الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
जुमा के बारे में
9. جسے جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں، کیا اس پر غسل جمعہ واجب ہے؟
“ जिसे जुमा के लिए आना ज़रूरी नहीं, क्या उस पर ग़ुस्ल जुमा वाजिब है ? ”
حدیث نمبر: 502
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ روایت کہ جس میں یہ ذکر تھا کہ ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب و کتاب اور جنت میں لے جانے کے حساب سے سب سے آگے ہوں گے۔ گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے باب: جمعہ کی فرضیت۔۔۔) اس روایت کے آخر میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ ہر ہفتہ میں ایک دن غسل کرے، اس دن اپنا سر اور اپنا بدن اچھی طرح صاف کرے۔
10. کتنی دور سے جمعہ کے لیے آنا چاہیے اور یہ کن کن پر واجب ہے۔
“ जुमा की नमाज़ के लिए कितनी दूर से आना चाहिए और किस किस पर वाजिब है ”
حدیث نمبر: 503
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ کہتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کی نواحی بستیوں سے نماز جمعہ میں باری باری آیا کرتے تھے۔ گرد و غبار کی وجہ سے ان (کے جسم) پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا پھر ان کے بدن سے بھی پسینہ نکلتا تھا تو بدبو ہوا کرتی تھی پس ایک آدمی ان میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس وقت) میرے ہاں تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش تم لوگ اس دن (گرد و غبار اور بدبو سے) صاف رہا کرتے۔
حدیث نمبر: 504
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ لوگ اپنے کام کاج خود کیا کرتے تھے اور جب جمعہ کے لیے جاتے تو اپنی اسی حالت میں چلے جاتے تو ان سے کہا گیا: کاش تم غسل کر لیا کرو۔
حدیث نمبر: 505
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز آفتاب کے ڈھلنے پر پڑھتے تھے۔
11. جمعہ کے دن گرمی زیادہ ہو تو کیا جائے؟
“ यदि जुमा के दिन गर्मी हो तो क्या करें ? ”
حدیث نمبر: 506
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب خوب سردی ہوتی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جلدی پڑھتے تھے وہ جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو نماز کو ٹھنڈا کر کے (ٹھنڈے وقت) پڑھتے تھے یعنی جمعہ کی نماز۔
12. جمعہ کے لیے (پیدل) چلنے کا بیان۔
“ जुमा के दिन पैदल चलने के बारे में ”
حدیث نمبر: 507
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اور وہ اس وقت نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلود ہو جائیں تو اس کو اللہ نے (دوزخ کی) آگ پر حرام کر دیا ہے (یعنی دوزخ کی آگ اس کو نہیں چھو سکتی)۔
13. کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے۔
“ कोई भी मुसलमान जुमा के दिन अपने भाई को उठाकर उसकी जगह पर न बैठे ”
حدیث نمبر: 508
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ: کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔ عرض کیا گیا کہ کیا صرف جمعہ میں؟ فرمایا: جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر بھی۔
14. جمعہ کے دن اذان کا بیان۔
“ जुमा की अज़ान के बारे में ”
حدیث نمبر: 509
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن اذان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے دور میں اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھ جاتا پھر عثمان رضی اللہ عنہ (خلیفہ) ہوئے اور (مسلمان) لوگ زیادہ ہو گئے تو عثمان رضی اللہ عنہ نے زوراء پر تیسری اذان بڑھا دی۔ (امام بخاری رحمتہ اللہ نے کہا کہ زوراء مدینہ کے بازار میں مقام کا نام ہے)۔
15. جمعہ کے دن ایک مؤذن کا ہونا بہتر ہے۔
“ जुमा के दिन एक मुअज़्ज़न का होना बहतर है ”
حدیث نمبر: 510
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں صرف ایک ہی مؤذن تھا اور وہ جمعہ کے دن کی اذان اسی وقت دیتا تھا جب امام بیٹھ جاتا تھا یعنی اپنے منبر پر (بیٹھ جاتا تھا)۔
16. امام کو چاہیے کہ جب منبر پر اذان سنے تو جواب دے۔
“ इमाम मिम्बर पर हो और अज़ान सुने तो उसे अज़ान का जवाब देना चाहिए ”
حدیث نمبر: 511
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان کہی۔ تو جب اس نے کہا (اﷲاکبر اﷲاکبر) معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا (اﷲاکبر اﷲاکبر) پھر مؤذن نے کہا ((اشھد ان لا الہٰ الا اللہ)) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا ((وانا)) مؤذن نے کہا ((اشھد ان محمد رسول اللہ)) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا ((وانا)) پھر اذان ختم ہو چکی تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے لوگو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مقام (یعنی منبر) پر سنا کہ جب مؤذن نے اذان دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی فرماتے جاتے تھے جو تم نے میری گفتگو سنی۔

Previous    1    2    3    4    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.