🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الصَّعِيدِ وَإِعْطَاءِ الطَّرِيقِ حَقَّهُ
میدان میں بیٹھنا اور راستے کو اس کا حق دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12939
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ قَالَ: قَالَ أَهْلُ الْعَالِيَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا بُدَّ لَنَا مِنْ مَجَالِسَ. قَالَ:" فَأَدُّوا حَقَّ الْمَجَالِسَ". قَالُوا: وَمَا حَقُّ الْمَجَالِسِ؟ قَالَ:" ذِكْرُ اللَّهِ كَثِيرًا، وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ، وَغَضُّ الْأَبْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ، تَابِعِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بالائی علاقے کے رہنے والوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے لئے اس طرح بیٹھنے کے بغیر چارہ نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: محافل کا حق ادا کرو۔ لوگوں نے عرض کی: محافل کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنا، راستے کے بارے میں رہنمائی کرنا اور نگاہیں جھکا کے رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری ہے، جو تابعی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5592)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5592»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12940
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَعَلَّكُمْ تَسْتَفْتِحُونَ بَعْدِي مَدَائِنَ عِظَامًا، وَتَتَّخِذُونَ فِي أَسْوَاقِهَا مَجَالِسَ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِكُمْ، وَاهْدُوا الْأَعْمَى، وَأَعِينُوا الْمَظْلُومَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آگے چل کے تم میرے بعد بڑے بڑے شہر فتح کرو گے، اور ان کے بازاروں میں محفلیں منعقد کرو گے، جب ایسا ہو تو تم سلام کا جواب دینا اور نگاہیں جھکا کے رکھنا اور نابینا شخص کی رہنمائی کرنا اور مظلوم کی مدد کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے سب رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ مَا يُنْهَى عَنْهُ فِي الْمَجَالِسِ
محافل میں کس چیز سے منع کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12941
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا هَلَكَتْ سَدُومٌ وَمَا حَوْلَهَا مِنَ الْقُرَى، حَتَّى اسْتَاكُوا بِالسِّوَاكِ، وَمَضَغُوا الْعِلْكَ فِي الْمَجَالِسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سدوم اور اس کے آس پاس کی بستیاں اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوئے، جب تک وہ محافل میں مسواک نہیں کرنا شروع ہوئے اور چبانے والا گوند چبانے نہیں لگے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12745)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12745»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابٌ فِيمَنْ تَخَطَّى حَلْقَةَ قَوْمٍ
جو لوگوں کے حلقے میں گردن پھلانگے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12942
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ تَخَطَّى حَلْقَةَ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَهُوَ عَاصٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي الْفِتَنِ فِي الِاضْطِجَاعِ بَيْنَ الْقَوْمِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص لوگوں کی اجازت کے بغیر ان کے حلقے میں گردنیں پھلانگتا ہوا جائے وہ نافرمان ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کے فتنوں سے متعلق کتاب میں لوگوں کے درمیان لیٹنے سے متعلق حدیث آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12942]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7963)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7963»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ غَضِّ الْبَصَرِ
نگاہ کو جھکا کے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12943
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْظُرُ إِلَى مَحَاسِنِ امْرَأَةٍ ثُمَّ يَغُضُّ بَصَرَهُ، إِلَّا أَحْدَثَ اللَّهُ لَهُ عِبَادَةً يَجِدُ حَلَاوَتَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَنْظُرُ إِلَى امْرَأَةٍ أَوَّلَ رَمْقَةٍ". وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو مسلمان کسی عورت کے محاسن کی طرف دیکھنے کے بعد اپنی نگاہ جھکا لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے ایسی عبادت عطا کرتا ہے، جس کی حلاوت وہ (شخص) محسوس کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عورت کی طرف پہلی مرتبہ نظر پڑتی ہے۔“ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7842) اخرجه احمد فى المسند (26/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21775»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12944
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:
" يَا عَلِيُّ، إِنَّ لَكَ كَنْزًا فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّكَ ذُو قَرْنَيْهَا، فَلَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ، فَإِنَّمَا لَكَ الْأُولَى، وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے علی! تمہارے لئے جنت میں خزانہ ہے، اور تم دو قرنوں والے ہو، تو تم ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالنا کیونکہ تمہیں پہلی کا حق ہے، لیکن دوسری کا حق نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12944]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1373)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12945
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَتَغُضُّنَّ أَبْصَارَكُمْ، وَلَتَحْفَظُنَّ فُرُوجَكُمْ، وَلَتُقِيمُنَّ وُجُوهَكُمْ، أَوْ لَتَكْشِفُنَّ وُجُوهَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تو تم لوگ اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اور اپنے چہروں کو ٹھیک رکھو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے چہروں کو کھلا رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7840)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7840»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12946
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" النَّظْرَةُ سَهْمٌ مَسْمُومٌ مِنْ سِهَامِ إِبْلِيسَ، مَنْ تَرَكَهَا مِنْ مَخَافَتِي أَبْدَلْتُهُ إِيمَانًا يَجِدُ لَهُ حَلَاوَتَهُ فِي قَلْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”نظر شیطان کے تیروں میں سے زہر میں بجھا ہوا ایک تیر ہے، جو شخص میرے خوف کی وجہ سے اسے ترک کر دیتا ہے، میں اس کو بدلے میں ایسا ایمان عطا کروں گا کہ جس کی حلاوت وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق واسطی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10363)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10362»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابُ لَا يَجْلِسُ أَحَدٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُمَا يَتَحَدَّثَانِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا
آدمی ایسے دو افراد کے درمیان نہ بیٹھے جو آپس میں بات چیت کر رہے ہوں، البتہ ان دونوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12947
عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ وَمَعَهُ رَجُلٌ يُحَدِّثُهُ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمَا بَيْنَهُمَا، فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِي وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِذَا تَنَاجَى اثْنَانِ، فَلَا تَجْلِسْ إِلَيْهِمَا، حَتَّى تَسْتَأْذِنَهُمَا".
سعید مقبری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھا، ان کے ساتھ ایک شخص بات چیت کر رہا تھا، میں ان دونوں کے درمیان آ کر بیٹھ گیا، تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا اور فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب دو آدمی آپس میں بات چیت کر رہے ہوں، تو تم ان دونوں سے اجازت لیے بغیر ان کے پاس نہ بیٹھو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12947]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 114/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12948
وَفِي رِوَايَةٍ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُنَاجِي رَجُلًا، فَدَخَلَ رَجُلٌ بَيْنَهُمَا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک شخص کے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا، ایک شخص ان دونوں کے درمیان داخل ہوا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12948]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/2)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں