الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
जुमा के बारे में
24. اگر نماز جمعہ میں لوگ امام سے (علیحدہ ہو کر) بھاگ جائیں تو ....
“ यदि जुमे की नमाज़ में लोग इमाम को छोड़ कर भाग जाएं ”
حدیث نمبر: 522
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے، اتنے میں ایک قافلہ (شام کی طرف سے) آیا جو غلہ لادے ہوئے تھا تو لوگ اس قافلے کی طرف متوجہ ہو گئے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: اور جب ان لوگوں نے کسی تجارت یا کھیل کو دیکھا تو اس کی طرف چل دیے اور (اے نبی!) تمہیں خطبہ میں کھڑے چھوڑ دیا: (الجمعہ: 11)
25. نماز جمعہ کے بعد اور اس سے پہلے نفلی نماز پڑھنا۔
“ जुमे की नमाज़ के बाद और पहले नफ़िल नमाज़ पढ़ना ”
حدیث نمبر: 523
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعات اور ظہر کے بعد دو رکعات اور مغرب کے بعد دو رکعات اپنے گھر میں پڑھتے اور عشاء کے بعد (بھی) دو رکعات پڑھتے اور جمعہ کے بعد نہ پڑھتے تھے یہاں تک کہ (اپنے گھر) لوٹ آتے، اس کے بعد دو رکعات پڑھتے تھے۔

Previous    1    2    3    4    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.