🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بچہ اس کا ہوگا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 735
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اس کا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 735]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الفرائض، باب الولد للفراش الخ، رقم: 6818/6750 . مسلم، كتاب الرضاع، باب الولد للفراش وتوفي الشبهات، رقم: 1458 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ماموں کے وارث ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 736
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَا: نا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ، وَهُوَ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْخَالُ وَارِثٌ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماموں وارث ہوتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الفرائض، باب ميراث الخال، رقم: 2104 قال الالباني: صحيح . سنن ابن ماجه، رقم: 2737 . سلسلة صحيحه، رقم: 1848 . مسند احمد: 28/1 . صحيح ابن خزيمه، رقم ((((يهاں دهندلا هے))))»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
وراثت کی تقسیم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 737
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْسِمِ الْمَالَ بَیْنَ اَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلٰی کِتَابِ اللّٰهِ فَمَا بَقِیَ فَلِاَوْلٰی ذَکَرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مال کو اہل فرائض کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرو اور جو بچ جائے تو وہ اس مرد کا ہے جو میت کے زیادہ قریب ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض ياهلها . الخ، رقم: 1615 . سنن ابوداود، رقم: 2898 . سنن ترمذي، رقم: 2098 . سنن ابن ماجه، رقم: 2740 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ایک قبر میں ایک سے زیادہ آدمیوں کو دفن کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 738
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَیُّوبَ الضَّبِّیُّ، عَنْ أَبِی حَمْزَةَ السُّکَّرِیِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ، عَنْ جَمِیلَةَ ابْنَةِ سَعْدِ بْنِ رَبِیعٍ قَالَتْ: قُتِلَ أَبِی وَعَمِّی یَوْمَ أُحُدٍ، فَدُفِنَا فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ، وَمَا أَخَذْتُ مِنْ مِیرَاثِهِمَا شَیْئًا، أَخَذَتْهُ الْحُلَفَاء.
سیدہ جمیلہ بنت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: میرے والد اور میرے چچا غزوہ احد میں شہید کر دیے گئے، میں نے ان دونوں کی میراث سے کوئی چیز نہ لی، حلفاء نے اسے حاصل کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، فيه جابر الجعفي: ضعيف . انظر تهذيب: 41/2 . تقريب 878 . وللدفن فى غير واحد شواهد انظر بخاري، رقم: 1343 . سنن ابوداود، رقم: 3215 . سنن ابن ماجه، رقم: 1514 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ورثاء کی تین اقسام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 739
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث الولد من ابيه وامه، رقم: 6732 . مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها الخ: رقم: 1615 . سنن ترمذي، رقم: 2098 . مسند احمد: 292/1 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
اَخْبَرَنا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ شَیْرَوَیْهٖ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ مُعَاوِیَةَ الْجُمَحِیُّ، نَا وُهَیْبٌ بِهَذَا الْاِسْنَادِ نَحْوَهٗ، قَالَ اِسْحَاقُ: یَعْنِیْ مِنْ قَبْلِ الذَّکَرِ، لِاَنَّ الْعَصَبَةَ لَا تَکُوْنُ مِنْهُمْ.
وہیب نے اس اسناد سے اسی مانند روایت کیا ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے بیان کیا: یعنی مرد کی طرف سے، کیونکہ عصبہ ان میں سے نہیں ہو گا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «سنن دارقطني: 72/4 و ابن منصور فى سنته، 97/1، رقم: 289 رجاله ثقات .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں