🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ تَسْلِيطِ الْفَسَقَةِ عَلَى الْفَسَقَةِ .
فاسق لوگوں کا، فاسق لوگوں پر مسلط ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12256
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: أَنْتَقِمُ مِمَّنْ أُبْغِضُ بِمَنْ أُبْغِضُ، ثُمَّ أُصَيِّرُ كُلًّا إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: میں ان لوگوں سے انتقام لیتا ہوں، جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں (اور انتظام) ان لوگوں کے ذریعے لیتا ہوں، جنہیں میں ناپسند کرتا ہوں اور پھر میں اُن سب کو جہنم میں بھیج دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12256]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابٌ أَسْرَعُ الْأَرْضِ خَرَابًا يُسْرَاهَا .
زمین میں زیادہ تیزی سے، اس کا بایاں حصہ خراب ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12257
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسْرَعُ الْأَرْضِ خَرَابًا يُسْرَاهَا ثُمَّ يُمْنَاهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ صَبَاحٍ الرَّقِّيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین میں سے زیادہ جلدی، اُس کا بایاں حصہ برباد ہو گا، پھر دایاں (برباد) ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن صباح رقی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3663)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3543»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ الْإِقَامَةِ بِالشَّامِ زَمَنَ الْفِتَنِ .
فتنوں کے زمانے میں، شام میں رہائش اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12258
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمَنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ فِيهَا يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ، فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ وَفُسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا الْغُوطَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَفِي فَضْلِ الشَّامِ أَحَادِيثُ فِي أَوَاخِرِ الْمَنَاقِبِ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے شام کو فتح کر دیا جائے گا، جب تمہیں وہاں رہائش کے لئے اختیار دیا جائے، تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہو گا، جس کا نام ”دمشق“ ہو گا، کیونکہ وہ جنگ کے موقع پر مسلمانوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ ہو گی، اور مسلمانوں کا خیمہ، ایک ایسی سرزمین پر ہو گا، جس کا نام ”غوطہ“ ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: شام کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث ہیں، جو کتاب المناقب کے آخر میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12258]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (160/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12259
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ مَذْهُوبٌ بِهِ، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي فَعَمَدَ بِهِ إِلَىالشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ عَامِرٍ الْأَنْطَاكِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، میں نے (خواب میں) دیکھا کہ کتاب کا ستون میرے سر کے نیچے سے اٹھایا گیا ہے، میں نے یہ گمان کیا کہ یہ شاید یہ چلی جائے گی، میں نے اس کے پیچھے نگاہ رکھی، پھر وہ شام لے جائی گی، خبردار! جب فتنے واقع ہوں گے، تو ایمان کی جگہ ”شام“ ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عامر انطاکی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12259]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3332)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابٌ فِي أَسْرَعِ النَّاسِ مَوْتًا .
لوگوں میں جلدی مرنے والے افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12260
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَقْبَلَ سَعْدٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي وَجْهِ سَعْدٍ لَخَيْرًا". قَالَ: قُتِلَ كِسْرَى. قَالَ: يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ اللَّهُ كِسْرَى، إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ هَلَاكًا الْعَرَبُ ثُمَّ أَهْلُ فَارِسَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جب آپ نے انہیں ملاحظہ فرمایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سعد کے چہرے میں بھلائی ہے، انہوں نے بتایا: کسریٰ قتل ہو گیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کسریٰ پر لعنت کرے، لوگوں میں سے سب سے پہلے ہلاکت عربوں کی ہو گی اور پھر اہل فارس کی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12260]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3330) اخرجه احمد فى المسند (513/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10277»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12261
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَقَدْ وُثِّقَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عربوں کے لئے اس ”شر“ کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12261]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3331)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20777، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابٌ فِيمَنْ كَرِهَ الْفِتَنَ وَمَنْ رَضِيَ بِهَا .
اس شخص کا بیان جو فتنوں کو ناپسند کرتا ہے اور اس کا بیان، جو ان سے راضی ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12262
عَنِ الْحُسَيْنِ - يَعْنِي ابْنَ عَلِيٍّ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَمْرًا فَكَرِهَهُ كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهُ، وَمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ فَرَضِيَ بِهِ كَانَ كَمَنْ شَهِدَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَكَذَلِكَ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ الصَّبَّاغُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ثِقَةٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی معاملے میں موجود ہو اور اسے ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو، اور جو شخص کسی معاملے میں موجود نہ ہو اور وہ اس سے راضی ہو، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، یوسف بن میمون صباغ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، جبکہ جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، ایک راوی منصور بن ابومزاحم ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12262]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6785)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12263
وَعَنْ عَوْنٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ - قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمُورٌ مُشْتَبِهَةٌ، فَمَنْ رَضِيَهَا مِمَّنْ غَابَ عَنْهَا فَهُوَ كَمَنْ شَهِدَهَا، وَمَنْ كَرِهَهَا مِمَّنْ شَهِدَهَا فَهُوَ كَمَنْ غَابَ عَنْهَا. فَأَعْجَبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَوْنٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَالْمَسْعُودِيُّ اخْتَلَطَ.
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: ”عنقریب کچھ مشتبہ امور آئیں گے اور جو شخص ان کے پاس موجود نہ ہونے کے باوجود ان سے راضی ہو، تو وہ ان کے پاس موجود ہونے والے کی مانند ہو گا، اور جو شخص اُن کے پاس موجود ہو، لیکن پھر بھی انہیں ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو۔“ تو سیدنا عمر بن عبدالعزیز کو یہ بات اچھی لگی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8888)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ السِّلَاحِ فِي الْفِتْنَةِ .
فتنہ کے زمانے میں، ہتھیار فروخت کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12264
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّلَاحِ فِي الْفِتْنَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كُنَيْزٍ السَّقَّاءُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کے دوران ہتھیار فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز سقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12264]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3333)، أخرجه مسند البزار برقم: 3589»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَعَاطِي السَّيْفِ مَسْلُولًا .
بغیر میان کے تلوار، ایک دوسرے کو دینے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12265
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ يَتَعَاطَوْنَ سَيْفًا مَسْلُولًا فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا. أَوَلَيْسَ قَدْ نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟". ثُمَّ قَالَ:" إِذَا سَلَّ أَحَدُكُمْ سَيْفَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَأَرَادَ أَنْ يُنَاوِلَهُ أَخَاهُ فَلْيُغْمِدْهُ ثُمَّ يُنَاوِلُهُ إِيَّاهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو ایک دوسرے کو ننگی تلواریں پکڑا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو ایسا کرتا ہے، کیا تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا گیا؟ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، وہ اُس کی طرف دیکھے، پھر وہ تلوار اپنے بھائی کو پکڑانے کا ارادہ کرے، تو پہلے اسے میان میں ڈالے، پھر وہ اُس کو پکڑائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12265]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (41/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں