اس نے ایسا کلام ذکر کیا، جسے میں نے منکر قرار دیا، پہلے میں نے اسے روکنے کا ارادہ کیا، پھر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آ گیا: ”مومن کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود کو ذلت کا شکار کرے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیسے خود کو ذلت کا شکار کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ وہ خود کو ایسی آزمائش کے لئے پیش کرے، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی کی معجم کبیر میں جو سند ہے، وہ عمدہ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر کا معاملہ مختلف ہے، خطیب نے اس کا ذکر کیا ہے اس نے ایک جماعت سے روایات نقل کی ہیں اور ایک جماعت نے اس سے روایات نقل کی ہیں، اس کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12169]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3323)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5353»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12170
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِلْمُسْلِمِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ:" يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ الْخَضِرِ عَنِ الْجَارُودِ، وَلَمْ يُنْسَبَا وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود کو ذلت کا شکار کرے، لوگوں نے عرض کی: وہ کیسے خود کو ذلت کا شکار کرے گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”وہ خود کو ایسی آزمائش کے لئے پیش کرے، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خضر کے حوالے سے جارود سے نقل کی ہے، ان دونوں کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12170]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7894»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ الْإِنْكَارِ بِالْقَلْبِ .
دل کے ذریعے انکار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12171
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتَنٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْمُؤْمِنُ أَنْ يُغَيِّرَ فِيهَا بِيَدٍ وَلَا بِلِسَانٍ". فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ إِيمَانِهِمْ شَيْئًا؟ قَالَ:" لَا، إِلَّا كَمَا يَنْقُصُ الْقَطْرُ مِنَ السِّقَاءِ". قَالَ: وَلِمَ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَكْرَهُونَهُ بِقُلُوبِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب ایسے فتنے آئیں گے کہ مومن اُن میں ہاتھ یا زبان کے ذریعے (منکر کو) ختم کرنے کی استطاعت نہیں رکھے گا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس وجہ سے ان لوگوں کے ایمان میں کوئی کمی ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! صرف اتنی ہو گی، جتنی (ایک) قطرہ، مشکیزہ میں کمی کرتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ اُس (منکر) کو دل میں ناپسند کرتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید قرشی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12171]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6149»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12172
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ وَاخْتَلَفُوا حَتَّى يَكُونُوا هَكَذَا" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ؟ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" خُذْ مَا تَعْرِفُ وَدَعْ مَا تُنْكِرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَزِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَكَّائِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تم ردّی لوگوں میں رہ جاؤ گے، جو اختلاف کریں گے یہاں تک کہ وہ اس طرح ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس چیز کو لے لینا، جسے تم نیکی سجھو اور اسے چھوڑ دینا، جسے تم برائی سمجھو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی زیاد بن عبدالله بکائی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12172]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12173
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِحَسْبِ الْمَرْءِ أَنْ يَرَى مُنْكَرًا لَا يَسْتَطِيعُ لَهُ غِيَرًا أَنْ يَعْلَمَ اللَّهَ أَنَّهُ لَهُ مُنْكِرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ کوئی ایسا منکر دیکھے، جسے وہ ختم کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہو کہ وہ چیز اس شخص کے لئے منکر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12173]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10541)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10541»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12174
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمْ أَمْرًا لَا تَسْتَطِيعُونَ تَغْيِيرَهُ فَاصْبِرُوا حَتَّى يَكُونَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي يُغَيِّرُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِنْكَارِ بِالْيَدِ وَاللِّسَانِ وَالْقَلْبِ فِي بَابِ مَرَاتِبِ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم کوئی ایسا معاملہ دیکھو، جسے تم تبدیل (یا ختم) کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہو، تو تم صبر سے کام لو، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے نیکی کا حکم دینے کے مختلف مراتب سے متعلق باب میں، ایسی احادیث گزر چکی ہیں جو ہاتھ، یا زبان، یا دل کے ذریعے انکار کرنے کے بارے میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12175
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: جَاءَ عِتْرِيسُ بْنُ عُرْقُوبٍ الشَّيْبَانِيُّ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: هَلَكَ مَنْ لَمْ يَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ. فَقَالَ: بَلْ هَلَكَ مَنْ لَمْ يَعْرِفْ قَلْبُهُ الْمَعْرُوفَ وَيُنْكِرِ الْمُنْكَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: عتریس بن عرقوب شیبانی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آے اور بولے: وہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا جس نے نیکی کا حکم نہیں دیا اور جو برائی سے منع نہیں کرتا، تو انہوں نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ شخص ہلاکت کا شکار ہوتا ہے جس کا دل نیکی کو نیکی نہیں سمجھتا اور برائی کو برائی نہیں سمجھتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8564)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں