🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1034. أطيب الطيب المسك
سب سے بہترین خوشبو کستوری ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1032
«أطيب الطيب المسك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے بہترین خوشبو کستوری ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1032]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1035. أطيب الكسب عمل الرجل بيده وكل بيع مبرور
سب سے پاکیزہ کمائی انسان کا اپنے ہاتھ سے کام ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
«أطيب الكسب عمل الرجل بيده وكل بيع مبرور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے پاکیزہ کمائی انسان کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور ہر وہ تجارت ہے جس میں دھوکہ دہی اور گناہ نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب ك] عن رافع بن خديج [طب] عن ابن عمر. تخريج الترغيب 3/3.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1036. أطيعوني ما كنت بين أظهركم وعليكم بكتاب الله أحلوا حلاله ....
جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں میری اطاعت کرو، ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1034
«أطيعوني ما كنت بين أظهركم وعليكم بكتاب الله أحلوا حلاله وحرموا حرامه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں میری اطاعت کرو، اور تم پر اللہ کی کتاب کو لازم پکڑنا واجب ہے، اس کے حلال کردہ کو حلال جانو اور اس کے حرام کردہ کو حرام سمجھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عوف بن مالك. الصحيحة 1472: تمام. حم –ابن عمرو. الديلمي، أنجى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1037. أظلتكم فتن كقطع الليل المظلم أنجى الناس منها صاحب شاهقة ....
تم پر تاریک رات کے ٹکڑوں جیسی فتنوں نے سایہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
«أظلتكم فتن كقطع الليل المظلم أنجى الناس منها صاحب شاهقة يأكل من رسل غنمه أو رجل من وراء الدروب أخذ بعنان فرسه يأكل من ظل سيفه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم پر تاریک رات کے ٹکڑوں جیسی فتنوں نے سایہ کر لیا ہے، ان میں لوگوں میں سب سے زیادہ محفوظ وہ شخص ہوگا جو پہاڑ کی چوٹی پر ہو اور اپنی بکریوں کے دودھ پر گزارہ کرتا ہو، یا وہ شخص جو سرحدوں پر اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو اور اپنی تلوار کے سائے سے رزق حاصل کرتا ہو (یعنی جہاد میں مشغول ہو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 1478.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1038. أظنكم قد سمعتم أن أبا عبيدة قدم بشيء من البحرين ....
میرا خیال ہے کہ تم نے سن لیا ہے کہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
«أظنكم قد سمعتم أن أبا عبيدة قدم بشيء من البحرين فأبشروا وأملوا ما يسركم فوالله ما الفقر أخشى عليكم ولكن أخشى عليكم أن تبسط عليكم الدنيا كما بسطت على من كان قبلكم فتنافسوها كما تنافسوها فتهلككم كما أهلكتهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرا خیال ہے کہ تم نے سن لیا ہے کہ ابو عبیدہ بحرین سے کچھ مال لے کر آئے ہیں، پس تم خوش ہو جاؤ اور اس چیز کی امید رکھو جو تمہیں خوش کر دے گی۔ اللہ کی قسم! مجھے تم پر فقر و فاقہ کا ڈر نہیں ہے، بلکہ مجھے تم پر اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم پر دنیا اسی طرح کشادہ کر دی جائے گی جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر کشادہ کی گئی تھی، پھر تم بھی اس کے حصول میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو گے جیسے انہوں نے کی تھی، اور یہ (دنیا کی حرص) تمہیں اسی طرح ہلاک کر دے گی جس طرح اس نے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن عمرو بن عوف الأنصاري. الإرواء 1249.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1039. اعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك ....
اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
«اعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك واحسب نفسك مع الموتى واتق دعوة المظلوم فإنها مستجابة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ سکتے تو (یہ یقین رکھو کہ) وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اور مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حل] عن زيد بن أرقم. الصحيحة 1474.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1040. اعبد الله كأنك تراه وعد نفسك في الموتى وإياك ودعوات ....
اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1038
«اعبد الله كأنك تراه وعد نفسك في الموتى وإياك ودعوات المظلوم فإنهن مجابات وعليك بصلاة الغداة وصلاة العشاء فأشهدهما فلو تعلمون ما فيهما لأتيتموهما ولو حبوا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اور مظلوم کی بددعاؤں سے بچو کیونکہ وہ یقیناً قبول کی جاتی ہیں، اور تم پر فجر اور عشاء کی نماز لازم ہے پس ان دونوں میں حاضر ہوا کرو، کیونکہ اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ ان دونوں میں کتنا اجر و ثواب ہے تو تم ان میں ضرور آؤ خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل چل کر ہی کیوں نہ آنا پڑے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب] عن أبي الدرداء. الصحيحة 1474: ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1041. اعبد الله لا تشرك به شيئا وأقم الصلاة المكتوبة وأد ....
اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1039
"اعبد الله لا تشرك به شيئا وأقم الصلاة المكتوبة وأد الزكاة المفروضة وحج واعتمر وصم رمضان وانظر ما تحب
للناس أن يأتوه إليك فافعله بهم وما تكره أن يأتوه إليك فذرهم منه"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، فرض نماز قائم کرو، فرض زکوٰۃ ادا کرو، حج اور عمرہ کرو، اور رمضان کے روزے رکھو، اور دیکھو جو سلوک تم پسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں، وہی سلوک تم ان کے ساتھ کرو، اور جس رویے کو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو، اس سے لوگوں کو بھی محفوظ رکھو (یعنی ان کے ساتھ وہ رویہ اختیار نہ کرو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي المنتفق. الصحيحة 1474.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1042. اعبد الله ولا تشرك به شيئا واعمل لله كأنك تراه ....
اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1040
«اعبد الله ولا تشرك به شيئا واعمل لله كأنك تراه واعدد نفسك في الموتى واذكر الله تعالى عند كل حجر وكل شجر وإذا عملت سيئة فاعمل بجنبها حسنة السر بالسر والعلانية بالعلانية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور اللہ کے لیے اس طرح عمل کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اور ہر پتھر اور درخت کے پاس (یعنی ہر حال اور ہر جگہ) اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو، اور جب تم سے کوئی برائی سرزد ہو جائے تو اس کے ساتھ ہی کوئی نیکی کر لو، چھپی برائی کے بدلے چھپی نیکی اور اعلانیہ برائی کے بدلے اعلانیہ نیکی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب هب] عن معاذ بن جبل. الصحيحة 1475.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
1043. اعبدوا الرحمن وأفشوا السلام وأطعموا الطعام تدخلوا الجنان
رحمن کی عبادت کرو، سلام کو رواج دو (عام کرو)، ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1041
«اعبدوا الرحمن وأفشوا السلام وأطعموا الطعام تدخلوا الجنان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رحمن کی عبادت کرو، سلام کو رواج دو (عام کرو)، اور کھانا کھلاؤ، تم (سلامتی کے ساتھ) جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خد هـ حب] عن ابن عمرو. الصحيحة 571.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں