الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
طہارت اور وضو کا بیان
पवित्रता और वुज़ू
حدیث نمبر: 411
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اصبت السنة، قاله عمر لعقبة وقد مسح من الجمعة إلى الجمعة على خفيه وهو مسافر".-" أصبت السنة، قاله عمر لعقبة وقد مسح من الجمعة إلى الجمعة على خفيه وهو مسافر".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں جمعہ کے روز شام سے مدینہ کی طرف نکلا، (وہاں پہنچ کر) میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ انہوں نے کہا: تو نے اپنے پاؤں میں موزے کب پہنے تھے؟ میں نے کہا: جمعہ کے دن۔ انہوں نے کہا: کیا ان کو بعد میں اتارا بھی ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: تو نے سنت کی موافقت کی ہے۔
حدیث نمبر: 412
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" امسحوا على الخفاف (ثلاثة ايام). يعني في السفر".-" امسحوا على الخفاف (ثلاثة أيام). يعني في السفر".
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: موزوں پر تین دنوں تک مسح کرو۔ اگر ہم نے زیادہ (دنوں) کا مطالبہ کیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید (دنوں) کی رخصت دے دیتے۔
حدیث نمبر: 413
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (رخص - صلى الله عليه وسلم - للمسافر ثلاثة ايام ولياليهن، وللمقيم يوما وليلة- إذا تطهر فلبس خفيه- ان يمسح عليهما).- (رخّص - صلى الله عليه وسلم - للمسافر ثلاثة أيّام ولياليهن، وللمُقيمِ يوماً وليلةً- إذا تطهَّر فلبسَ خُفّيْهِ- أنْ يمسحَ عليهما).
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو تین دنوں اور راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور رات تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی، (لیکن شرط یہ ہے کہ) اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں۔
حدیث نمبر: 414
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا ادخل احدكم رجليه في خفيه وهما طاهرتان فليمسح عليهما ثلاث للمسافر ويوم وليلة للمقيم".-" إذا أدخل أحدكم رجليه في خفيه وهما طاهرتان فليمسح عليهما ثلاث للمسافر ويوم وليلة للمقيم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے پاؤں میں موزے پہنے، اس حال میں کہ اس کے (پاؤں وضو کی وجہ سے) پاک ہوں، تو ان پر مسح کر لیا کرے، مسافر تین دنوں تک کر سکتا ہے اور مقیم ایک دن رات تک۔
278. بیداری کے بعد وضو کرتے وقت تین دفعہ ناک جھاڑنا
“ जागने के बाद वुज़ू करते समय तीन बार नाक झाड़ना ”
حدیث نمبر: 415
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا استيقظ احدكم من منامه، فتوضا؛ فليستنثر ثلاثا؛ فإن الشيطان يبيت على خيشومه).- (إذا استيقظَ أحدُكم من منامِه، فتوضّأَ؛ فليستنثر ثلاثاً؛ فإنّ الشّيطانَ يبيتُ على خَيشُومِه).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نیند سے بیدار ہو اور وضو کرے تو ناک تین دفعہ جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کی جڑ میں رات گزارتا ہے۔
279. کان سر کا ہی حصہ ہیں
“ कान सिर का भाग हैं ”
حدیث نمبر: 416
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الاذنان من الراس".-" الأذنان من الرأس".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں کان سر میں سے ہیں۔ یہ الفاظ سیدنا ابوامامہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا عبداللہ بن عباس سیدہ عائشہ، سیدنا ابوموسیٰ، سیدنا انس، سیدہ سمرہ بن جندب اور سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہم کی حدیث سے روایت کیے گئے ہیں۔
280. رات کو باوضو سونے کی فضیلت
“ रात को वुज़ू करके सोने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 417
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من بات طاهرا بات في شعاره ملك لا يستيقظ ساعة من الليل إلا قال الملك: اللهم اغفر لعبدك فلانا، فإنه بات طاهرا".-" من بات طاهرا بات في شعاره ملك لا يستيقظ ساعة من الليل إلا قال الملك: اللهم اغفر لعبدك فلانا، فإنه بات طاهرا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی باوضو رات گزارتا ہے، ایک فرشتہ اس کے تختانی لباس میں رات گزارتا ہے، جب بھی وہ بندہ رات کی کسی گھڑی میں بیدار ہوتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے فلاں بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری۔
281. وضو کے بعد تولیہ استعمال کرنا
“ वुज़ू के बाद कपड़े या तोलिये से पोछना ”
حدیث نمبر: 418
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان له خرقة يتنشف بها بعد الوضوء".-" كان له خرقة يتنشف بها بعد الوضوء".
سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کپڑے کا ایک ٹکڑا تھا، جس سے وضو کے بعد (اعضاء) خشک کرتے تھے۔
282. غسل اور وضو کے لیے پانی کی مقدار
“ ग़ुस्ल यानि नहाने और वुज़ू के लिए कितना पानी हो ”
حدیث نمبر: 419
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الغسل صاع، والوضوء مد".-" الغسل صاع، والوضوء مد".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غسل ایک صاع سے اور وضو ایک مدّ سے ہو سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 420
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يجزئ من الوضوء مد، ومن الغسل صاع".-" يجزئ من الوضوء مد، ومن الغسل صاع".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کے لیے پانی کا ایک مدّ اور غسل کے لیے ایک صاع کافی ہے۔ یہ حدیث سیدنا عقیل بن ابوطالب، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.