🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
325. باب النهي عن قول الإنسان: مُطِرنا بنَوء كذا
باب: انسان کے یہ کہنے کی ممانعت کہ ہم پر فلاں نچھتر (ستارے) کی وجہ سے بارش ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1731
عن زيد بن خالد - رضي الله عنه - قال: صلَّى بنا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالحُدَيْبِيَّةِ في إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فقالَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قالَ رَبُّكُمْ؟» قالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أعْلَمُ. قال: «قالَ: أصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي، وَكَافِرٌ، فَأَمَّا مَنْ قَالَ: مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ، فَذلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالكَوْكَبِ، وأَما مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوءِ كَذَا وَكَذَا، فَذلكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالكَوْكَبِ» . متفق عليه.
وَالسَّماءُ هُنَا: المَطَرُ.
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حدیبیہ میں رات کو ہونے والی بارش کے بعد صبح کی نماز پڑھائی، جب آپ (نماز سے) فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”(اللہ نے) فرمایا: میرے بندوں میں سے کسی نے مجھ پر ایمان کی حالت میں صبح کی اور کسی نے کفر کی حالت میں۔ پس جس نے کہا: ہم پر اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی، تو وہ مجھ پر ایمان رکھنے والا اور ستارے کا انکار کرنے والا ہے، اور جس نے کہا: ہم پر فلاں فلاں نچھتر کی وجہ سے بارش ہوئی، تو وہ میرا انکار کرنے والا اور ستارے پر ایمان رکھنے والا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور یہاں «السَّمَاءُ» سے مراد بارش ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 214 (846)، ومسلم 1/ 59 (71) (125).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
326. باب تحريم قوله لمسلم: يا كافر
باب: کسی مسلمان کو «اے کافر» کہنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1732
عن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إذَا قَالَ الرَّجُلُ لأَخِيهِ: يَا كَافِرُ، فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا، فَإنْ كانَ كَمَا قَالَ وَإلاَّ رَجَعَتْ عَلَيْهِ» متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی سے کہے: اے کافر! تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک)، ورنہ وہ (بات) اسی (کہنے والے) پر لوٹ آئے گی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1732]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 32 (6104)، ومسلم 1/ 56 (60) (111).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1733
وعن أبي ذرٍّ - رضي الله عنه: أنَّه سَمِعَ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ دَعَا رَجُلًا بالكُفْرِ، أو قالَ: عَدُوَّ اللهِ، وَلَيْسَ كَذلكَ إلاَّ حَارَ عَلَيْهِ» . متفق عليه.
«حَارَ» : رَجَعَ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی آدمی کو کفر کے ساتھ پکارا، یا کہا: اے اللہ کے دشمن! حالانکہ وہ ایسا نہیں ہے، تو وہ (بات) اسی (کہنے والے) پر لوٹ آئے گی۔“
(متفق علیہ)
«حَارَ»: یعنی لوٹ آئی۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1733]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 18 (6045)، ومسلم 1/ 57 (61) (112).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
327. باب النهي عن الفحش وبذاء اللسان
باب: فحش گوئی اور بدزبانی کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1734
عن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ المُؤْمِنُ بالطَّعَّانِ، وَلاَ اللَّعَّانِ، وَلاَ الفَاحِشِ، وَلاَ البَذِيِّ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن طعنہ زنی کرنے والا، لعنت کرنے والا، فحش گو اور بدزبان نہیں ہوتا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1555). أخرجه: الترمذي (1977). وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1555 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (320) (الترمذي 1977)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1735
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَا كَانَ الفُحْشُ فِي شَيْءٍ إلاَّ شَانَهُ، وَمَا كَانَ الحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إلاَّ زَانَهُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے عیب دار بنا دیتی ہے، اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے زینت بخشتی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (4185)، والترمذي (1974)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4185) (الترمذي 1974)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
328. باب كراهة التقعير في الكلام والتشدُّق فيه وتكلف الفصاحة واستعمال وحشي اللُّغة ودقائق الإعراب في مخاطبة العوام ونحوهم
باب: گفتگو میں حلق سے بناوٹی آواز نکالنے، باچھیں کھول کر بولنے، تکلف سے فصاحت بگھارنے اور نامانوس (غریب) الفاظ استعمال کرنے کی کراہت اور عام لوگوں وغیرہ سے بات کرتے وقت اعراب کی باریکیاں (استعمال کرنے کی کراہت)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1736
عن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «هَلَكَ المُتَنَطِّعُونَ» قَالَهَا ثَلاَثًا. رواه مسلم.
«المُتَنَطِّعُونَ» : المُبَالِغُونَ فِي الأمُورِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے۔“ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«المُتَنَطِّعُونَ»: کاموں میں حد سے بڑھ جانے والے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (144). أخرجه: مسلم 8/ 58 (2670) (7).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 144 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1737
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ اللهَ يُبْغِضُ البَلِيغَ مِنَ الرِّجَالِ الَّذي يَتَخَلَّلُ بِلِسَانِهِ كَمَا تَتَخَلَّلُ البَقَرَةُ» . رواه أبو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مردوں میں سے اس (بناوٹی) فصیح شخص سے بغض رکھتا ہے جو اپنی زبان کو اس طرح پھیرتا ہے جیسے گائے (گھاس کھاتے ہوئے) اپنی زبان پھیرتی ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5005)، والترمذي (2853)، وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: «تَتَخَلَّلُ البَقَرَةُ» : یعنی وہ گفتگو میں باچھیں کھول کر بولتا ہے اور اپنی زبان سے (الفاظ کو) بھاری بنا کر ادا کرتا ہے، اور اسے اس طرح لپیٹتا ہے جیسے گائے گھاس کو اپنی زبان سے لپیٹتی ہے۔ (النہایہ 2/73)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5005)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4800)
أخرجه الترمذي (2853 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1738
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ مِنْ أحَبِّكُمْ إِلَيَّ، وأقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَومَ القِيَامَةِ، أحَاسِنكُمْ أَخْلاَقًا، وإنَّ أَبْغَضَكُمْ إلَيَّ، وأبْعَدَكُمْ مِنِّي يَومَ القِيَامَةِ، الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ وَالمُتَفَيْهِقُونَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» . وقد سبق شرحه في بَابِ حُسْنِ الخُلُقِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس کے اعتبار سے مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سے اخلاق میں سب سے اچھے ہیں، اور بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت باتونی، باچھیں کھول کر بولنے والے اور تکبر سے منہ بھر کر بولنے والے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور اس کی شرح «حسن خلق کے باب» میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1738]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (630). أخرجه: الترمذي (2018) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: صحيح انظر (صحيح الترمذي) رقم (1642)
وضاحت: یہ حدیث نمبر 630 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
329. باب كراهة قوله: خَبُثَتْ نَفْسي
باب: «میرا نفس خبیث ہو گیا» کہنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1739
عن عائشة رضي الله عنها، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسي» متفق عليه.
قالَ العُلَمَاءُ: مَعْنَى «خَبُثَتْ» : غَثَتْ، وَهُوَ مَعْنَى: «لَقِسَتْ» وَلَكِنْ كَرِهَ لَفْظَ الخُبْثِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: «خَبُثَتْ نَفْسِي» (میرا نفس خبیث ہو گیا)، بلکہ یوں کہے: «لَقِسَتْ نَفْسِي» (میرا جی متلا رہا ہے)۔“
(متفق علیہ)
علماء نے کہا ہے: «خَبُثَتْ» کا معنی ہے: جی متلانا (طبیعت خراب ہونا)، اور یہی معنی «لَقِسَتْ» کا بھی ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خبث“ کا لفظ ناپسند فرمایا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 51 (6179)، ومسلم 7/ 47 (2250) (16).
وضاحت: یہ بات ابو عبید اور خطابی نے کہی ہے، جیسا کہ ابن حجر نے اسے نقل کیا ہے۔ (فتح الباری 10/692، معالم السنن 4/121)
اس حدیث سے یہ بات اخذ ہوتی ہے کہ برے الفاظ اور ناموں سے بچنا اور ان کی جگہ ایسے الفاظ اختیار کرنا مستحب ہے جن میں کوئی قباحت نہ ہو۔ ابن حجر نے یہ بات ابن ابی جمرہ سے نقل کی ہے۔ (فتح الباری 10/692)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
330. باب كراهة تسمية العنب كرمًا
باب: انگور کو ”کرم“ کہنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1740
عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تُسَمُّوا العِنَبَ الكَرْمَ، فَإنَّ الكَرْمَ المُسْلِمُ» متفق عليه، وهذا لفظ مسلم.
وفي رواية: «فَإنَّمَا الكَرْمُ قَلْبُ المُؤمِنِ» . وفي رواية للبخاري ومسلم: «يَقُولُونَ الكَرْمُ، إنَّمَا الكَرْمُ قَلْبُ المُؤْمِنِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگور کو ”کرم“ نہ کہو، کیونکہ کرم تو مسلمان ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں)
اور ایک روایت میں ہے: ”کرم تو مومن کا دل ہی ہے۔“
اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”لوگ کہتے ہیں: کرم، (حالانکہ) کرم تو مومن کا دل ہی ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1740]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 51 (6182) و(6183)، ومسلم 7/ 46 (2247) (8) و(9).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں