الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3361. الخيل معقود في نواصيها الخير واليمن إلى يوم القيامة وأهلها ....
گھوڑوں کی پیشانیوں کے بالوں میں قیامت تک بھلائی اور ....
حدیث نمبر: 3356
«الخيل معقود في نواصيها الخير واليمن إلى يوم القيامة وأهلها معانون عليها قلدوها ولا تقلدوها الأوتار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گھوڑوں کی پیشانیوں کے بالوں میں قیامت تک بھلائی اور برکت بندھی ہوئی ہے اور ان کے مالک ان کی وجہ سے مدد کیے جاتے ہیں، انہیں ہار پہناؤ اور انہیں تانت کے ہار نہ پہناؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل المحلى ب [ال] من هذا الحرف/حدیث: 3356]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طس] عن جابر. صحيح الترغيب 2/161.»
قال الشيخ الألباني: حسن
3362. الخيمة درة مجوفة طولها في السماء ستون ميلا في كل ....
(جنت کا) خیمہ ایک کھوکھلا موتی ہے جس کی بلندی ....
حدیث نمبر: 3357
«الخيمة درة مجوفة طولها في السماء ستون ميلا في كل زاوية منها للمؤمن أهل لا يراهم الآخرون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(جنت کا) خیمہ ایک کھوکھلا موتی ہے جس کی بلندی آسمان میں ساٹھ میل ہے، اس کے ہر کونے میں مومن کے اہل خانہ ہوں گے جنہیں دوسرے (کونوں والے) نہیں دیکھ سکیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل المحلى ب [ال] من هذا الحرف/حدیث: 3357]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح