🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16464
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَحِبُّوا قُرَيْشًا ; فَإِنَّهُ مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قریش سے محبت رکھو! کیونکہ جو شخص ان سے محبت رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5709)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5709»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16465
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ قَوْمَكِ أَسْرَعُ أُمَّتِي بِي لَحَاقًا". قَالَتْ: فَلَمَّا جَلَسَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ، لَقَدْ دَخَلْتُ وَأَنْتَ تَقُولُ كَلَامًا ذَعَرَنِي. قَالَ:" وَمَا هُوَ؟". قُلْتُ: تَزْعُمُ أَنَّ قَوْمِي أَسْرَعُ أُمَتِكَ بِكَ لَحَاقًا، قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: وَمِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ:" تَسْتَحْلِيُهُمُ الْمَنَايَا، وَتَنَفَّسُ عَلَيْهِمْ أُمَّتُهُمْ". قَالَتْ: فَقُلْتُ: كَيْفَ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ - أَوْ عِنْدَ ذَلِكَ -؟ قَالَ:" دُبًّا يَأْكُلُ أَشِدَّاؤُهُ ضِعَافَهُ، حَتَّى تَقُومَ عَلَيْهِمُ السَّاعَةُ". قَالَ: وَالدُّبَّا: الْجَنَادِبُ الَّتِي لَمْ تَنْبُتْ أَجْنِحَتُهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! تمہاری قوم میری امت میں سے سب سے پہلے مجھ سے آ ملے گی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کر دے، جب آپ اندر تشریف لائے تو آپ نے ایک ایسی بات ارشاد فرمائی، جس نے مجھے پریشان کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی: آپ نے یہ فرمایا تھا کہ میری قوم آپ کی امت میں سے، سب سے پہلے آپ سے جا ملے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ موت انہیں ختم کر دے گی اور ان کی امت ان پر رشک (حسد) کرے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: اس کے بعد لوگوں کا کیا بنے گا؟ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس وقت لوگوں کا کیا بنے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس طرح کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں، جو طاقتور ہوں، وہ کمزوروں کو کھا جاتے ہیں، یہاں تک کہ اُن لوگوں پر قیامت قائم ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: لفظ ”دباء“ کا مطلب وہ کیڑے ہوتے ہیں، جن کے پر نہیں اُگتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16465]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (81/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23998»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16466
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَا عَائِشَةُ، أَوَّلُ مَنْ يَهْلِكُ مِنَ النَّاسِ قَوْمُكِ". قَالَ: قُلْتُ: - جَعَلَنِي اللَّهُ فَدَاكَ - أَبَنِي تَيْمٍ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ تَسْتَحْلِيُهُمُ الْمَنَايَا، وَتَنَفَّسُ النَّاسُ عَنْهُمْ أَوَّلُ النَّاسِ هَلَاكًا". قُلْتُ: فَمَا بَقَاءُ النَّاسِ بَعْدَهُمْ؟ قَالَ:" هُمْ صُلْبُ النَّاسِ، إِذَا هَلَكُوا هَلَكَ النَّاسُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ أَيْضًا، وَإِسْنَادُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى عِنْدَ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي بَقِيَّةِ الرِّوَايَاتِ مَقَالٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اے عائشہ! لوگوں میں سب سے پہلے تمہاری قوم ہلاکت کا شکار ہو گی، میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، کیا بنو تیم؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ قریش کا یہ قبیلہ، موت انہیں ختم کر دے گی اور لوگ انہیں مار دیں گے، میں نے عرض کی: اس کے بعد لوگوں کی بقاء کیسے ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ (یعنی قریش، دوسرے) لوگوں کی پشت ہیں، جب یہ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے تو باقی لوگ بھی ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں بھی اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور امام أحمد کی نقل کردہ پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور بقیہ روایات کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16466]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2789) اخرجه احمد فى المسند (74/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادُ أحمد رجال الصحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16467
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْرَعُ قَبَائِلِ الْعَرَبِ فَنَاءً قُرَيْشٌ، يُوشِكُ أَنْ تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالْنَعْلِ فَتَقُولُ: هَذَا نَعْلٌ قُرَشِيٌّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" هَذِهِ" بَدَلُ" هَذَا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عربوں کے قبائل میں سب سے زیادہ جلدی قریش فنا ہوں گے، عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ کوئی عورت کسی جوتے کے پاس سے گزرے گی تو یہ کہے گی: یہ کسی قریشی کا جوتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16467]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2788) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6205) اخرجه احمد فى المسند (336/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8232»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16468
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ الدِّينُ وَاصِبًا مَا بَقِيَ مِنْ قُرَيْشٍ عِشْرُونَ رَجُلًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دین مسلسل مضبوط رہے گا، جب تک قریش کے بیس افراد (بھی) باقی رہیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوحیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16468]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2791)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5187»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
372. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَوَالِي قُرَيْشٍ .
قریش کے موالی کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16469
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ مَادَّةٌ، وَمَادَّةُ قُرَيْشٍ مَوَالِيهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر قوم کے معاونین ہوتے ہیں، اور قریش کے معاونین، اُن کے موالی (یعنی اُن کے غلام) ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16469]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23677»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16470
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمَتِ الْمَلَائِكَةُ طَوْعًا، وَأَسْلَمَتِ الْأَنْصَارُ طَوْعًا، وَأَسْلَمَتْ عَبْدُ الْقَيْسِ طَوْعًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فرشتوں نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا اور انصار نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا اور عبدالقیس نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16470]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3983»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16471
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ مِحْنَةٌ، حُبُّهُمْ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ نِفَاقٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَأَسْقَطَهُ الْآخَرَانِ وَرِجَالُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک انصار کا یہ قبیلہ محنۃ (یعنی آزمائش) ہے، ان سے محبت رکھنا ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا منافقت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور باقی دو افراد نے اسے ساقط کیا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16471]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (67) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5377) اخرجه احمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21956»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16472
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّنِي أَحَبَّ الْأَنْصَارَ، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ، لَا يُحِبُّهُمْ مُنَافِقٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ مُؤْمِنٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ، النَّاسُ دِثَارٌ، وَالْأَنْصَارُ شِعَارٌ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ شِعْبًا وَالْأَنْصَارُ شِعْبًا، لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا كِلَاهُمَا عَطِيَّةُ، وَحَدِيثُهُ يُكْتَبُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے، وہ انصار سے محبت رکھے گا، جو شخص مجھ سے بغض رکھتا ہے وہ انصار سے بغض رکھے گا، کوئی منافق ان سے محبت نہیں رکھے گا اور کوئی مومن ان سے بغض نہیں رکھے گا، جو ان سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا، لوگ اوپری لباس ہیں اور انصار اندرونی لباس ہیں، اگر لوگ ایک گھاٹی میں چلیں، اور انصار دوسری گھاٹی میں چلیں، تو ”میں“ انصار کی گھاٹی میں چلوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں ایک راوی عطیہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16472]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (66 و 65) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1092)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16473
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ رَجُلٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَكْثَرِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایسا کوئی شخص انصار سے بغض نہیں رکھے گا جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16473]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (34/3)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 77، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں