🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
241. باب فضل العلم تعلمًا وتعليمًا لله
باب: اللہ کی رضا کے لیے علم سیکھنے اور سکھانے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1376
وعن معاوية - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ في الدِّينِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1376]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 27 (71)، ومسلم 3/ 94 (1037) (98).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1377
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا حَسَدَ إِلاَّ في اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الحِكْمَةَ، فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
والمراد بالحسدِ: الغِبْطَةُ، وَهُوَ أَنْ يَتَمَنَّى مِثله.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسد (رشک) صرف دو (آدمیوں) پر جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور پھر اسے حق (کے راستے) میں خرچ کرنے پر لگا دیا، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت (علم) عطا کی تو وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور (دوسروں کو) اس کی تعلیم دیتا ہے۔“
(متفق علیہ)
حسد سے مراد غبطہ (رشک) ہے، اور وہ یہ ہے کہ آدمی (دوسرے کی نعمت جیسی) نعمت اپنے لیے چاہے۔ [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1377]
وضاحت: یہ حدیث نمبر 543 اور 570 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (ابن ماجه 4208)

الحكم على الحديث:
مسند أحمد 3651، حكم دار السلام: إسناده صحيح، خ: 1409، م: 816
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1378
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَثَلُ مَا بَعَثَنِي الله بِهِ مِنَ الهُدَى وَالعِلْمِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أصَابَ أرْضًا؛ فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبةٌ قَبِلَتِ المَاءَ فَأَنْبَتَتِ الكَلأَ، وَالعُشْبَ الكَثِيرَ، وَكَانَ مِنْهَا أجَادِبُ أمْسَكَتِ المَاءَ، فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا مِنْهَا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَ طَائِفَةً مِنْهَا أُخْرَى إنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ؛ لا تُمْسِكُ مَاءً وَلاَ تُنْبِتُ كلأً، فَذلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ في دِينِ اللهِ، وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذلِكَ رَأسًا، وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے مجھے جس ہدایت اور علم کے ساتھ بھیجا ہے اس کی مثال اس بارش جیسی ہے جو کسی زمین پر برسی؛ تو اس (زمین) کا ایک حصہ عمدہ تھا جس نے پانی کو قبول کیا اور گھاس اور بہت سا سبزہ اگایا، اور اس کا کچھ حصہ سخت تھا جس نے پانی کو روک لیا، تو اللہ نے اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا، انہوں نے (خود) اس سے پیا، (جانوروں کو) پلایا اور کھیتی کی، اور وہ (بارش) اس کے ایک اور حصے پر بھی برسی جو محض چٹیل میدان تھا، نہ پانی روکتا ہے اور نہ گھاس اگاتا ہے۔ تو یہ مثال ہے اس شخص کی جس نے اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کی اور اسے اس چیز نے فائدہ دیا جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے، چنانچہ اس نے (خود) علم حاصل کیا اور (دوسروں کو) سکھایا، اور (یہ) مثال ہے اس شخص کی جس نے اس کی طرف سر (تک) نہ اٹھایا اور اللہ کی وہ ہدایت قبول نہ کی جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (162). أخرجه: البخاري 1/ 30 (79)، ومسلم 7/ 63 (2282) (15).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 162 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1379
وعن سهل بن سعد - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لِعَلِيٍّ - رضي الله عنه: «فَوَاللهِ لأَنْ يَهْدِيَ اللهُ بِكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر اللہ تمہارے ذریعے ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تمہارے پاس سرخ اونٹ ہوں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (175). أخرجه: البخاري 5/ 171 (4210)، ومسلم 7/ 121 (2406) (34).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 175 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1380
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إسْرَائِيلَ وَلاَ حَرَجَ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» . رواه البخاري.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری طرف سے (لوگوں تک) پہنچاؤ اگرچہ ایک آیت ہی ہو، اور بنی اسرائیل سے (واقعات) بیان کرو، کوئی حرج نہیں، اور جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 207 (3461).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1381
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا، سَهَّلَ اللهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الجَنَّةِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور جو شخص کسی راستے پر علم کی تلاش میں چلتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت کی طرف راستہ آسان کر دیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1381]
وضاحت: یہ حدیث نمبر 245 پر گزر چکی ہے اور یہ اسی کا ایک حصہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (225) (الترمذي 2945)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1382
وعنه أَيضًا - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ دَعَا إِلَى هُدىً كَانَ لَهُ مِنَ الأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لاَ يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہدایت کی طرف بلایا اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کو ملے گا، اور اس سے ان کے اجروں میں کچھ بھی کمی نہیں ہوگی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (174). أخرجه: مسلم 8/ 62 (2674) (16).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 174 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1383
وعنه قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا مَاتَ ابْنُ آدَمَ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلاَّ مِنْ ثَلاثٍ: صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین (چیزوں) کے: صدقہ جاریہ، یا وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے، یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1383]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (949). أخرجه: مسلم 5/ 73 / (1631) (14).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 949 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1384
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا، إِلاَّ ذِكْرَ الله تَعَالَى، وَمَا وَالاهُ، وَعَالِمًا، أَوْ مُتَعَلِّمًا» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
قَوْله: «وَمَا وَالاَهُ» : أيْ طَاعة الله.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ (بھی) ملعون ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے اور اس چیز کے جو اس سے تعلق رکھے، اور عالم یا طالب علم کے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«وَمَا وَالَاهُ»: یعنی اللہ کی اطاعت۔ [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1384]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (477). أخرجه: ابن ماجه (4112)، والترمذي (2322) وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 477 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (4112) (الترمذي 2322)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1385
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ خَرَجَ في طَلَبِ العِلْمِ فَهُوَ في سَبيلِ اللهِ حَتَّى يَرْجِعَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علم کی طلب میں نکلا وہ واپس لوٹنے تک اللہ کے راستے میں ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب العلم/حدیث: 1385]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2647)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: كذا قال وإسناده ضعيف كما هو مبين في (تخريج المشكاة) (220) و(الضعيفة) رقم (2037)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(2647) إسناده ضعيف
أبو جعفر الرازي ضعيف عن الربيع بن أنس وحسن الحديث عن غيره ( وانظر د 1182)
تعديلات:
وروي الحاكم (91/1 ح 309) من حديث أبى هريره عن النبى صلى الله عليه وسلم قال : ”من جاء مسجدنا هذا يتعلم خيرًا أو يعلمه فهو كالمجاهد فى سبيل الله ومن جاء بغير هذا كان كالرجل يرى الشي يعجبه وليس له . . .“ وسنده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12»