الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الاحزاب
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अहज़ाब ”
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”(اے محمد!) آپ (ان بیویوں) میں سے جسے چاہیں (اور جب تک چاہیں) دور رکھیں اور جسے چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے پاس رکھیں“ (سورۃ الاحزاب: 51)۔
حدیث نمبر: 1761
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ان عورتوں پر جو اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیتی تھیں، غیرت کرتی تھی اور میں کہتی کہ یہ کون سی بات ہے کہ عورت اپنے تیئں ہبہ کر دے؟ پھر جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری آپ کو یہ اختیار ہے کہ آپ اپنی ان (بیویوں) میں سے جسے چاہیں (اور جب تک چاہیں) دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور اگر آپ ان میں سے بھی کسی کو اپنے پاس بلائیں جنہیں آپ نے الگ کر رکھا تھا تو بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں دیکھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ، آپ کی خواہش کے مطابق ہی حکم دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 1762
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس آیت آپ کو یہ اختیار ہے کہ آپ اپنی ان (بیویوں) میں سے جسے چاہیں (اور جب تک چاہیں) دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور اگر آپ ان میں سے بھی کسی کو اپنے پاس بلا لیں جنہیں آپ نے الگ کر رکھا تھا تو پھر بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں (الاحزاب: 51) کے اترنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اپنی ایک بیوی کی باری میں دوسری کے پاس جانا منظور ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کی باری ہوتی اس سے (دوسری کے پاس جانے کی) اجازت لیا کرتے۔ پس میں کہا کرتی تھی کہ یا رسول اللہ اگر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں بوجہ آپ کی محبت کے آپ کا کسی کے پاس جانا پسند نہیں کرتی۔
2. اللہ تعالیٰ کا قول ”اے مومنو! تم نبی کے گھروں میں (بن بلائے) مت جایا کرو“ (سورۃ الاحزاب: 53)۔
حدیث نمبر: 1763
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پردہ کا حکم اترنے کے بعد ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا (چادر وغیرہ اوڑھ کر) حاجت کے لیے باہر نکلیں، وہ بھاری جسامت کی عورت تھیں، جو کوئی انھیں پہلے سے پہچانتا ہوتا وہ اب بھی پہچان لیتا تھا۔ خیر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو دیکھ لیا اور کہا کہ اے سودہ! واللہ! تم تو اب بھی ہم سے چھپی ہوئی نہیں ہو، ذرا دیکھ لو کیسی حالت میں تم باہر نکلی ہو۔ یہ سن کر وہ لوٹ آئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں رات کا کھانا کھا رہے تھے اور ہاتھ میں ہڈی تھی۔ پس وہ اندر آئیں اور کہنے لگیں کہ یا رسول اللہ! میں ضرورت سے باہر نکلی تھی لیکن عمر (رضی اللہ عنہ) نے ایسی ایسی گفتگو کی (ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں کہ اسی وقت وحی آنا شروع ہوئی، پھر وحی کی حالت موقوف ہو گئی اور ہڈی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ہاتھ سے رکھا نہیں تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک تم (عورتوں) کو ضرورت سے (کام کاج کے لیے) باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
3. اللہ تعالیٰ کا قول ”تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا چھپاؤ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ یقیناً ہر چیز پر شاہد ہے“ (سورۃ الاحزاب: 54 , 55)۔
حدیث نمبر: 1764
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پردہ کا حکم اترنے کے بعد ابوقعیس کے بھائی افلح نے میرے پاس آنے کی اجازت چاہی تو میں نے کہا کہ میں اجازت نہیں دیتی جب تک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ پوچھ لوں۔ کیونکہ افلح کے بھائی یا ابوقعیس نے (جو میرا رضاعی باپ تھا) تو مجھ کو دودھ نہیں پلایا تھا بلکہ ابوقعیس کی بیوی نے پلایا تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! ابوقعیس کے بھائی افلح نے مجھ سے اندر آنے کی اجازت مانگی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر اجازت نہیں دی (اب کیا حکم ہے؟) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے کیوں اجازت نہ دی، وہ تیرا چچا ہے؟ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! اس مرد ابوقعیس نے تو مجھ کو دودھ نہیں پلایا تھا، مجھے تو ابوقعیس کی بیوی نے دودھ پلایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دیدے کیونکہ وہ تو تیرا چچا ہوتا ہے۔ تیرا ہاتھ خاک آلود ہو۔
4. اللہ تعالیٰ کا قول ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں“ (سورۃ الاحزاب: 56) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1765
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ! سلام تو ہمیں معلوم ہے لیکن آپ پر صلوٰۃ کس طرح پڑھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پڑھو یا الٰہی! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی۔
حدیث نمبر: 1766
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (صحابہ نے) کہا یا رسول اللہ! آپ پر سلام پڑھنا تو ہمیں معلوم ہو گیا (یعنی التحیات میں پڑھا جاتا ہے) لیکن آپ پر درود کیسے پڑھیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پڑھو اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر رحمت نازل فرمائی بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔ (اور) اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور ان کی آل پر بھی برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر برکت نازل فرمائی، بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔
5. اللہ تعالیٰ کا قول ”اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے موسیٰ کو ایذا دی لیکن اللہ نے ان کو بری فرما دیا“۔
حدیث نمبر: 1767
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام بڑے شرم والے آدمی تھے (حیاء دار تھے کسی کے سامنے نہاتے نہ تھے تو لوگوں نے نامردی کی تہمت لگائی) اور اسی کا ذکر اس آیت میں ہے اے ایمان والو! ان لوگوں جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تکلیف دی، پس جو بات انھوں نے کہی تھی اللہ نے انھیں اس سے بری فرما دیا اور وہ اللہ کے نزدیک باعزت تھے۔ (الاحزاب: 69)


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.