مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
سوتے وقت گھر میں آگ (مثلا چراغ، لالٹین، گیس لیمپ وغیرہ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو (آگ و چراغ وغیرہ) بجھا دیا کرو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2067]
عمارت کے بارے میں کیا بیان ہے؟
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اقدس میں میں نے اپنے ہاتھ سے ایک مکان بنایا جس میں ہم بارش اور دھوپ سے محفوظ رہتے تھے اور میں نے کسی آدمی سے اس کے بنانے میں مدد نہیں چاہی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2068]