🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14911
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا مَطَرٌ ، عَنْ رَجُلٍ أَحْسَبُهُ الْحَسَنَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا أُعْفِي مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اس شخص کو معاف نہیں کر وں گا جو دیت لینے کے بعد بھی قاتل کو قتل کر دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14911]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، الحسن البصري لم يسمع من جابر، فهو منقطع، ومطر الوراق ضعفه غير واحد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14912
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَخْبَرَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّةً: عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا دَعْوَةً مِنَ الْمَصْرِ، أَوْ رَمْيَةً مِنَ الْمَصْرِ، فَهِيَ لَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی ویران بنجر زمین کو آباد کر ے وہ اس کی ہو گئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14912]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، سعيد بن يزيد هذا لم نتبينه وأبو بكر بن محمد الأنصاري لم يذكر له أحد رواية عن جابر، فالإسناد منقطع، وقد صح بغير هذا اللفظ ، انظر: 14271
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14913
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا الحَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ فِي الْعِيدِ، وَيُخْرِجُ أَهْلَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں خود بھی نکلتے تھے اور اپنے اہل خانہ کو بھی لے جاتے تھے۔ (عیدگاہ میں) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14913]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، حجاج بن أرطاة ليس بذاك القوي، وهو مدلس وقد عنعن، واختلف عليه ، ويشهد له حديث أم عطية عند البخاري: 351، ومسلم: 890 أمرنا النبى صلى الله عليه وسلم أن تخرج فى العيدين العواتق وذوات الخدور ويأتي فى المسند برقم: 20799
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14914
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَحَرَ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سات آدمیوں کی طرف سے ایک اونٹ گائے کی قربانی دیدیتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14914]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر: 14265
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14915
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ أَخْبَرَنِي، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ:" إِنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا أَتَى الْمَدِينَةَ، أَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ، فَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک سفر میں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا مدینہ منورہ واپس پہنچ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جا کر مسجد میں دو رکعتیں پڑھ کر آؤ۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14915]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2604، م: 715
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14916
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَعَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" تَمَتَّعْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتْعَتَيْنِ الْحَجَّ، وَالنِّسَاءَ"، وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا: مُتْعَةَ الْحَجِّ، وَمُتْعَةَ النِّسَاءِ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ، نَهَانَا عَنْهُمَا فَانْتَهَيْنَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں دو طرح کا متعہ ہوتا تھا حج تمتع اور عورتوں سے متعہ، سیدنا عمر نے ہمیں ان دونوں سے روک دیا ہم رک گئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14916]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1249
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14917
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: سَأَلَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَطَاءً ، وَأَنَا شَاهِدٌ، قَالَ: حَدَّثَكَ جَابِرٌ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا، وَالزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا"؟، قَالَ عَطَاءٌ: نَعَمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی اور پکی کھجور، کشمش اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14917]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5601، م: 1986
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14918
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَقَالَ لَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَأَنَا شَاهِدٌ: وَقَالَ لَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَأَنَا شَاهِدٌ: حَدَّثَكَ جَابِرٌ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا، أَوْ لِيُزْرِعْهَا أَخَاهُ، وَلَا يُكْرِيهَا"؟، قَالَ: عَطَاءٌ : نَعَمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے پاس کوئی زمین ہواسے چاہیے کہ وہ خود اس میں کھیتی باڑی کر ے یا اپنے بھائی کو ہدیہ کے طور پر دیدے کرایہ پر نہ دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14918]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2340، م: 1536
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14919
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَوْمَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ:" صَلِّ هَاهُنَا"، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" صَلِّ هَاهُنَا"، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" شَأْنَكَ إِذًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی فتح مکہ کے دن عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے منت مانی تھی کہ اگر اللہ نے آپ کے ہاتھوں مکہ مکر مہ کو فتح کر وادیا تو میں بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہیں نماز پڑھ لو اس نے پھر سوال کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی جواب دیا اس نے پھر سوال کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری مرضی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14919]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14920
حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَبَهْزُ قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ بَهْزُ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: قَالَ لِي سُلَيْمَانُ بْنُ هِشَامٍ: إِنَّ هَذَا - يَعْنِي الزُّهْرِيَّ - لَا يَدَعُنَا نَأْكُلُ شَيْئًا إِلَّا أَمَرَنَا أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنْهُ - يَعْنِي مَا مَسَّتْهُ النَّارُ - قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: سَأَلْتُ عَنْهُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، فَقَالَ: إِذَا أَكَلْتَهُ، فَهُوَ طَيِّبٌ، لَيْسَ عَلَيْكَ فِيهِ وُضُوءٌ، فَإِذَا خَرَجَ فَهُوَ خَبِيثُ، عَلَيْكَ فِيهِ الْوُضُوءُ. قَالَ: فَهَلْ بِالْبَلَدِ أَحَدٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَقْدَمُ رَجُلٍ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ عِلْمًا. قَالَ: مَنْ؟ قُلْتُ: عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ - قَالَ بَهْرٌ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَجِيءَ بِهِ - قَالَ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرٌ: أَنَّهُمْ أَكَلُوا مَعَ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ خُبْزًا وَلَحْمًا، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأُ. قَالَ: قَالَ لِعَطَاءِ: مَا تَقُولُ - يَعْنِي - فِي الْعُمْرَى؟ قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرٌ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ»
قتادہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سلیمان بن ہشام نے کہا ہم جو بھی چیز کھاتے ہیں امام زہری ہمیں حکم دیتے ہیں کہ نیا وضو کر یں میں نے ان سے کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے یہ مسئلہ پوچھا کہ انہوں نے فرمایا کہ تم جو حلال چیز کھاؤ اسے کھانے کے بعد تم پر وضو نہیں ہے اور جب تمہارے جسم سے کوئی چیز نکلے تو وہ گندگی ہے اور اس میں تم وضو کر و انہوں نے پوچھا کہ شہر میں کسی اور کی بھی رائے ہے یہ والی۔ میں نے کہا جزیرہ عرب میں سے قدیم عالم کی۔ انہوں نے پوچھا کہ وہ کون ہیں میں نے بتایا عطابن ابی رباح چنانچہ انہوں نے عطاء کے پاس پیغام بھجوایا انہوں نے فرمایا کہ مجھے جابر رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی ہے کہ انہوں نے سیدنا صدیق اکبر کے ساتھ گوشت اور روٹی کھائی پھر انہوں نے یوں ہی نماز پڑھا دی اور تازہ وضو نہیں کیا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر بھر کے لئے کسی کو کوئی چیز دینا جائز ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14920]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، والشطر الثاني منه سلف برقم: 14886
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں