🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتُرُهُ اللَّهُ - تَعَالَى - فَيَفْضَحُ نَفْسَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی اللہ تعالیٰ نے پردہ پوشی کی ہو، اور وہ اپنی پردہ دری کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17475
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلَّا الْمُجَاهِرُونَ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْمُجَاهِرُونَ؟ قَالَ:" الَّذِي يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ فَيَسْتُرُهُ رَبُّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُصْبِحُ فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، فَيَكْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری ساری اُمت کو معافی مل جائے گی، البتہ کھلے عام کرنے والوں کا معاملہ مختلف ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کھلے عام کرنے والے لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو رات کے وقت کوئی (برا) عمل کرتا ہے، اور اس کا پروردگار اس کی پردہ پوشی کر لیتا ہے، لیکن وہ شخص صبح کے وقت اُٹھ کر یہ کہتا ہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات یہ عمل کیا تھا، تو وہ شخص اپنے آپ سے، اللہ تعالیٰ کے پردے کو ہٹا دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (632)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتُرُهُ اللَّهُ تَعَالَى فِي الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جس کی اللہ تعالیٰٰ نے، دنیا میں پردہ پوشی کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17476
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَعَيَّرَهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَبَحُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ دنیا میں کسی بندے کے کسی گناہ کی پردہ پوشی کر لے، تو قیامت کے دن، وہ اس بندے کو اس گناہ کے حوالے سے شرمندگی کا شکار نہیں کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید ابح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17476]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3257)، أخرجه مسند البزار برقم: 3164»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17477
وَعَنْ عَلْقَمَةَ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
علقمہ مزنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے کسی گناہ کی دنیا میں پردہ پوشی کرے، تو آخرت میں بھی اس بندے کی اس (گناہ) کے حوالے سے پردہ پوشی کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17477]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6299»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، وَمَنْ لَمْ يَغْفِرْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ .
جو شخص توبہ نہیں کرتا، اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، اور جو شخص معاف نہیں کرتا، اس کی مغفرت نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17478
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، وَمَنْ لَا يَغْفِرُ لَا يُغْفَرُ لَهُ، وَمَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ"، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ:" مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا، جو معاف نہیں کرتا، اس کی مغفرت نہیں ہوتی، جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2478 و 2477 و 2476)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17479
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ صَحِيحَةٌ فِي الرَّحْمَةِ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق کچھ صحیح احادیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں، رحمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13488)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13488»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابٌ اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ .
”تم مہربانی کرو! تم سے مہربانی کی جائے گی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17480
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مَهْدِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مہربانی کرو! تم پر مہربانی کی جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد مہدی بن جعفر رملی کے حوالے سے نقل کی ہے، اس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1169) اخرجه احمد فى المسند (2233)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ .
اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17481
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُنْزِلُوا عِبَادِيَ الْعَارِفِينَ، الْمُوَحِّدِينَ، الْمُذْنِبِينَ الْجَنَّةَ وَلَا النَّارَ حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أُنْزِلُهُمْ بِعِلْمِي فِيهِمْ، وَلَا تَكَلَّفُوا مِنْ ذَلِكَ مَا لَمْ تُكَلَّفُوا، وَلَا تُحَاسِبُوا الْعِبَادَ دُونَ رَبِّهِمْ - عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) تم لوگ میرے ان بندوں کو جو عارف ہیں، توحید کے قائل ہیں اور گناہگار ہیں، انہیں جنت یا جہنم میں نہ ٹھہراؤ! یہاں تک کہ میں اُن کے بارے میں اپنے علم کے مطابق انہیں ٹھہراؤں گا، اور تم اس حوالے سے اس چیز کا خود کو پابند نہ بناؤ، جس کا تمہیں مکلف نہیں کیا گیا ہے، اور لوگوں کے پروردگار کو چھوڑ کر اُن لوگوں کو محاسبہ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیع بن حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5076)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5076»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17482
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتِ الْمُوجِبَاتُ مِثْلَ قَوْلِهِ: (إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا) ، وَمِثْلَ قَوْلِهِ: (الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا) ، وَمِثْلَ قَوْلِهِ: (وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ) ، قَالَ: كُنَّا نَشْهَدُ عَلَى مَنْ فَعَلَ شَيْئًا مِنْ هَذَا أَنَّهُ فِي النَّارِ، فَلَمَّا نَزَلَ قَوْلُهُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ) كَفَفْنَا عَنِ الشَّهَادَةِ، وَخِفْنَا عَلَيْهِمْ بِمَا أَوْجَبَهُ اللَّهُ لَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عِصْمَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب واجب کرنے والی آیات نازل ہوئیں، جیسے یہ آیت ہے: ”بے شک وہ لوگ جو یتیموں کا مال ظلم کے طور پر کھاتے ہیں۔“ یا یہ آیت ہے: ”وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں۔“ یا یہ آیت ہے: ”اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دے گا تو اس کا بدلہ جہنم ہو گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ یہ گواہی دیا کرتے تھے کہ جو شخص ان میں سے کسی کام کا ارتکاب کر لے گا، وہ جہنم میں جائے گا، یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نازل ہوا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اس کے علاوہ وہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تو اس کے بعد ہم گواہی دینے سے رک گئے اور ہم ان لوگوں کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہو گئے اس چیز کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے واجب قرار دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعصمہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13332)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17483
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ لِقَاتِلِ الْمُؤْمِنِ إِذَا مَاتَ: إِنَّهُ فِي النَّارِ، وَنَقُولُ لِمَنْ أَصَابَ كَبِيرَةً ثُمَّ مَاتَ عَلَيْهَا: إِنَّهُ فِي النَّارِ، حَتَّى أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) فَلَمْ نُوجِبْ لَهُمْ، كُنَّا نَرْجُو لَهُمْ وَنَخَافُ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فِيهِ عُمَرُ بْنُ بُرَيْدَةَ السَّيَّارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ الزَّنْجِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم مومن کو قتل کرنے والے شخص کے بارے میں یہ کہا: کرتے تھے کہ جب وہ مر جائے گا تو جہنم میں جائے گا اور جو شخص کسی کبیرہ گناہ کا مرتکب ہو اور پھر وہ اسی حال میں مر جائے، اس کے بارے میں ہم یہ کہتے تھے کہ وہ جہنم میں جائے گا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس چیز کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم ان لوگوں کے لئے کوئی چیز واجب نہیں کرتے تھے اور ہم ان کے لیے امید رکھتے تھے اور ان کے بارے میں اندیشے کا بھی شکار تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مغیرہ ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، انہوں نے اس کو ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، جس میں ایک راوی عمر بن بریدہ سیاری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس کے حوالے سے
یہ روایت مسلم بن خالد زنگی سے منقول ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13364)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا نُوجِبُ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى نَزَلَتْ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) قَالَ: فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُوجِبَ لِأَحَدٍ مِنَ الْمُوَحِّدِينَ النَّارَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو رَجَاءٍ الْكَلْبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: ”ہم کبیرہ گناہ کے مرتکبین افراد کے لئے (یعنی جہنم) واجب قرار دیا کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس چیز کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا جائے، اس کے علاوہ وہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کر دیا کہ ہم توحید کے قائل افراد میں سے کسی ایک کے لئے جہنم کو واجب قرار دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابورجاء کلبی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17484]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں