🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. باب استحباب القدوم عَلَى أهله نهارًا وكراهته في الليل لغير حاجة
باب: گھر والوں کے پاس دن کے وقت آنے کا استحباب اور بلا ضرورت رات کو آنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 986
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - لا يَطْرُقُ أهْلَهُ لَيْلًا، وَكَانَ يَأتِيهمْ غُدْوَةً أَوْ عَشِيَّةً. متفقٌ عَلَيْهِ.
«الطُّرُوقُ» : المَجيءُ فِي اللَّيْلِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت (سفر سے) اپنے گھر والوں کے پاس نہیں آتے تھے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس صبح یا شام کے وقت تشریف لاتے تھے۔
(متفق علیہ)
«الطُّرُوقُ»: رات کے وقت آنا۔ [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 986]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 9 (1800)، ومسلم 6/ 55 (1928) (180).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. باب مَا يقول إِذَا رجع وإذا رأى بلدته
باب: جب (سفر سے) لوٹے اور جب اپنا شہر دیکھے تو کیا کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 987
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: أقْبَلْنَا مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى إِذَا كُنَّا بِظَهْرِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: «آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ» فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ ذَلِكَ حَتَّى قَدِمْنَا المَدِينَةَ. رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر سے) واپس آئے، یہاں تک کہ جب ہم مدینہ کے قریب (اس کی پشت پر) پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ» (ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل یہی کہتے رہے یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 105 (1345) (429).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. باب استحباب ابتداء القادم بالمسجد الذي في جواره وصلاته فيه ركعتين
باب: (سفر سے) آنے والے کا پہلے اپنے قریب کی مسجد میں جانے اور اس میں دو رکعتیں پڑھنے کا استحباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 988
عن كعب بن مالِك - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ، بَدَأ بِالْمَسْجِدِ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں جاتے اور اس میں دو رکعتیں پڑھتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 988]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 94 (3088)، ومسلم 2/ 156 (716) (74).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. باب تحريم سفر المرأة وحدها
باب: عورت کے اکیلے سفر کرنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 989
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَومِ الآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ عَلَيْهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو، یہ حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کی مسافت کا سفر کرے مگر اپنے کسی محرم کے ساتھ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 54 (1088)، ومسلم 4/ 103 (1339) (419).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 990
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّهُ سَمِعَ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلاَ تُسَافِرُ المَرْأةُ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رسولَ الله، إنَّ امْرَأتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإنِّي اكْتُتِبْتُ في غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: «انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی میں نہ رہے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم ہو، اور کوئی عورت سفر نہ کرے مگر محرم کے ساتھ۔“ تو ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بیوی حج کے لیے نکلی ہے، اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب آداب السفر/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 72 (3006)، ومسلم 4/ 104 (1341) (424).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں