🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ
مرحومین کو برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13029
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسُبُّوا تُبَّعًا، فَإِنَّهُ قَدْ أَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تبع“ کو برا نہ کہو کیونکہ اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جابر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6013)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11790، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1441»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13030
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسُبُّوا تُبَّعًا، فَإِنَّهُ قَدْ أَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَزَّةَ الْمَكِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تبع“ کو برا نہ کہو کیونکہ اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ابوبزہ مکی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1441)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11790، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1441»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13031
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم مرحومین کو برا نہ کہو ورنہ یوں تم زندوں کو اذیت پہنچاؤ گے“ (یا یہ مطلب ہو گا کہ مردوں کو برا بھلا کہہ کر زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13031]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (252/4)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1982، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17744، 17745»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13032
وَعَنْ صَخْرٍ - وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَقَالَ: عَنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْكُفَّارَ الَّذِينَ أَسْلَمَ أَوْلَادُهُمْ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صخر رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا ہے وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مرحومین کو برا کہہ کر زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ کلمات نقل کے ہیں: ان کفار کو برا نہ کہو جن کی اولاد مسلمان ہو چکی ہے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (590) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7278)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1982، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17744، 17745»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13033
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو يَرْفَعُهُ قَالَ:
سِبَابُ الْمَيِّتِ - وَقَالَ مَرَّةً: الْمَوْتَى - كَالْمُشْرِفِ عَلَى الْهَلَكَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”میت کو، اور ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: مردوں کو برا بھلا کہنا، ہلاکت کی طرف جھانکنے والے شخص کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13033]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13034
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تُؤْذُوا الْحَيَّ بِالْمَيِّتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوَّلِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي قِصَّةِ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَبِي لَهَبٍ، لَمَّا شَكَتِ ابْنَتُهُ إِلَيْهِ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ لَهُ لَمَّا أَسْلَمَتْ: هَذِهِ بِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ. فَقَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میت کے جالے سے زندہ کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی صالح بن نبہان ہے اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ابولہب کو برا کہنے کی ممانعت کہنے والے واقعہ پر مشتمل حدیث آئے گی کہ جب اس کی بیٹی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ شکایت کی تھی کہ اس خاتون کے اسلام قبول کرنے کے بعد کچھ لوگوں نے اسے یہ کہا: کہ یہ اللہ کے دشمن کی بیٹی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمارے مرحومین کو برا کہہ کر ہمارے زندوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13034]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 92»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
99. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ سَبِّهِ مِنَ الدَّوَابِّ وَمَا يَفْعَلُ بِالدَّابَّةِ إِذَا أُجِيبَ فِي لَعْنِهَا
اس چیز کی ممانعت کہ جانوروں کو برا کہا جائے اور جب کسی جانور کے ساتھ ایسا ہو جائے اور اس کے بارے میں لعنت مقبول ہو (تو کیا کیا جائے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13035
عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَلَعَنَتْ بَعِيرًا لَهَا، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُرَدَّ، وَقَالَ:" لَا يَصْحَبُنِي شَيْءٌ مَلْعُونٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے ایک اونٹ پر لعنت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ حکم دیا کہ اسے واپس کر دیا جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لعنت یافتہ کوئی چیز ہمارے ساتھ نہیں رہے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمرو بن مالک نکری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13035]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (72/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13036
وَعَنْهَا أَنَّهَا رَكِبَتْ جَمَلًا فَلَعَنَتْهُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَرْكَبِيهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ يَحْيَى بْنَ وَثَّابٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ وَإِنْ كَانَ تَابِعِيًّا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ وہ ایک اونٹ پر سوار ہوئیں تو انہوں نے اس اونٹ پر لعنت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار نہ ہونا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یحیی بن وثاب نامی راوی نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے اگرچہ وہ تابعی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13036]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4735) أخرجه احمد فى المسند (138/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13037
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَلَعَنَ رَجُلٌ نَاقَةً، فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُ النَّاقَةِ؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا. فَقَالَ:" أَخِّرْهَا، فَقَدَ: أُجِبْتَ فِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے ایک شخص نے اونٹنی پر لعنت کی، آپ نے دریافت کیا: اونٹنی والا شخص کہاں ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پیچھے کر دو کیونکہ اس کے بارے میں تمہاری (لعنت مستجاب) ہوئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13037]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (428/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9238»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13038
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَارَ رَجُلٌ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَعَنَ بَعِيرَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَا تَسِرْ مَعَنَا عَلَى بَعِيرٍ مَلْعُونٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا اس نے اپنے اونٹ پر لعنت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندے! تم ہمارے ساتھ ایک لعنت یافتہ اونٹ پر سفر نہ کرو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13038]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3622)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2179، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5343»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں