مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 15070
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , قَالَ: قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى الْمُنْتَهِبِ قَطْعٌ , وَمَنِ انْتَهَبَ نُهْبَةً مَشْهُورَةً فَلَيْسَ مِنَّا"، وَقَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوٹ مار کرنے والے کا ہاتھ تو نہیں کاٹا جائے گا البتہ جو شخص لوٹ مار کرتا ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں نیز یہ بھی فرمایا کہ خائن کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15070]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، قاله أحمد شاكر
حدیث نمبر: 15071
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ" يُصَلِّي النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ , وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَةِ، وَيُومِئُ إِيمَاءً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سواری پر ہر سمت میں نفل پڑھتے ہوئے دیکھا ہے البتہ آپ رکوع کی نسبت سجدہ زیادہ جھکتا ہوا کرتے تھے اور اشارہ فرماتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15071]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15072
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ , أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , وَذَكَرُوا الْعَزْلَ , فَقَالَ:" كُنَّا نَصْنَعُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں عزل کر لیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15072]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5207، م: 1440، وانظر: 1532
حدیث نمبر: 15073
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , قَالَ عَطَاءٌ : حِينَ قَدِمَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مُعْتَمِرًا , فَجِئْنَاهُ فِي مَنْزِلِهِ , فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنْ أَشْيَاءَ، ثُمَّ ذَكَرُوا لَهُ الْمُتْعَةَ , فَقَالَ:" نَعَمْ، اسْتَمْتَعْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ , وَعُمَرَ حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
عطاء کہتے ہیں کہ جب سیدنا جابر رضی اللہ عنہ عمرے کے لئے تشریف لائے تو ہم ان کے گھر حاضر ہوئے لوگوں نے ان سے مختلف سوالات پوچھے پھر متعہ کے متعلق پوچھا: انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر وعمر کے دور میں عورتوں سے متعہ کیا کرتے تھے حتی کے بعد میں سیدنا عمر نے اس کی ممانعت فرما دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15073]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1405
حدیث نمبر: 15074
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَابَتْ لَهُ الشَّمْسُ بِمَكَّةَ , فَلَمْ يُصَلِّ الْمَغْرِبَ حَتَّى أَتَى سَرِفَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام سرف سے غروب آفتاب کے وقت روانہ ہوئے لیکن نماز مکہ مکر مہ میں پہنچ کر پڑھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15074]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، الحجاج بن أرطاة وأبو الزبير مدلسان وقد عنعنا ، وقد خالف الحجاج بن أرطاة فى متن هذا الحديث فرواه مقلوبا، وصوابه قد سلف، برقم: 14274
حدیث نمبر: 15075
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , سَمِعَهُ مِنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ , بَعْدَ مَا أُدْخِلَ فِي حُفْرَتِهِ , فَوَضَعَهُ عَلَى رُكْبَتِهِ , وَأَلْبَسَهُ قَمِيصَهُ، وَنَفَثَ عَلَيْهِ مِنْ رِيقِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی مرگیا اور اسے قبر میں اتارا جا چکا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبر سے نکلوایا اور اس کی پیشانی سے پاؤں تک اپنا لعاب دہن ملا اور اسے اپنی قمیض پہنا دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15075]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1270، م: 2773
حدیث نمبر: 15076
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو ، جَابِرًا ، يَقُولُ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَوْمٌ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرے کانوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ جہنم سے کچھ لوگوں کو نکال کر جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15076]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6558، م: 191
حدیث نمبر: 15077
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَمْرٍو , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ , أَنَّ أَمِيرًا كَانَ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: طَارِقٌ ," قَضَى بِالْعُمْرَى لِلْوَارِثِ" , عَلَى قَوْلِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ایک گورنر تھا جس کا نام طارق تھا اس نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ عمری کا حق وارث کے لئے ہو گا اور اسنے اس کی دلیل اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے دی تھی جو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15077]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر صحيح مسلم: 1625
حدیث نمبر: 15078
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ:" لَمْ نُبَايِعْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَوْتِ , إِنَّمَا بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ ہم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار نہیں کر یں گے موت پر بیعت نہیں کی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15078]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1856
حدیث نمبر: 15079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ , فَقَالَ:" اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سینگی لگانے کی اجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ان پیسوں کا چارہ خرید کر اپنے اونٹ کو کھلادو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15079]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح