🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ
اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16753
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ:" عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتَ، وَاذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ، وَشَجَرٍ، وَمَا عَمِلْتَ مِنْ سُوءٍ فَأَحْدِثْ لِلَّهِ فِيهِ تَوْبَةً، السِّرُّ بِالسِّرِّ، وَالْعَلَانِيَةُ بِالْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے نصیحت کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر یہ لازم ہے کہ جہاں تک تم سے ہو سکے، تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر پتھر اور درخت کے پاس اللہ کا ذکر کرو اور جب تم کسی برائی کا ارتکاب کرو تو اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور نئے سرے سے توبہ کرو، پوشیدہ (گناہ) کی پوشیدہ (توبہ) اور علانیہ کی علانیہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16754
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بِكَثْرَةِ ذِكْرِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ جَعْدِيَّةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے کی تلقین کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض بن جعدیہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16754]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16755
وَعَنْ أُمِّ أَنَسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ:" اهْجُرِي الْمَعَاصِيَ ; فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْهِجْرَةِ، وَحَافِظِي عَلَى الْفَرَائِضِ ; فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْجِهَادِ، وَأَكْثَرِي مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ ; فَإِنَّكِ لَا تَأْتِينَ اللَّهَ بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَهَذِهِ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
سیدہ ام انس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تلقین کیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم گناہوں سے لاتعلق ہو جاؤ، کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والی ہجرت ہے، اور تم فرائض باقاعدگی سے سرانجام دو، کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ہے، اور تم اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرو، کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی ایسی چیز پیش نہیں کرو گی، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے کثرت سے ذکر سے زیادہ پسندیدہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے، میں یہ کہتا ہوں: یہ خاتون سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16755]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6818»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16756
وَعَنْ أُمِّ أَنَسٍ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: جَعَلَكَ اللَّهُ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ، وَأَنَا مَعَكَ، وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا صَالِحًا أَعْمَلُهُ، فَقَالَ:" أَقِيمِي الصَّلَاةَ ; فَإِنَّهَا أَعْظَمُ الْجِهَادِ، وَاهْجُرِي الْمَعَاصِي ; فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْهِجْرَةِ، وَاذْكُرِي اللَّهَ كَثِيرًا ; فَإِنَّهُ أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَنْ تَلْقَيْنَهُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ: أُمُّ أَنَسٍ هَذِهِ لَيْسَتْ أُمَّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، وَكِلَاهُمَا ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام انس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ آپ کو جنت میں رفیق اعلیٰ میں رکھے اور میں آپ کے ساتھ ہوؤں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے نیک عمل کی تعلیم دیجئے جس پر میں عمل کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نماز قائم کرو! کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ہے اور تم گناہوں سے لاتعلق رہو! کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والی ہجرت ہے، اور تم کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرو! کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ہے کہ تم اُس عمل کے ہمراہ اُس کی بارگاہ میں حاضر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام انس رضی اللہ عنہا نامی یہ خاتون، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ نہیں ہیں، انہوں نے
یہ روایت محمد بن اسماعیل انصاری کے حوالے سے، یونس بن عمران بن ابوانس کے حوالے سے نقل کی ہے، ابن ابوحاتم نے ان دونوں کا تذکرہ کیا ہے اور انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (149/25)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 223، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16757
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَأَنْ أَذْكُرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَ عَلَى جِيَادِ الْخَيْلِ يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ الْقَاسِمِ، عَنْ جَدِّهِ: ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک پورا دن، رات ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں ایک پورا دن، رات ہونے تک عمدہ گھوڑے سواری کے لیے دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے قاسم کے حوالے سے اُن کے دادا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور انہوں نے اپنے دادا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8508)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16758
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ السَّابِقُونَ؟". قَالُوا: مَضَى نَاسٌ، وَتَخَلَّفَ نَاسٌ، قَالَ:" أَيْنَ السَّابِقُونَ؟ الَّذِينَ يَسْتَهْتِرُونَ بِذِكْرِ اللَّهِ. مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْتَعَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ فَلْيُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ: يُقَالُ: هَتَرَ بِالشَّيْءِ، وَاسْتَهْتَرَ بِهِ إِذَا وَلِعَ بِهِ، وَلَمْ يَتَحَدَّثْ بِغَيْرِهِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سبقت لے جانے والے لوگ کہاں ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: کچھ لوگ آگے چلے گئے ہیں اور کچھ پیچھے آ رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سبقت لے جانے والے لوگ کہاں ہیں؟ وہ لوگ جو ہمیشہ اللہ کے ذکر میں منہمک رہتے ہیں، جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ جنت کے باغات کے پھل حاصل کرے، اُسے کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ابن اثیر بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے: «هَتَرَ بالشَّنِي، وَاسْتَهْتَر به» - جب آدمی کسی چیز سے متعلق رہے اور اس کے علاوہ اور کچھ نہ کرے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6052/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16759
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" سَبَقَ الْمُفْرِدُونَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْمُفْرِدُونَ؟ قَالَ:" الْمُفْرِدُونَ بِذِكْرِ اللَّهِ، وَضَعَ الذِّكْرُ عَنْهُمْ أَثْقَالَهُمْ، فَيَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خِفَافًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مفردون“ سبقت لے گئے ہیں، لوگوں نے دریافت کیا: ”مفردون“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ جو اللہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور وہ ذکر اُن سے اُن کے بوجھ کو اُٹھا دیتا ہے (یعنی اس ذکر کی برکت سے، اُن کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں، یا ان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں) اور جب وہ قیامت کے دن آئیں گے تو وہ ہلکے پھلکے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16759]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16760
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَبَقَ الْمُفْرِدُونَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْمُفْرِدُونَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يُهْتِرُونَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ مِنْ قَوْلِهِ:" الَّذِينَ يُهْتِرُونَ" إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو يَعْقُوبَ صَاحِبُ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مفردون“ سبقت لے گئے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”مفردون“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کے ذکر میں منہمک رہتے ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو اللہ کے ذکر میں منہمک رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویعقوب ہے جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16760]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2676، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9077، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1866، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2794»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16761
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَكْثِرُوا ذِكْرَ اللَّهِ حَتَّى يَقُولُوا: مَجْنُونٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم (اس قدر کثرت کے ساتھ) اللہ کا ذکر کرو، کہ لوگ کہیں: یہ مجنوں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی دراج ہے جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16761]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1376) اخرجه احمد فى المسند (68/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16762
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا حَتَّى يَقُولَ الْمُنَافِقُونَ: إِنَّكُمْ مُرَاءُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ [ الْجُفْرِيُّ ] ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ کا ذکر اس طرح کرو! کہ منافقین یہ کہیں: تم لوگ دکھاوا کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16762]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12786)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں