الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8181. ينشونشو يقرءون القرآن لا يجأوز تراقيهم كلما خرج قرن قطع ....
ایک ایسی نسل پیدا ہو گی جو قرآن پڑھے گی ....
حدیث نمبر: 8171
"ينشونشو يقرءون القرآن لا يجأوز تراقيهم كلما خرج قرن قطع كلما خرج قرن قطع حتى يخرج في أعراضهم الدجال"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک ایسی نسل پیدا ہو گی جو قرآن پڑھے گی مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، جب بھی ان کی ایک جماعت نکلے گی اسے کاٹ دیا جائے گا، جب بھی ایک جماعت نکلے گی اسے کاٹ دیا جائے گا، یہاں تک کہ انہی کے باقی ماندہ لوگوں میں دجال نکلے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8171]

تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن ابن عمر. الصحيحة 2455.»
قال الشيخ الألباني: حسن
8182. ينضح بول الغلام ويغسل بول الجارية
لڑکے کے پیشاب پر (پانی) چھڑکا جائے اور لڑکی کے ....
حدیث نمبر: 8172
«ينضح بول الغلام ويغسل بول الجارية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لڑکے کے پیشاب پر (پانی) چھڑکا جائے اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8172]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت ك] عن علي. المشكاة 501، صحيح أبي داود 399.»
قال الشيخ الألباني: حسن
8183. * - [يهرم ابن آدم ويبقى معه اثنتان: الحرص والأمل]
ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ....
حدیث نمبر: 8173
«*» - [يهرم ابن آدم ويبقى معه اثنتان: الحرص والأمل]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اس کے ساتھ دو چیزیں باقی رہتی ہیں: حرص اور امید۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8173]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن] عن أنس. الصحيحة 1906: حم، ع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8184. يهرم ابن آدم ويشب فيه اثنتان: الحرص على المال والحرص ....
ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اس میں دو ....
حدیث نمبر: 8174
«يهرم ابن آدم ويشب فيه اثنتان: الحرص على المال والحرص على العمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اس میں دو چیزیں جوان (تروتازہ) رہتی ہیں: مال کی حرص اور عمر (لمبی زندگی) کی حرص۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8174]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت هـ] عن أنس. الصحيحة 1906: حم، ع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8185. يهلك الناس هذا الحي من قريش قالوا: فما تأمرنا؟ قال: ....
لوگوں کو قریش کا یہ قبیلہ ہلاک کرے گا۔ صحابہ ....
حدیث نمبر: 8175
«يهلك الناس هذا الحي من قريش قالوا: فما تأمرنا؟ قال: لو أن الناس اعتزلوهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کو قریش کا یہ قبیلہ ہلاک کرے گا۔ صحابہ نے عرض کیا: تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش لوگ ان سے الگ ہو جائیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8175]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8186. يهل أهل المدينة من ذي الحليفة ويهل أهل الشام من ....
مدینہ والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں، شام والے جحفہ سے ....
حدیث نمبر: 8176
«يهل أهل المدينة من ذي الحليفة ويهل أهل الشام من الجحفة ويهل أهل نجد من قرن ويهل أهل اليمن من يلملم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مدینہ والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں، شام والے جحفہ سے احرام باندھیں، نجد والے قرن سے احرام باندھیں اور یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8176]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن ابن عمر. الإرواء 999، صحيح أبي داود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8187. يود أهل العافية يوم القيامة حين يعطى أهل البلاء الثواب ....
قیامت کے دن جب آزمائش والوں کو ثواب دیا جائے ....
حدیث نمبر: 8177
«يود أهل العافية يوم القيامة حين يعطى أهل البلاء الثواب لوأن جلودهم كانت قرضت في الدنيا بالمقاريض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن جب آزمائش والوں کو ثواب دیا جائے گا تو تندرست لوگ تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کاٹ دی جاتیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8177]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن جابر. المشكاة 1570، الترغيب 4/146.»
قال الشيخ الألباني: حسن
8188. يوشك أحدكم أن يصلي الفجر أربعا
قریب ہے کہ تم میں سے کوئی فجر کی نماز ....
حدیث نمبر: 8178
«يوشك أحدكم أن يصلي الفجر أربعا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ تم میں سے کوئی فجر کی نماز چار رکعت پڑھنے لگے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8178]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن عبد الله بن بحينة. م 2/154.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8189. يوشك الفرات أن يحسر عن جبل من ذهب، فإذا سمع ....
قریب ہے کہ فرات (نامی نہر) سونے کے پہاڑ سے ....
حدیث نمبر: 8179
" يوشك الفرات أن يحسر عن جبل من ذهب، فإذا سمع به الناس ساروا إليه فيقول من عنده: والله لئن تركنا الناس يأخذون منه ليذهبن به كله فيقتتلون عليه حتى يقتل من كل مائة تسعة وتسعون"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ فرات (نامی نہر) سونے کے پہاڑ سے پردہ اٹھا دے، پس جب لوگ اس کے بارے میں سنیں گے تو اس کی طرف چل پڑیں گے، تو جو اس کے پاس ہو گا وہ کہے گا: اللہ کی قسم! اگر ہم نے لوگوں کو اس میں سے لینے دیا تو وہ سارا لے جائیں گے، پس وہ اس پر آپس میں لڑیں گے یہاں تک کہ ہر سو میں سے ننانوے قتل ہو جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8179]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي. م 8/175.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
8190. يوشك الفرات أن يحسر عن كنز من ذهب فمن حضره ....
قریب ہے کہ فرات سونے کے خزانے سے پردہ اٹھا ....
حدیث نمبر: 8180
«يوشك الفرات أن يحسر عن كنز من ذهب فمن حضره فلا يأخذ منه شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ فرات سونے کے خزانے سے پردہ اٹھا دے، پس جو اس کے پاس موجود ہو وہ اس میں سے کچھ نہ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8180]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 2016.»
قال الشيخ الألباني: صحيح