🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. باب الوفاء بالعهد وَإنجاز الوَعد
باب: عہد پورا کرنا اور وعدہ نبھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أعْطَيْتُكَ هكَذَا وَهَكَذَا وَهكَذَا» فَلَمْ يَجِئْ مَالُ الْبَحْرَينِ حَتَّى قُبِضَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أمَرَ أَبُو بَكْرٍ - رضي الله عنه - فَنَادَى: مَنْ كَانَ لَهُ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأتِنَا، فَأتَيْتُهُ وَقُلْتُ لَهُ: إنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لي كَذَا وَكَذَا، فَحَثَى لي حَثْيَةً فَعَدَدْتُهَا، فَإذَا هِيَ خَمْسُمِئَةٍ، فَقَالَ لِي: خُذْ مِثْلَيْهَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اگر بحرین کا مال آ گیا تو میں تمہیں اتنا، اور اتنا، اور اتنا دوں گا۔“ پھر بحرین کا مال نہیں آیا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ جب بحرین کا مال آیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اعلان کا) حکم دیا تو (منادی نے) اعلان کیا: جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے کوئی وعدہ یا قرض ہو وہ ہمارے پاس آئے۔ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور ان سے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اس اس طرح فرمایا تھا، تو انہوں نے میرے لیے (دونوں ہاتھوں سے) ایک لپ بھرا، میں نے اسے گنا تو وہ پانچ سو تھے، پھر انہوں نے مجھ سے فرمایا: اس کے دوگنے اور لے لو۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 126 (2296)، ومسلم 7/ 75 (2314) (60).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. باب المحافظة عَلَى مَا اعتاده من الخير
باب: جس نیکی کی عادت ہو اس کی پابندی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 691
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا عبْدَ الله، لاَ تَكُنْ مِثْلَ فُلانٍ، كَانَ يَقُومُ اللَّيْلَ فَتَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے عبداللہ! فلاں شخص کی طرح نہ ہونا، وہ رات کو قیام کیا کرتا تھا پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (154). أخرجه: البخاري 2/ 68 (1152)، ومسلم 3/ 164 (1159) (185).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 154 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. باب استحباب طيب الكلام وطلاقة الوَجه عند اللقاء
باب: ملاقات کے وقت اچھی بات کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے کے مستحب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 692
وعن عدي بن حاتمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو، اور جو (یہ بھی) نہ پائے تو اچھی بات کے ذریعے (بچے)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (139). أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 139 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 693
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ» . متفقٌ عَلَيْهِ، وَهُوَ بعض حديث تقدم بطولِه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اچھی بات صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ ایک حدیث کا حصہ ہے جو پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (122). أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 122 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 694
وعن أَبي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أخَاكَ بوَجْهٍ طَلْقٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، اگرچہ یہ (ہی) ہو کہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (121). أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
89. باب استحباب بيان الكلام وإيضاحه للمخاطب وتكريره ليفهم إذا لَمْ يفهم إِلا بذلك
باب: مخاطب کے لیے بات کو واضح اور صاف بیان کرنے، اور اگر دہرائے بغیر سمجھ نہ آئے تو سمجھانے کے لیے اسے دہرانے کے مستحب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 695
عن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةً أعَادَهَا ثَلاَثًا حَتَّى تُفْهَمَ عَنْهُ، وَإِذَا أتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلاثًا. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات فرماتے تو اسے تین بار دہراتے تاکہ وہ آپ سے (اچھی طرح) سمجھ لی جائے، اور جب کچھ لوگوں کے پاس آتے اور انہیں سلام کرتے تو انہیں تین بار سلام کرتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 695]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 35 (95).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 696
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ كَلاَمُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَلامًا فَصْلًا يَفْهَمُهُ كُلُّ مَنْ يَسْمَعُهُ. رواه أَبُو داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو واضح اور جدا جدا (الفاظ والی) ہوتی تھی جسے ہر سننے والا سمجھ لیتا تھا۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 696]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4839).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: والحديث مخرج في (الصحيحة) رقم (2097)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
تقدم طرفه الصحيح (3654)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. باب إصغاء الجليس لحديث جليسه الذي ليس بحرام واستنصات العالم والواعظ حاضري مجلسه
باب: ہم نشین کی ایسی بات کو، جو حرام نہ ہو، کان لگا کر سننے، اور عالم و واعظ کا اپنی مجلس کے حاضرین کو خاموش کروانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 697
عن جرير بن عبدِ اللهِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «اسْتَنْصِتِ النَّاسَ» ثُمَّ قَالَ: «لاَ تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر مجھ سے فرمایا: ”لوگوں کو خاموش کراؤ۔“ پھر فرمایا: ”میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 41 (121)، ومسلم 1/ 58 (65) (118).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. بابُ الوَعظ والاقتصاد فِيهِ
باب: وعظ و نصیحت اور اس میں میانہ روی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 698
وعن أَبي وائلٍ شقيقِ بن سَلَمَةَ، قَالَ: كَانَ ابنُ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - يُذَكِّرُنَا في كُلِّ خَمِيسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمنِ، لَوَدِدْتُ أنَّكَ ذَكَّرْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ، فَقَالَ: أمَا إنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ أنَّي أكْرَهُ أَنْ أُمِلَّكُمْ، وَإنِّي أتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ، كَمَا كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَخَوَّلُنَا بِهَا مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
«يَتَخَوَّلُنَا» : يَتَعَهَّدُنَا.
ابووائل شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں ہر جمعرات کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے، تو ایک آدمی نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میری خواہش ہے کہ آپ ہمیں روزانہ نصیحت کیا کریں۔ انہوں نے فرمایا: سن لو! مجھے اس سے یہ بات روکتی ہے کہ میں تمہیں اکتاہٹ میں ڈالنا ناپسند کرتا ہوں، اور میں نصیحت کے لیے تمہارا (وقفے وقفے سے) خیال رکھتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر اکتاہٹ کے ڈر سے نصیحت کے لیے ہمارا خیال رکھتے تھے۔
(متفق علیہ)
«يَتَخَوَّلُنَا»: یعنی ہماری خبر گیری کرتے (اور وقفے وقفے سے نصیحت کرتے) تھے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 698]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 27 (70)، ومسلم 8/ 142 (2821) (83).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 699
وعن أَبي اليقظان عمار بن ياسر رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ طُولَ صَلاَةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ، مَئِنَّةٌ مِنْ فِقههِ، فأطِيلُوا الصَّلاَةَ وَأقْصِرُوا الْخُطْبَةَ» . رواه مسلم.
«مَئِنَّةٌ» بميم مفتوحة ثُمَّ همزة مكسورة ثُمَّ نون مشددة، أيْ: عَلاَمَةٌ دَالَّةٌ عَلَى فِقْهِهِ.
سیدنا ابوالیقظان عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا اس کی سمجھ داری کی علامت ہے، لہٰذا نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«مَئِنَّةٌ»: میم کے زبر، پھر ہمزہ کے زیر اور پھر نون مشدد کے ساتھ، یعنی ایسی علامت جو اس کی سمجھ (فقاہت) پر دلالت کرتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 12 (869) (47).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں