🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حجاج کرام کے لیے عرفات میں روزہ رکھنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 424
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، نا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ أَنَّهَا أَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ يَوْمَ عَرَفَةَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَشَرِبَهُ".
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ بھیجا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نوش فرمایا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب صوم يوم عرفة، رقم: 1988 . مسلم، كتاب الصيام، باب استحباب الفطر للحاج يوم عرفه، رقم: 1124 . سنن ابوداود، رقم: 2441 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رمضان میں دورانِ سفر روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 425
اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ مَنْصُوْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَافَرَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِیْ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ عَسُفَانَ، ثُمَّ دَعَا بِاِنَاءٍ فِیْهِ شَرَابٌ، فَشَرِبَهٗ نَهَارًا لِیَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ اَفْطَرَ، حَتَّی دَخَلَ مَکَّةَ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَدْ صَامَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی السَّفَرِ وَاَفْطَرَ، فَمَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ اَفْطَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا حتیٰ کہ عسفان پہنچے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا اس میں مشروب تھا، پس آپ نے اسے دن کے وقت پیا تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں، پھر آپ نے (دوران سفر) روزہ نہ رکھا حتیٰ کہ مکہ میں داخل ہو گئے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوران سفر روزہ بھی رکھا ہے اور روزہ نہیں بھی رکھا، پس جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 425]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب المغازي، باب غزوة الفتح فى رمضان، رقم: 4275 . مسلم، كتاب الصيام، باب جواز الصوم والفطر الخ، رقم: 1113 . سنن ابوداود، رقم: 2404 . سنن نسائي، رقم: 2314 . سنن ابن ماجه، رقم: 1661 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 426
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَةَ، عَنْ عَبْدِالْکَرِیْمِ الْجَزَرِیِّ، وَوَکِیْعٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَبْدِالْکَرِیْمِ الْجَزَریِّ عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا نَعِیْبُ عَلٰی مَنْ صَامَ فِی السَّفَرِ، وَلَا عَلٰی مَنْ اَفْطَرَ، زَادَ وَکِیْعٌ: قَدْ صَامَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی السَّفَرِ وَاَفْطَرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ہم سفر میں روزہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والے پر اعتراض نہیں کرتے تھے۔ وکیع رحمہ اللہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں روزہ رکھا اور روزہ نہیں بھی رکھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 426]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصيام، باب جواز الصوم الفطر فى شهر رمضان للمسافر، انظر ما قبله»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 427
اَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عَمْرٍو الْحَضْرَمِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِنَّا مَعْشَرُ الْاَنْبِیَاءِ اُمِرْنَا اَنْ نُعَجِّلَ الْاِفْطَارَ، وَنُؤَخِّرَ السَّحُوْرَ، وَاَنْ نَقْبِضَ بِاِیْمَانَنَا عَلٰی شَمَائِلِنَا فِی الصَّلَاةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم انبیاء (علہیم السلام اجمعین) کی جماعت ہیں، ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم (افطاری کا وقت ہوتے ہی) افطار کرنے میں جلدی کریں اور سحری کو مؤخر کریں اور یہ کہ ہم نماز میں اپنے دائیں ہاتھوں کے ساتھ بائیں ہاتھوں کو پکڑیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان، رقم: 1770 . سن كبري بيهقي: 238/4 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 2286 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
میت کے قضا روزے اس کی طرف سے وارث رکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 428
اَخْبَرَنَا الْمُصْعَبُ بْنُ الْمَقْدَمِ، نَا زَائِدَةُ، عَنِ الْاَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمِ الْبَطِّیْنِ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ رَجُلًا جَاءَ اِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اِنَّ اُمِّیْ مَاتَتْ وَعَلَیْهَا صَوْمُ شَهْرٍ، اَفَاَقْضِیْ عَنْهَا؟ قَالَ: اَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلٰی اُمِّكَ دَیْنٌ اَکُنْتَ قَاضِیْهِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَدَیْنُ اللّٰهِ اَحَقُّ اَنْ یُّقْضٰی عَنْهَا۔ قَالَ سُلَیْمَانُ: فَقَالَ: اَلْحَکَمُ، وَسَلَمَةُ بْنُ کُهَیْلِ وَنَحْنُ جُلُوْسٌ جَمِیْعًا حِیْنَ حَدَّثَ مُسْلِمٌ بِهَذَا الْحَدِیْثِ، فَقَالَا: سَمِعْنَا مُجَاهِدًا یَذْکُرُ ذٰلِكَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں، جبکہ ایک ماہ کے روزے ان کے ذمے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے ادا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بتاؤ! اگر تمہاری والدہ پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟ اس نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اللہ کا قرض زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی طرف سے ادا کیا جائے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب من مات وعليه صوم، رقم: 1953 . مسلم، كتاب الصيام، باب قضاء الصيام عن الميت، رقم: 1148 . سنن ابوداود، رقم: 3310 . سنن ترمذي، رقم: 716 . سنن ابن ماجه، رقم: 1758 . سنن دارمي، رقم: 1768 . مسند احمد: 224/1 . صحيح ابن حبان، رقم: 3530 . صحيح ابن خزيمه، رقم: 1953 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 429
اَخْبَرَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسَ، نَا الْاَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْبَطِّیْنِ، عَنْ سَعِیْدِ ابْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهٗ.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 430
اَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَیْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُسْلِمَ الْبِطِّیْنَ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهٗ وَقَالَ قَضَی عَنْهَا.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے اور بیان کیا: اس نے اس (اپنی والدہ) کی طرف سے (روزے) ادا کیے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 430]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الايمان والنذور، باب قضاء عن الميت، رقم: 3307 . قال الشيخ الالباني: صحيح .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں