🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ذریرہ کا بیان (یہ ایک قسم کی مرکب خوشبو ہے)۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے حجتہ الوداع کے سال، احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت، خوشبوئے ذریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2004]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا) زندہ تو کرو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2005]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے کہ ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کرنا (بنانا) چاہے (اگر وہ ایسا بنانے والا ہے تو) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے۔“ دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے: ”وہ ”جو“ (یعنی اناج) کو پیدا کر کے دکھائے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2006]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں