الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1868
وعن سعيد بن زيد - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «الكَمْأَةُ مِنَ المَنِّ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کھنبی مَنّ (کی قسم) سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1868]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1868]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 22 (4478)، ومسلم 6/ 124 (2049) (158).
وضاحت: «وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ» : (اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے) اس کے بارے میں تین اقوال ہیں: پہلا: یہ کہ اس کا پانی ان دواؤں میں ملایا جائے جن سے آنکھ کا علاج کیا جاتا ہے۔ دوسرا: یہ کہ اسے بھون کر اس کا پانی ٹپکا کر خالص (اکیلا) استعمال کیا جائے۔ تیسرا: یہ کہ اس کے پانی سے مراد بارش کا وہ پانی ہے جس سے یہ پیدا ہوتی ہے، اور وہ زمین پر اترنے والا (بارش کا) پہلا قطرہ ہوتا ہے ... (زاد المعاد 4/334)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)