🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. بَابُ فَضْلِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15337
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُمُّ سَلَمَةَ، وَاسْمُهَا: هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ حُذَيْفَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومِ بْنِ يَقَظَةَ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ.
حَدَّثَنَا بِهَذِهِ النِّسْبَةِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثْنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي سَلَمَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ، فَوَلَدَتْ لَهُ سَلَمَةَ وَعُمَرَ وَزَيْنَبَ، ثُمَّ تُوُفِّيَ عَنْهَا، فَخَلَفَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا نام ہند بنت ابوامیہ حذیفہ بن مغیرہ بن عبدالله بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب ہے۔ وہ کہتے ہیں: علی بن عبدالعزیز نے زبیر بن بکار کے حوالے سے ہمیں یہ نسب بیان کیا ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بچوں سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زینب رضی اللہ عنہا کو جنم دیا تھا پھر ان صاحب کا انتقال ہو گیا تو ان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15337]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15338
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ أَتَاهَا فَلَفَّ رِدَاءَهُ وَوَضَعَهُ عَلَى أُسْكُفَّةِ الْبَابِ، وَاتَّكَأَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:"هَلْ لَكَ يَا أُمَّ سَلَمَةَ؟". قَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ شَدِيدَةُ الْغَيْرَةِ، وَأَخَافُ أَنْ يَبْدُوَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي مَا يَكْرَهُ. فَانْصَرَفَ ثُمَّ عَادَ، فَقَالَ:" هَلْ لَكِ يَا أُمَّ سَلَمَةَ؟ إِنْ كَانَ بِكِ الزِّيَادَةُ فِي صَدَاقِكِ زِدْنَا؟". فَعَادَتْ لِقَوْلِهَا. فَقَالَتْ أُمُّ عَبْدٍ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ، تَدْرِينَ مَا يَتَحَدَّثُ بِهِ نِسَاءُ قُرَيْشٍ؟ يَقُلْنَ: إِنَّ أُمَّ سَلَمَةَ إِنَّمَا رَدَّتْ مُحَمَّدًا ; لِأَنَّهَا تُرِيدُ شَابًّا مِنْ قُرَيْشٍ أَحْدَثَ مِنْهُ سِنًّا، وَأَكْثَرَ مِنْهُ مَالًا! قَالَ: فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَزَوَّجَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا:" إِنَّكِ عَلَى خَيْرِهِ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ نے اپنی چادر موڑ کر دروازے کی چوکھٹ پر رکھی اور اس کے ساتھ ٹیک لگا لی اور فرمایا: ام سلمہ! کیا تمہیں اس میں دلچسپی ہے، انہوں نے عرض کی: میں ایک ایسی خاتون ہوں جس میں بہت زیادہ غیرت ہے، مجھے اندیشہ ہے کہ شاید میں اللہ کے رسول کے سامنے کوئی ایسی حرکت کر دوں گی جو انہیں ناگوار گزرے گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے گئے، پھر آپ تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے اُم سلمہ! کیا تمہیں اس بات میں دلچسپی ہے (کہ تم میرے ساتھ شادی کر لو) اگر تم مہر میں اضافہ چاہو تو ہم مزید دے دیں گے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بات دہرا دی، سیدہ ام عبد رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ام سلمہ! کیا تم جانتی ہو قریش کی خواتین کیا بات چیت کر رہی ہیں وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو اس لئے قبول نہیں کیا کیونکہ وہ قریش کے کسی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو زیادہ کمسن ہو اور جس کے پاس زیادہ مال ہو۔ راوی کہتے ہیں پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے فضائل سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: ”تم اس بھلائی پر ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15338]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15339
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ هَلَكَ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ، هَلَكَتْ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ، وَآخِرُ مَنْ هَلَكَتْ أُمُّ سَلَمَةَ زَمَنَ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَسِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تھا، ان کا انتقال سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا اور تمام ازواج میں سب سے آخر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، جن کا انتقال یزید بن معاویہ کے عہد حکومت میں باسٹھ ہجری میں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15339]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
115. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15340
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، فَجَاءَ أَخُوهَا مِنَ الْحَجِّ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فَجَعَلَ يَحْثُو عَلَى رَأْسِهِ التُّرَابَ، فَلَمَّا أَسْلَمَ قَالَ: إِنِّي لَسَفِيهٌ يَوْمَ أَحْثُو عَلَى رَأْسِي التُّرَابَ أَنْ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ رِوَايَةُ أَحْمَدَ لَهُ فِي مَنَاقِبِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، ان کے بھائی عبد بن زمعہ حج کر کے آئے تو انہوں نے اپنے سر میں مٹی ڈالنا شروع کر دی، بعد میں جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے فرمایا: میں اس وقت بے وقوف تھا جب میں نے اپنے سر پر اس وقت مٹی ڈالی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں امام أحمد کی نقل کردہ ایک روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15340]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15341
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: ثُمَّ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، وَكَانَتْ قَبْلَهُ تَحْتَ السَّكْرَانِ بْنِ عَمْرٍو أَخِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، وہ اس سے پہلے سکران بن عمرو کے نکاح میں تھیں جن کا تعلق بنو عامر بن لؤی سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ بن مہدی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15342
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ: أَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِرَاقَ سَوْدَةَ، فَدَعَا أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لِيُشْهِدَهُمَا عَلَى طَلَاقِهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي رَغْبَةٌ فِي الدُّنْيَا إِلَّا لِأُحْشَرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي أَزْوَاجِكَ، فَيَكُونَ لِي مِنَ الثَّوَابِ مَا لَهُنَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن سابط بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا سے علیحدگی اختیار کرنے کا ارادہ کیا، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلوایا تاکہ ان دونوں کو اس خاتون کو دی گئی طلاق پر گواہ بنا لیں تو سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے دنیا میں کوئی رغبت نہیں ہے، البتہ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ قیامت کے دن میرا حشر آپ کی ازواج میں ہو اور مجھے وہ ثواب ملے جو ان کو ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (32/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15343
وَعَنِ الْهَيْثَمِ - أَوْ أَبِي الْهَيْثَمِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ سَوْدَةَ تَطْلِيقَةً، فَجَلَسَتْ فِي طَرِيقِهِ، فَلَمَّا مَرَّ سَأَلَتْهُ الرَّجْعَةَ، وَأَنْ تَهَبَ قَسْمَهَا مِنْهُ لِأَيِّ أَزْوَاجِهِ شَاءَ ; رَجَاءَ أَنْ تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ زَوْجَتَهُ، فَرَاجَعَهَا وَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ہیثم (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دے دی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں بیٹھ گئیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ رجوع کر لیں اور وہ اپنی باری کا مخصوص دن اس خاتون کو ہبہ کرتی ہیں، جس زوجہ محترمہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں اور انہیں یہ امید ہے کہ قیامت کے دن انہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کے طور پر اٹھایا جائے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے رجوع کر لیا اور ان کی اس بات کو قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
116. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15344
عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ: خَطَبَنِي عِدَّةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَرْسَلْتُ أُخْتِي حَمْنَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْتَشِيرُهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ هِيَ مِمَّنْ يُعَلِّمُهَا كِتَابَ رَبِّهَا وَسُنَّةَ نَبِيِّهَا؟". قَالَتْ: وَمَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ،؟ قَالَ:" زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ". قَالَ: فَغَضِبَتْ حَمْنَةُ غَضَبًا شَدِيدًا، وَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُزَوِّجُ بِنْتَ عَمِّكَ مَوْلَاكَ؟ قَالَتْ: وَجَاءَتْنِي فَأَعْلَمَتْنِي، فَغَضِبْتُ أَشَدَّ مِنْ غَضَبِهَا، وَقُلْتُ أَشَدَّ مِنْ قَوْلِهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: (وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ) . قَالَتْ: فَأَرْسَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأُطِيعُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، أَفْعَلُ مَا رَأَيْتَ، فَزَوَّجَنِي زَيْدًا، وَكُنْتُ أَرَنِي [عَلَيْهِ] ، فَشَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَاتَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عُدْتُ فَأَخَذْتُهُ بِلِسَانِي، [ فَشَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ، وَاتَّقِ اللَّهَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أُطَلِّقُهَا. قَالَتْ: فَطَلَّقَنِي، فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتِي، لَمْ أَعْلَمْ إِلَّا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ دَخَلَ عَلَيَّ وَأَنَا مَكْشُوفَةُ الشَّعْرِ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ أَمْرٌ مِنَ السَّمَاءِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِلَا خِطْبَةٍ وَلَا شَهَادَةٍ؟ فَقَالَ:" اللَّهُ الْمُزَوِّجُ، وَجِبْرِيلُ الشَّاهِدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیده زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش کے کچھ نوجوانوں نے مجھے شادی کے لئے پیغام بھیجا، میں نے اپنی بہن حمنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں مشورہ لوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: وہ اس شخص سے کہاں غافل ہے جس نے اسے اس کے پروردگار کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی تعلیم دی ہے، حمنہ نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زید بن حارثہ، راوی کہتے ہیں، تو حمنہ شدید غصے میں آ گئیں اور بولیں یا رسول اللہ! آپ اپنی چچا زاد کی شادی اپنے غلام سے کریں گے۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حمنہ میرے پاس آئی اور اس نے مجھے اس بارے میں بتایا تو میں اس سے بھی زیادہ شدید غصے میں آ گئی اور میں نے اس سے بھی زیادہ سخت بات کہی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کسی مومن مرد اور مومن عورت کے لئے اس بارے میں اختیار نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں فیصلہ دے دیں تو اس معاملے کے بارے میں (اس فیصلے کو مسترد کرنے کا) کوئی اختیار ہو۔“ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتی ہوں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتی ہوں آپ جو مناسب سمجھتے ہیں ویسا کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری شادی زید کے ساتھ کر دی، میری طرف سے زید کے ساتھ کچھ نامناسب رویہ ہوا تو انہوں نے میری شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ڈانٹا، پھر میں نے ایسا کیا اور زبانی طور پر انہیں پریشانی کا شکار کیا تو انہوں نے پھر میری شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! میں انہیں طلاق دینا چاہتا ہوں، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: انہوں نے مجھے طلاق دے دی، جب میری عدت ختم ہو گئی تو مجھے پتہ نہیں چلا، البتہ یہ ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے بال کھولے ہوئے تھے۔ میں نے کہا: یہ آسمان کی طرف سے آنے والا فیصلہ تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کسی شادی کے پیغام کے بغیر اور کسی گواہ کے بغیر؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ شادی کروانے والا ہے، اور جبرائیل گواہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان ہے اور وہ متروک ہے اور اس کے بارے میں کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15345
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: ثُمَّ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ، وَكَانَتْ قَبْلَهُ تَحْتَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی وہ اس سے پہلے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد قاسم بن عبداللہ بن مہدی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15346
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشِ بْنِ رِئَابِ [بْنِ أَسَدِ] بْنِ خُزَيْمَةَ. وَأَمُّهَا: أُمَيْمَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمٍ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: وَهِيَ أَوَّلُ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُوُفِّيَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بنت جحش بن رئاب بن اسد بن خزیمہ کے ساتھ شادی کر لی ان کی والدہ کا نام امیمہ بنت عبدالمطلب بن ہاشم تھا اور وہ (یعنی امیمہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے انہی کا (یعنی سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا) کا انتقال ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل، ورجاله ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں