الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13816
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُحَدِّثُكُمْ، عَنِ الْخَضِرِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بَيْنَمَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ يَمْشِي فِي سُوقِ بَنِي إِسْرَائِيلَ، أَبْصَرَهُ رَجُلٌ مُكَاتَبٌ فَقَالَ: تَصَدَّقْ عَلَيَّ، بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ. فَقَالَ الْخَضِرُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، مَا شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ. فَقَالَ الْمِسْكِينُ: أَسْأَلُكَ بِوَجْهِ اللَّهِ لَمَا تَصَدَّقْتَ عَلَيَّ، فَإِنِّي نَظَرْتُ السَّمَاحَةَ فِي وَجْهِكَ، وَرَجَوْتُ الْبَرَكَةَ عِنْدَكَ. فَقَالَ الْخَضِرُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ إِلَّا أَنْ تَأْخُذَنِي فَتَبِيعَنِي. فَقَالَ الْمِسْكِينُ: وَهَلْ يَسْتَقِيمُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمِ [ الْحَقُ ] أَقُولُ لَقَدْ سَأَلْتَنِي بِأَمْرٍ عَظِيمٍ، أَمَا إِنِّي لَا أُخَيِّبُكَ بِوَجْهِ رَبِّي بِعْنِي. قَالَ: فَقَدَّمَهُ إِلَى السُّوقِ فَبَاعَهُ بِأَرْبَعِمِائَةٍ دِرْهَمٍ، فَمَكَثَ عِنْدَ الْمُشْتَرِي زَمَانًا لَا يَسْتَعْمِلُهُ فِي شَيْءٍ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّكَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي الْتِمَاسَ خَيْرٍ عِنْدِي، فَأَوْصِنِي بِعَمَلِ. قَالَ: أَكْرَهُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ، إِنَّكَ شَيْخٌ كَبِيرٌ ضَعِيفٌ. قَالَ: لَيْسَ يَشُقُّ عَلَيَّ. قَالَ: قُمْ فَانْقُلْ هَذِهِ الْحِجَارَةَ. وَكَانَ لَا يَنْقُلُهَا دُونَ سِتَّةِ نَفَرٍ فِي يَوْمٍ، فَخَلَّى الرَّجُلُ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ نَقَلَ الْحِجَارَةَ فِي سَاعَةٍ، قَالَ: أَحْسَنْتَ وَأَجْمَلْتَ وَأَطَقْتَ مَا لَمْ أَرَكَ تُطِيقُهُ. قَالَ: ثُمَّ عَرَضَ لِلرَّجُلِ سَفَرٌ فَقَالَ: إِنِّي أَحْسَبُكَ أَمِينًا، فَاخْلُفْنِي فِي أَهْلِي خِلَافَةً حَسَنَةً. قَالَ: وَأَوْصِنِي بِعَمَلٍ. قَالَ: إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ. قَالَ: لَيْسَ يَشُقُّ عَلَيَّ. قَالَ: فَاضْرِبْ مِنَ اللَّبِنِ لِبَيْتِي حَتَّى أَقَدُمَ عَلَيْكَ. قَالَ: فَمَرَّ الرَّجُلُ لِسَفَرِهِ. قَالَ: فَرَجَعَ الرَّجُلُ وَقَدْ تَشَيَّدَ بِنَاؤُهُ، فَقَالَ: أَسْأَلُكَ بِوَجْهِ اللَّهِ، مَا سَبِيلُكَ وَمَا أَمْرُكَ؟ قَالَ: سَأَلْتَنِي بِوَجْهِ اللَّهِ، وَوَجْهُ اللَّهِ أَوْقَعَنِي فِي الْعُبُودِيَّةِ. فَقَالَ الْخَضِرُ: سَأُخْبِرُكَ مَنْ أَنَا، أَنَا الْخَضِرُ الَّذِي سَمِعْتَ بِهِ، سَأَلَنِي رَجُلٌ مِسْكِينٌ صَدَقَةً فَلَمْ يَكُنْ عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيهِ، فَسَأَلَنِي بِوَجْهِ اللَّهِ فَأَمْكَنْتُهُ مِنْ رَقَبَتِي فَبَاعَنِي، وَأُخْبِرُكَ أَنَّهُ مَنْ سُئِلَ بِوَجْهِ اللَّهِ فَرَّدَ سَائِلَهُ وَهُوَ يَقْدِرُ، وَقَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِلْدٌ وَلَا لَحْمَ لَهُ، عَظْمٌ يَتَقَعْقَعُ. فَقَالَ الرَّجُلُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، شَقَقْتُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَلَمْ أَعْلَمْ. قَالَ: لَا بَأْسَ، أَحْسَنْتَ وَاتَّقَيْتَ. فَقَالَ الرَّجُلُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ، احْكُمْ فِي أَهْلِي وَمَالِي بِمَا شِئْتَ، أَوِ اخْتَرْ، فَأُخَلِّي سَبِيلَكَ. قَالَ: أُحِبُّ أَنْ تُخَلِّيَ سَبِيلِي فَأَعْبُدُ رَبِّي. فَخَلَّى سَبِيلَهُ. فَقَالَ الْخَضِرُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَوْثَقَنِي فِي الْعُبُودِيَّةِ ثُمَّ نَجَّانِي مِنْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ. وَيَأْتِي حَدِيثٌ آخَرُ فِي وَفَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَضِرِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو سیدنا خضر علیہ السلام کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ وہ بنی اسرائیل کے بازار میں چل رہے تھے، ایک مکاتب غلام نے انہیں دیکھا، تو کہا: تم مجھے صدقے کے طور پر کچھ دو! اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں، اللہ تعالیٰ جو چاہے کہ وہ ہو، تو ویسا ہی ہوتا ہے، میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس غریب نے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی چیز دے دیجئے کیونکہ مجھے آپ کے چہرے پر مہربانی کے آثار نظر آ رہے ہیں اور مجھے آپ کے پاس سے برکت کی امید ہے، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں، میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دے دوں، البتہ یہ ہے کہ تم مجھے پکڑ کر مجھے فروخت کر دو، اس غریب نے کہا: کیا یہ ٹھیک ہو گا؟ سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: جی ہاں! میں ٹھیک بات کہہ رہا ہوں، تم نے مجھ سے ایک عظیم حوالے سے مانگا ہے، اور میں تمہیں اپنے پروردگار کی ذات کے واسطے کے حوالے سے رُسوائی کا شکار نہیں کروں گا، تم مجھے فروخت کر دو، اس شخص نے انہیں بازار میں رکھا اور انہیں چار سو درہم کے عوض میں فروخت کر دیا، وہ ایک طویل عرصے تک خریدار کے پاس یوں رہے کہ خریدار نے انہیں کسی کام میں استعمال نہیں کیا، سیدنا خضر علیہ السلام نے اس (خریدار) سے کہا: تم نے مجھے اس لئے خریدا ہے، تاکہ میرے پاس موجود بھلائی کو حاصل کرو، تو تم مجھے کسی کام کے بارے میں تلقین کرو، اس شخص نے کہا: مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ میں آپ کو مشقت کا شکار کروں، آپ ایک بوڑھے، کمزور، عمر رسیدہ شخص ہیں، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: مجھے پریشانی نہیں ہو گی، اس نے کہا: اچھا پھر آپ اُٹھ کر یہ پتھر منتقل کر دیں، وہ پتھر ایسے تھے کہ چھ افراد سے کم لوگ ایک دن میں اسے منتقل نہیں کر سکتے تھے، وہ شخص کام کے سلسلے میں اٹھ کے چلا گیا، جب وہ واپس آیا، تو سیدنا خضر علیہ السلام ایک گھڑی میں وہ پتھر منتقل کر چکے تھے، تو اس نے کہا: تم نے بہت اچھا اور عمدہ کام کیا ہے، اور تمہارے اندر اتنی طاقت ہے کہ میرا نہیں خیال تھا کہ تمہارے اندر اتنی طاقت ہو گی، پھر اس شخص کو کسی کام کے سلسلے میں جانے کا موقع آیا، تو اس نے کہا: میں آپ کو ایک امین شخص سمجھتا ہوں، آپ نے میری غیر موجودگی میں میرے گھر والوں کا اچھے طریقے سے خیال رکھنا ہے، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: تم مجھے کوئی کام بھی بتا دو! اس نے کہا: مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ میں آپ کو مشقت کا شکار کروں، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: مجھے مشقت نہیں ہو گی، اس نے کہا: اچھا جب تک میں اپنے گھر نہیں آتا، آپ میرے گھر کے لئے اینٹیں تیار کر دیں، پھر وہ شخص سفر پر چلا گیا، جب وہ شخص واپس آیا تو سیدنا خضر علیہ السلام نے عمارت بھی تعمیر کر لی ہوئی تھی، اس نے کہا: میں آپ سے اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ آپ کا معاملہ کیا ہے؟ اور صورت حال کیا ہے؟ سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: تم نے مجھے اللہ کے واسطے سے سوال کیا ہے، اور اللہ کے واسطے نے ہی مجھے اس غلامی میں ڈالا تھا، پھر سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں کون ہوں؟ میں وہی خضر ہوں، جس کے بارے میں تم نے سنا ہوا ہے، ایک غریب نے مجھ سے صدقہ مانگا، میرے پاس اسے دینے کے لئے کچھ نہیں تھا، اس نے مجھ سے اللہ کی ذات کے واسطے سے مانگا تھا، تو میں نے اپنے آپ کو اس کے حوالے کر دیا اور اس نے مجھے فروخت کر دیا اور میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ جس شخص سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ مانگنے والے کو لوٹا دے، حالانکہ وہ قدرت رکھتا ہو، تو قیامت کے دن وہ ایسی حالت میں کھڑا ہو گا، کہ اس کی جلد ہو گی، لیکن اس میں گوشت نہیں ہو گا، اس کی ہڈیاں حرکت کر رہی ہوں گی، اس شخص نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں، اے اللہ کے نبی! میں نے آپ کو مشقت کا شکار کیا، مجھے پتہ نہیں تھا، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: کوئی حرج نہیں ہے، تم نے اچھا کام کیا اور تم نے بچنے کی کوشش کی، اس شخص نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اے اللہ کے نبی! آپ میرے اہل خانہ اور میرے مال کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں، یا آپ یہ اختیار کریں کہ میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: مجھے پسند ہے کہ تم مجھے چھوڑ دو! تاکہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں، تو اُس شخص نے انہیں چھوڑ دیا۔ سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے غلامی میں پابند کیا تھا، اور پھر مجھے غلامی سے نجات بھی دیدی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے متعلق باب کے آخر میں بھی، سیدنا خضر علیہ السلام سے متعلق ایک روایت آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13816]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے متعلق باب کے آخر میں بھی، سیدنا خضر علیہ السلام سے متعلق ایک روایت آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13816]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7530)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7530»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ .
خالد بن سنان کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13817
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَبْسٍ يُقَالُ لَهُ: خَالِدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ لِقَوْمِهِ: أَنَا أُطْفِئُ عَنْكُمْ نَارَ الْحَرَّتَيْنِ. فَقَالَ لَهُ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ - رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ -: وَاللَّهِ مَا قُلْتَ لَنَا يَا خَالِدُ قَطُّ إِلَّا حَقًّا، فَمَا شَأْنُكَ وَشَأْنُ نَارِ الْحَرَّتَيْنِ؟ تَزْعُمُ أَنَّكَ تُطْفِئُهَا؟ قَالَ: فَانْطَلَقَ مَعَهُ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ فِي نَاسٍ مِنْ قَوْمِهِ حَتَّى أَتَوْهَا وَهِيَ تَخْرُجُ مِنْ شَقِّ جَبَلٍ فِي حَرَّةٍ يُقَالُ لَهَا: حَرَّةُ أَشْجَعٍ، فَخَطَّ لَهُمْ خَالِدُ خُطَّةً فَأَجْلَسَهُمْ فِيهَا وَقَالَ: إِنْ أَبْطَأْتُ عَنْكُمْ فَلَا تَدْعُونِي بِاسْمِي. فَخَرَجَتْ كَأَنَّهَا خَيْلٌ شُقُرٌ يَتْبَعُ بَعْضُهَا بَعْضًا، فَاسْتَقْبَلَهَا خَالِدٌ [ فَجَعَلَ ] يَضْرِبُهَا بِعَصَاهُ وَيَقُولُ: بَدَا بَدَا كُلُّ مُنْتَهَى مَرَدَا زَعَمَ ابْنُ رَاعِيَةِ الْمِعْزَى أَنِّي لَا أَخْرُجُ مِنْهَا وَثِيَابِي تَنْدَى، حَتَّى دَخَلَ مَعَهَا الشِّقَّ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِمْ. قَالَ: فَقَالَ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ صَاحِبُكُمْ حَيًّا لَقَدْ خَرَجَ إِلَيْكُمْ بَعْدُ. فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَهُ بِاسْمِهِ. قَالَ: فَادْعُوهُ بِاسْمِهِ، فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ صَاحِبُكُمْ حَيًّا لَقَدْ خَرَجَ بَعْدُ. فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَهُ بِاسْمِهِ.، قَالَ: فَدَعُوهُ بِاسْمِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ آخِذًا بِرَأْسِهِ قَالَ: أَلَمْ أَنْهَكُمْ أَنْ تَدْعُونِي بِاسْمِي؟ فَقَدْ وَاللَّهِ قَتَلْتُمُونِي، فَادْفِنُونِي، فَإِذَا مَرَّتْ بِكُمُ الْحُمُرُ فِيهَا حِمَارٌ أَبْتَرُ فَانْبُشُونِي، فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونِي حَيًّا. قَالَ: فَمَرَّتْ بِهِمُ الْحُمُرُ فِيهَا حِمَارٌ أَبْتَرُ، فَقَالَ: انْبُشُوهُ، فَإِنَّهُ أَمَرَنَا أَنْ نَنْبُشَهُ. فَقَالَ عِمَارَةُ بْنُ زِيَادٍ: لَا تُحَدِّثُ مُضَرُ عَنَّا أَنَّا نَنْبُشُ مَوْتَانَا، وَاللَّهِ لَا تَنْبُشُوهُ أَبَدًا.قَالَ: وَقَدْ كَانَ خَالِدٌ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ فِي عُكْمِ امْرَأَتِهِ لَوْحَيْنِ، فَإِذَا أَشْكَلَ عَلَيْكُمْ أَمْرٌ فَانْظُرُوا فِيهِمَا فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ مَا تَسْأَلُونَ عَنْهُ، وَلَا تَمَسُّهُمَا حَائِضٌ. قَالَ: فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى امْرَأَتِهِ سَأَلُوهَا عَنْهُمَا، فَأَخْرَجَتْهُمَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَهَبَ مَا كَانَ فِيهِمَا مِنْ عِلْمٍ. قَالَ: وَقَالَ أَبُو يُونُسَ: قَالَ سِمَاكٌ: إِنَّ ابْنَ خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا بِابْنِ أَخِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ قَالَ: يَأْتِي أَحْيَانًا بِالْمَنَاكِيرِ. قُلْتُ: وَهَذَا مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو عبس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، جس کا نام خالد بن سنان تھا، اس نے اپنی قوم سے کہا: میں تم سے دو پتھریلے علاقوں کی گرمی بجھا دیتا ہوں، تو اس کی قوم کے ایک فرد عمارہ بن زیاد نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! اے خالد! تم نے ہمیں جو بھی بات کہی ہے، وہ حق ہی ثابت ہوئی ہے، اب تمہارا اور دو پتھریلے علاقوں کی آگ کا کیا معاملہ ہے؟ تم یہ کہہ رہے ہو کہ تم اسے بجھا دو گے؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر عمارہ بن زیاد اپنی قوم کے کچھ افراد کے ہمراہ اس کے ساتھ گیا، یہاں تک کہ وہ لوگ وہاں آئے، تو وہ ایک پتھریلے علاقے میں پہاڑ کے کونے سے نکل رہی تھی (یعنی لاوا بہہ رہا تھا) اسے ”حرہ اشجع“ کہا: جاتا تھا، تو خالد نے ان لوگوں کے لئے ایک لکیر لگائی، اور ان لوگوں کو اس لکیر میں بٹھا دیا اور یہ کہا: اگر مجھے تمہارے پاس آنے میں تاخیر ہو جائے، تو تم نے میرا نام لے کر مجھے نہیں بلانا، وہ آگ (یعنی لاوا) یوں نکل رہی تھی جیسے سرخ رنگ کے گھوڑے ہوتے ہیں، جو ایک دوسرے کے پیچھے پیچھے ہوں، پھر خالد نے اس آگ کی طرف رخ کیا اور اپنے عصا کے ذریعے اسے مارنے لگا اور یہ کہا: بَدَا بَدَا كُلُّ مُنْتَهَى مَرَدَا زَعَمَ ابْنُ رَاعِيَةِ الْمِعْزَى أَنِّي لَا أَخْرُجُ مِنْهَا وَثِيَابِي تَنْدَى یہاں تک کہ وہ اس آگ کے ہمراہ اس دراڑ میں داخل ہو گیا، اسے ان لوگوں کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، راوی کہتے ہیں: تو عمارہ بن زیاد نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تمہارا ساتھی زندہ ہوتا، تو وہ اب تک نکل کر تمہارے پاس آ جاتا، ان لوگوں نے کہا: اس نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم اس کا نام لے کر اُسے بلائیں، عمارہ نے کہا: تم اسے اس کا نام لے کر بلاؤ! اللہ کی قسم! اگر وہ زندہ ہوتا، تو وہ نکل کر آ چکا ہوتا، تو کسی نے کہا: اس نے ہمیں اس بات سے منع کیا تھا کہ ہم اس کا نام لے کر اسے بلائیں، راوی کہتے ہیں: پھر اُن لوگوں نے اس کا نام لے کر اسے بلایا، تو وہ نکل کر اُن کے پاس آیا، اس نے اپنے سر کو پکڑا ہوا تھا، اس نے کہا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا تھا کہ تم میرا نام لے کر مجھے بلاؤ، اللہ کی قسم! تم لوگوں نے مجھے قتل کر دیا ہے، اب تم لوگ مجھے دفن کرو، جب گدھے تمہارے پاس سے گزریں گے، جن میں ایک ایسا گدھا ہو گا کہ جس کی دم کٹی ہوئی ہو گی، تو تم میری قبر کو کھود دینا، تم مجھے زندہ پا لو گے، راوی کہتے ہیں: پھر ان لوگوں کے پاس سے گدھے گزرے، جن میں ایک دم کٹا گدھا موجود تھا، تو کسی نے کہا: تم اس کی قبر کھود دو! کیونکہ اس نے ہمیں یہ ہدایت کی تھی کہ ہم اس کی قبر کو کھو دیں، تو عمارہ بن زیاد نے کہا: کہیں مضر قبیلے کے لوگ ہمارے بارے میں یہ باتیں نہ کریں کہ ہم اپنے مردوں کی قبریں کھود دیتے ہیں، اللہ کی قسم! تم اس کی قبر کو کبھی نہ کھودنا۔ راوی بیان کرتے ہیں: خالد نے ان لوگوں کو یہ بتایا تھا کہ اس کی بیوی کے سامان میں دو ”الواح“ ہیں، جب تم لوگوں کو کسی معاملے میں مشکل درپیش ہو، تو تم اُن کو دیکھ لینا، تم جس چیز کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہو گے، تمہیں اس کا حل مل جائے گا، لیکن کوئی حیض والی عورت اسے نہ چھوئے، راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ اس کی بیوی کے پاس آئے اور انہوں نے اس خاتون سے وہ الواح مانگیں، تو اس عورت نے وہ الواح نکال کر دیں، تو وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی، تو ان الواح میں جو علم تھا، وہ ختم ہو گیا۔ ابویونس کہتے ہیں: سماک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: خالد بن سنان کا بیٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: میرے بھتیجے کو خوش آمدید!
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن مہدی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات منکر روایات نقل کر دیتا ہے، میں کہتا ہوں: یہ ان (منکر روایات) میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13817]
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن مہدی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات منکر روایات نقل کر دیتا ہے، میں کہتا ہوں: یہ ان (منکر روایات) میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11793)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11793»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13818
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ذُكِرَ خَالِدُ بْنُ سِنَانٍ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ذَاكَ نَبِيٌّ ضَيَّعَهُ قَوْمُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَتْ بِنْتُ خَالِدِ بْنِ سِنَانٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ لَهَا ثَوْبَهُ. وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَلَكِنْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ مَعَ وَرَعِهِ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَهَذَا الْحَدِيثُ مُعَارِضٌ لِلْحَدِيثِ الصَّحِيحِ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى بْنِ مَرْيَمَ، الْأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ لِعِلَّاتٍ، وَلَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ". قَالَ الْبَزَّارُ: رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے خالد بن سنان کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ نبی تھا، اُس کی قوم نے اُسے ضائع کر دیا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خالد بن سنان کی صاحبزادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس خاتون کے لئے اپنا کپڑا بچھا دیا تھا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس کے پرہیزگار ہونے کے باوجود امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ یہ والی روایت اُس ”صحیح“ حدیث کے برخلاف ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: ”میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب ہوں، تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں، اور میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے۔“ امام بزار کہتے ہیں:یہ روایت ثوری نے سالم کے حوالے سے سعید بن جبیر سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13818]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خالد بن سنان کی صاحبزادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس خاتون کے لئے اپنا کپڑا بچھا دیا تھا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس کے پرہیزگار ہونے کے باوجود امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ یہ والی روایت اُس ”صحیح“ حدیث کے برخلاف ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: ”میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سب سے زیادہ قریب ہوں، تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں، اور میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے۔“ امام بزار کہتے ہیں:یہ روایت ثوری نے سالم کے حوالے سے سعید بن جبیر سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13818]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2361)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12250، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف