🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اندازے سے مال بیچنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 498
237- وبه: عن ابن عمر عن زيد بن ثابت: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أرخص لصاحب العرية أن يبيعها بخرصها.
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت پر لگی ہوئی کھجوروں کے مالک کو اجازت دی ہے کہ وہ اندازے سے (اُکا) انہیں بیچ سکتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 498]
تخریج الحدیث: «237- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 619/2، 620 ح 1344، ك 31 ب 9 ح 14) التمهيد 323/15، الاستذكار:1266، و أخرجه البخاري (2188) ومسلم (1539/60) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قبضے کے بغیر مال بیچنا جائز نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
238- وبه: عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يستوفيه.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا عباللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھانا (غلہ) خریدے تو جب تک اسے پورا اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «238- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 640/2 ح 1372، ك 31 ب 19 ح 40، وعنده: من ابتاع) التمهيد 325/13 وقال: ”هذا حديث صحيح الإسناد“، الاستذكار:1292، و أخرجه البخاري (2126) ومسلم (1526/32) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 500
239- وبه: أنه قال: كنا فى زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم نبتاع الطعام فيبعث علينا من يأمرنا بانتقاله من المكان الذى ابتعناه فيه إلى مكان سواه قبل أن نبيعه.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کھانا (غلہ، اناج) خریدتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آدمی بھیج کر حکم دیتے کہ ہم نے جہاں سے یہ خریدا ہے دوبارہ بیچنے سے پہلے وہاں سے دوسرے مقام پر اسے منتقل کر دیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «239- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 641/2 ح 1374، ك 31 ب 19 ح 42) التمهيد 335/13، الاستذكار:1294، و أخرجه مسلم (1572/33) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 501
287- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من ابتاع طعاما فلا يبعه حتى يقبضه.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کھانا (غلہ وغیرہ) خریدے تو جب تک اپنے قبضے میں نہ لے لے آگے نہ بیچے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «287- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 640/2 ح 1373، ك 31 ب 19 ح 41) التمهيد 339/16، الاستذكار: 1293، و أخرجه النسائي (285/7 ح 4600) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه البخاري (2133) ومسلم (526/37) وترقيم دارالسلام: 3845) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیر موجود چیز بیچنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 502
240- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع حبل الحبلة، وكان بيعا يتبايعه أهل الجاهلية. كان الرجل يبتاع الجزور إلى أن تنتج الناقة ثم تنتج التى فى بطنها.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جانور کے پیٹ میں) حمل کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ہے اور یہ سودا تھا جو اہل جاہلیت ایک دوسرے کے ساتھ کرتے تھے۔ آدمی اس اونٹ کا سودا کرتا تھا کہ اونٹنی ایک بچی جنے گی پھر اس سے جو اونٹ پیدا ہو گا وہ میرا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «240- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 653/2، 654 ح 1394، ك 31 ب 26 ح 62) التمهيد 313/13، الاستذكار:1315، و أخرجه البخاري (2143) من حديث مالك، ومسلم (1514) من حديث نافع به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
زمین کو ٹھیکے پر دینے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 503
162- مالك عن ربيعة بن أبى عبد الرحمن عن حنظلة بن قيس الزرقي أنه سأل رافع بن خديج عن كراء الأرض، فقال رافع: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عنها، قال: فقلت: بالذهب والورق؟ فقال رافع: أما بالذهب والورق فلا بأس به.
حنظہ بن قیس الزرقی (رحمہ اللہ) نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے زمین کے کرائے کے بارے میں پوچھا: تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے پوچھا: سونے اور چاندی کے بدلے؟ تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سونے اور چاندی کے بدلے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 503]
تخریج الحدیث: «162- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 711/2 ح 1452، ك 34 ب 1 ح 1) التمهيد 32/3، الاستذكار:1375، و أخرجه مسلم (1574/115 بعد 1548) من حديث مالك مثله و رواه البخاري (2346، 2347) من حديث ربيعة به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جو مالک پیوندکاری کرے وہی اس کے پھل کا حقدار ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 504
234- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من باع نخلا قد أبرت فثمرها للبائع إلا أن يشترطه المبتاع.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجور کے وہ درخت بیچے جن کی پیوندکاری کی گئی ہو تو اس کے پھل کا حقدار بیچنے والا ہے الا یہ کہ خریدنے والا شرط طے کر لے کہ پھل میرا ہو گا۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «234- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 617/2 ح 1339، ك 31 ب 7 ح 9) التمهيد 282/13، الاستذكار:1259، و أخرجه البخاري (2204) ومسلم (1543/77) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دوسرے کے سودے پر سودا کرنا جائز نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 505
242- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يبع بعضكم على بيع بعض.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: «242- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 683/2 ح 1427، ك 31 ب 45 ح 95) التمهيد 316/13، الاستذكار:1348، و أخرجه البخاري (2165) ومسلم (1412/7 ح 1514) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 506
353- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا تلقوا الركبان للبيع، ولا يبع بعضكم على بيع بعض، ولا تناجشوا، ولا يبع حاضر لباد، ولا تصروا الإبل والغنم، فمن ابتاعها بعد ذلك فهو بخير النظرين بعد أن يحلبها، إن رضيها أمسكها، وإن سخطها ردها وصاعا من تمر.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باہر سے سودا لانے والوں کو سودا خریدنے کے لئے پہلے جا کر نہ ملو اور نہ تم میں سے کوئی آدمی دوسرے سودے پر سودا کرے اور (دھوکا دینے کے لئے جھوٹی) بولی نہ لگاو اور شہری دیہاتی کے لئے نہ بیچے اور اونٹنیوں اور بکریوں کے تھنوں میں (بیچنے کے لئے) دودھ نہ روکو، پھر اگر کوئی شخص اس کے بعد ایسا جانور خرید لے تو اسے دوھنے کے بعد دو میں سے ایک اختیار ہے: اگر اسے پسند ہو تو (سودا باقی رکھ کر) اس جانور کو اپنے پاس رکھ لے اور اگر ناپسند ہو تو اس جانور کو کھجوروں کے ایک صاع کے ساتھ واپس کر دے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: «353- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 683/2، 684 ح 1428، ك 31 ب 45 ح 96) التمهيد 184/18، الاستذكار: 1349، وأخرجه البخاري (2150)، ومسلم (1515/11) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جھوٹی بولی لگانا منع ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 507
243- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن النجش.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجش (جھوٹی بولی لگانے) سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 507]
تخریج الحدیث: «243- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 684/2 ح 1428، ك 31 ب 45 ح 97) التمهيد 347/13، الاستذكار:1350، و أخرجه البخاري (2142) ومسلم (1516/13) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں