الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فتنے، علامات قیامت اور حشر
फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन
2320. سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی پیشین گوئی، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے مقتل کی حیثیت
“ हज़रत हुसैन रज़ी अल्लाहु अन्ह की शहादत की भविष्यवाणी, हज़रत हुसैन रज़ी अल्लाहु अन्ह की क़त्ल की जगह ”
حدیث نمبر: 3549
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اتاني جبريل عليه الصلاة والسلام، فاخبرني ان امتي ستقتل ابني هذا (يعني الحسين)، فقلت: هذا؟ فقال: نعم، واتاني بتربة من تربته حمراء".-" أتاني جبريل عليه الصلاة والسلام، فأخبرني أن أمتي ستقتل ابني هذا (يعني الحسين)، فقلت: هذا؟ فقال: نعم، وأتاني بتربة من تربته حمراء".
سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے رات کو قبیح خواب دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ‏‏‏‏وہ کیا ہے؟ اس نے کہا: وہ بہت سخت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آخر وہ ہے کیا؟ اس نے کہا: مجھے ایسے لگا کہ آپ کے جسم کا ایک ٹکڑا کاٹ کر میری گود میں پھینکا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے تو عمدہ خواب دیکھا ہے، (‏‏‏‏اس کی تعبیر یہ ہے کہ ان شاءاللہ میری بیٹی) فاطمہ کا بچہ پیدا ہو گا جو تیری گود میں ہو گا۔ واقعی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بچہ حسین پیدا ہوا، جو میری گود میں تھا، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور حسین کو آپ کی گود میں رکھ دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئی تو آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کو کیا ہو گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھے بتلایا کہ میری امت میرے اس بیٹے کو قتل کر دے گی۔ میں نے کہا: یہ بیٹا (‏‏‏‏حسین)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، وہ میرے پاس اس علاقے کی سرخ مٹی بھی لائے۔
حدیث نمبر: 3550
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لقد دخل علي البيت ملك لم يدخل علي قبلها، فقال لي: إن ابنك هذا: حسين مقتول وإن شئت اريتك من تربتة الارض التي يقتل بها".-" لقد دخل علي البيت ملك لم يدخل علي قبلها، فقال لي: إن ابنك هذا: حسين مقتول وإن شئت أريتك من تربتة الأرض التي يقتل بها".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا و سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی ایک کو فرمایا: ‏‏‏‏ آج گھر میں میرے پاس ایسا فرشتہ، جو پہلے کبھی نہیں آیا تھا، اس نے مجھے کہا: آپ کا یہ حسین بیٹا قتل ہو جائے گا، اگر آپ چاہتے ہیں تو میں اس کے مقتل کی مٹی آپ کو دکھا دیتا ہوں۔ پھر اس نے سرخ مٹی نکال (‏‏‏‏ کر مجھے دکھائی)۔
حدیث نمبر: 3551
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" قام من عندي جبريل قبل، فحدثني ان الحسين يقتل بشط الفرات".-" قام من عندي جبريل قبل، فحدثني أن الحسين يقتل بشط الفرات".
عبداللہ بن نجی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ طہارت والے پانی کا برتن اٹھا کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہے تھے، جب صفین کی طرف جاتے ہوئے نینوی مقام تک پہنچے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آواز دی: ابوعبداللہ! ٹھہر جاؤ، دریائے فرات کے کنارے ٹھہر جاؤ۔ میں نے کہا: ادھر کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اس حال میں آپ کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کسی نے آپ کو غصہ دلایا ہے؟ آپ کی آنکھیں کیوں آنسو بہا رہی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری کی آمد سے قبل جبریل امین میرے پاس سے اٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ حسین کو دریائے فرات کے کنارے قتل کر دیا جائے گا۔ ‏‏‏‏ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو اس کی مٹی کو خوشبو سونگھاؤں؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ پس انہوں نے اپنا ہاتھ لمبا کیا، مٹی کی مٹھی بھری اور مجھے دے دی۔ میں اپنے آپ پر قابو نہ پا سکا اور رونے لگ گیا۔
2321. حبشی کعبہ کو تباہ و برباد کر دیں گے، اگر حرم امن والا ہے تو اس میں لڑائیاں کیوں ہوئیں
“ हबशी कअबा को तबाह कर देंगे, यदि हरम अमन वला है तो उसमें झगड़े क्यों हुए ”
حدیث نمبر: 3552
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اتركوا الحبشة ما تركوكم، فإنه لا يستخرج كنز الكعبة إلا ذو السويقتين من الحبشة".-" اتركوا الحبشة ما تركوكم، فإنه لا يستخرج كنز الكعبة إلا ذو السويقتين من الحبشة".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حبشیوں کو اس وقت تک نہ چھیڑو، جب تک وہ تمہیں نہ چھیڑیں، کیونکہ کعبہ کے خزانے کو لوٹنے والا حبشہ کا چھوٹی پنڈلیوں والا آدمی ہو گا۔
حدیث نمبر: 3553
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يبايع لرجل بين الركن والمقام، ولن يستحل البيت إلا اهله، فإذا استحلوه فلا تسال عن هلكة العرب، ثم تاتي الحبشة فيخربونه خرابا لا يعمر بعده ابدا، وهم الذين يستخرجون كنزه".-" يبايع لرجل بين الركن والمقام، ولن يستحل البيت إلا أهله، فإذا استحلوه فلا تسأل عن هلكة العرب، ثم تأتي الحبشة فيخربونه خرابا لا يعمر بعده أبدا، وهم الذين يستخرجون كنزه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی کی حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی۔ بیت اللہ کی حرمتوں کو پامال کرنے والے اہل بیت اللہ ہی ہوں گے۔ جب وہ ایسا کریں گے تو پھر عربوں کی ہلاکت و بردبادی محتاج بیان نہ رہے گی، پھر حبشی لوگ کعبہ کو ویران کر دیں اور اس کے بعد اسے آباد نہیں کیا جائے، یہی لوگ اس کے خزانے نکال لیں گے۔
حدیث نمبر: 3554
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يبايع لرجل ما بين الركن والمقام ولن يستحل البيت إلا اهله، فإذا استحلوه فلا يسال عن هلكة العرب، ثم تاتي الحبشة فيخربونه خرابا لا يعمر بعده ابدا وهم الذين يستخرجون كنزه".-" يبايع لرجل ما بين الركن والمقام ولن يستحل البيت إلا أهله، فإذا استحلوه فلا يسأل عن هلكة العرب، ثم تأتي الحبشة فيخربونه خرابا لا يعمر بعده أبدا وهم الذين يستخرجون كنزه".
سعید بن سمعان کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو قادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ایک آدمی کی حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی اور بیت اللہ کی حرمتوں کو پامال کرنے والے اہل بیت اللہ ہی ہوں گے۔ جب وہ بیت اللہ کی حرمتوں کو پامال کریں گے، تو پھر عربوں کی ہلاکت و بربادی عروج پر ہو گی، پھر حبشی آ کر اسے ویران کر دیں گے، پھر بیت اللہ کو آباد نہیں کیا جائے گا، یہی لوگ کعبہ کے خزانے نکالیں گے۔
2322. فتح مکہ کے بعد مکہ مکرمہ پر چڑھائی نہیں ہو گی
“ मक्का की विजय के बाद, मक्का पर कोई हमला नहीं होगा ”
حدیث نمبر: 3555
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تغزى هذه (يعني: مكة) بعد اليوم إلى يوم القيامة".-" لا تغزى هذه (يعني: مكة) بعد اليوم إلى يوم القيامة".
سیدنا حارث بن مالک بن برصاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج کے بعد روز قیامت تک اس (‏‏‏‏یعنی مکہ) پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی قریشی کو باند کر قتل کیا جائے گا۔
2323. بیت اللہ پر چڑھائی کرنے والوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا
“ बैतुल्लाह पर हमला करने वालों को ज़मीन में धंसा दिया जाएगा ”
حدیث نمبر: 3556
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تنتهي البعوث عن غزو هذا البيت، حتى يخسف بجيش منهم".-" لا تنتهي البعوث عن غزو هذا البيت، حتى يخسف بجيش منهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مختلف لشکر بیت اللہ میں جنگ کرنے سے باز نہیں آئیں گے، حتیٰ کہ ان کے ایک لشکر کو زمین میں دھنسا دیا جائےگا۔
2324. فرزندان امت ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے
“ उम्मत के लोग एक दूसरे को मार डालेंगे ”
حدیث نمبر: 3557
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اتزعمون اني من آخركم وفاة الا إني من اولكم وفاة وتتبعوني افنادا يهلك بعضكم بعضا".-" أتزعمون أني من آخركم وفاة ألا إني من أولكم وفاة وتتبعوني أفنادا يهلك بعضكم بعضا".
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ میں تم میں وفات کے لحاظ سے آخری ہوں؟ آگاہ رہو! میں تو بلحاظ وفات کے تم میں سب سے پہلا ہوں، پھر تم گروہوں (‏‏‏‏جماعتوں) کی شکل میں میرے پیچھے آؤ گے، تمہارے بعض لوگ بعضوں کو ہلاک کریں گے۔
2325. اللہ تعالیٰ روز قیامت مومنوں کے سامنے مسکرائے گا
“ क़यामत के दिन ईमानवालों के सामने अल्लाह मुस्कुराएगा ”
حدیث نمبر: 3558
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا جمع الله الاولى والاخرى يوم القيامة، جاء الرب تبارك وتعالى إلى المؤمنين، فوقف عليهم، والمؤمنون على كوم (فقالوا لعقبة: ما الكوم؟ قال: مكان مرتفع) فيقول: هل تعرفون ربكم؟ فيقولون: إن عرفنا نفسه عرفناه، ثم يقول لهم الثانية، فيضحك في وجوههم، فيخرون له سجدا".-" إذا جمع الله الأولى والأخرى يوم القيامة، جاء الرب تبارك وتعالى إلى المؤمنين، فوقف عليهم، والمؤمنون على كوم (فقالوا لعقبة: ما الكوم؟ قال: مكان مرتفع) فيقول: هل تعرفون ربكم؟ فيقولون: إن عرفنا نفسه عرفناه، ثم يقول لهم الثانية، فيضحك في وجوههم، فيخرون له سجدا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ روز قیامت اگلوں پچھلوں کو جمع کرے گا، تو وہ مومنوں کے پاس آئے گا، اس وقت مومن کسی اونچی جگہ پر ہوں گے۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏راویوں نے عقبہ سے ‏‏‏‏ «کوم» ‏‏‏‏کا معنی پوچھا: تو انہوں نے اس کا معنی ‏‏‏‏اونچی جگہ ‏‏‏‏بتایا) اللہ تعالیٰ پوچھے گا: (‏‏‏‏ ‏‏‏‏مومنو!) کیا تم اپنے رب کو پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے: اگر وہ اپنا تعارف کروا دے تو ہم پہچان لیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ دوسری دفعہ بات کرے گا اور ان کے سامنے ہنسے گا، (‏‏‏‏یہ منظر دیکھ کر) وہ سجدے میں گر پڑیں گے۔‏‏‏‏

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.