الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
ईमान के बारे में
18. گناہ جاہلیت کے کام ہیں اور ان کا کرنے والا (صرف) ان کے ارتکاب سے، بغیر شرک (کرنے) کے، کافر قرار نہیں دیا جائے گا۔
“ पाप जहालत के कर्म हैं और जो उन्हें करता है, उसको काफ़िर नहीं कहा जा सकता ”
حدیث نمبر: 28
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو (جو میرا غلام تھا) گالی دی یعنی اس کو اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی تھی (یہ خبر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھ سے فرمایا: اے ابوذر! کیا تم نے اسے اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی ہے؟ بیشک تم ایسے آدمی ہو کہ (ابھی تک) تم میں جاہلیت (کا اثر باقی) ہے۔ تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں۔ ان کو اللہ نے تمہارے قبضے میں دیدیا۔ پس جس شخص کا بھائی اس کے قبضہ میں ہوا اسے چاہئے کہ جو خود کھائے اسے بھی کھلائے اور جو خود پہنے اس کو بھی پہنائے اور (دیکھو) اپنے غلاموں سے اس کام کو (کرنے کا) نہ کہو جو ان پر شاق ہو اور جو ایسے کام کی ان کو تکلیف دو تو خود بھی ان کی مدد کرو۔
19. اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”اگر مسلمانوں کے دو گروہ باہم لڑیں تو ان دونوں کے درمیان صلح کروا دو۔ (سورۃ الحجرات: 9)۔
“ यदि मुसलमानों के दो गुट आपस में लड़ते हैं तो आपस में मेलमिलाप करादो ”
حدیث نمبر: 29
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ملاقات کریں (یعنی لڑیں) تو قاتل اور مقتول (دونوں) دوزخی ہیں۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ! یہ قاتل (کی نسبت جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی وجہ تو ظاہر) ہے مگر مقتول کا کیا حال ہے (وہ کیوں دوزخ میں جائے گا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس وجہ سے کہ) وہ اپنے حریف کے قتل کا خواہشمند تھا۔
20. ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم (زیادہ ہوتا) ہے۔
“ एक ज़ुल्म दूसरे से कम या बड़ा होता है ”
حدیث نمبر: 30
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت کہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا۔ (الانعام: 82) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (بہت گھبرائے اور) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ظلم نہیں کیا؟ تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ (لقمان: 13) نازل فرمائی۔
21. منافق کی پہچان (کیا ہے)؟
“ एक मुनाफ़िक़ की पहचान क्या है ? ”
حدیث نمبر: 31
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین خصلتیں ہیں۔ (1) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے (3) جب (اس کے پاس) امانت رکھی جائے تو (اس میں) خیانت کرے۔
حدیث نمبر: 32
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار باتیں جس میں ہوں گی وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان چاروں میں سے ایک بات ہو گی تو (بھی) اس میں ایک بات نفاق کی (ضرور) ہے تاوقتیکہ اس کو چھوڑ نہ دے۔ (وہ چار باتیں یہ ہیں) (1) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے (2) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (3) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ (4) جب لڑے تو بیہودہ گوئی کرے۔
22. شب قدر میں قیام (عبادت) کرنا ایمان میں سے ہے۔
“ लैलतुलक़द्र में इबादत करना ईमान का भाग है ”
حدیث نمبر: 33
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی ایمان (یقین) رکھتے ہوئے ثواب جان کر، شب قدر میں (عبادت کے لیے) بیدار رہے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
23. اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایمان میں سے ہے۔
“ अल्लाह तआला के लिए जिहाद करना ईमान का भाग है ”
حدیث نمبر: 34
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے جو اس کی راہ میں (جہاد کرنے کو) نکلے اور اس کو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اس کے پیغمبروں پر ایقان ہی نے (جہاد پر آمادہ کر کے گھر سے) نکالا ہو، اس امر کا ذمہ دار ہو گیا ہے کہ یا تو میں (یعنی اللہ) اسے اس ثواب اور (مال) غنیمت کے ساتھ واپس کروں گا جو اس نے جہاد میں پایا ہے یا اسے (شہید بنا کر) جنت میں داخل کر دوں گا۔ اور (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) اگر میں اپنی امت پر دشوار نہ سمجھتا تو (کبھی) کسی سریہ (یعنی جس جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شریک نہ تھے) سے بھی پیچھے نہ رہتا اور میں (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) یقیناً اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں۔
24. ماہ رمضان میں نوافل (یعنی تراویح پڑھنا) ایمان میں سے ہے۔
“ रमज़ान के महीने में नफ़िल ( यानी तरावीह पढ़ना ) ईमान का भाग है ”
حدیث نمبر: 35
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رمضان میں، ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب سمجھ کر عبادت (یعنی نماز تراویح پڑھا) کرے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
25. ثواب جان کر ماہ رمضان کے روزے رکھنا ایمان میں سے ہے۔
“ सवाब समझकर रमज़ान के महीने के रोज़े रखना ईमान का भाग है ”
حدیث نمبر: 36
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان میں ایماندار ہو کر اور ثواب سمجھ کر روزے رکھے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
26. اسلام بہت آسان دین ہے۔
“ इस्लाम एक बहुत ही आसान दीन है ”
حدیث نمبر: 37
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دین بہت آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی کرے گا تو وہ اس پر غالب آ جائے گا۔ (نتیجتاً خود پیدا کردہ سختی کا متحمل نہیں ہو سکے گا) پس تم لوگ راست و میانہ روی اختیار کرو اور (ایک دوسرے سے) قریب رہو اور خوش ہو جاؤ (کہ تمہیں ایسا آسان دین ملا ہے) اور صبح اور دوپہر کے بعد اور کچھ دیر رات میں عبادت کرنے سے قوت حاصل کرو۔

Previous    1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.