الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
अख़्लाक़ के बारे में
23. مومن سے اگر کوئی گناہ ہو جائے تو اسے چھپائے۔
حدیث نمبر: 2037
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: میری ساری امت (کے گناہ) معاف ہیں مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے (معافی کے مستحق نہیں ہیں) اور اعلانیہ کرنے کی یہ بات ہے کہ رات کو کوئی شخص کوئی گناہ کا کام کرے اور صبح کو، باوجود یہ کہ اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی ہو مگر وہ (لوگوں سے) کہتا پھرے کہ اے فلاں! میں نے رات کو ایسا ایسا (کام) کیا حالانکہ رات کو اس کے پروردگار نے اس کی پردہ پوشی کی تھی مگر صبح کو اللہ کے پردہ کو اس نے اپنے اوپر سے اٹھا دیا۔
24. ترک ملاقات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ مسلمان کو اپنے بھائی (مسلمان) سے تین دن سے زیادہ (کسی لڑائی جھگڑے کے سبب) ترک ملاقات کرنا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 2038
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ تین رات سے زیادہ اپنے بھائی (مسلمان) سے ترک ملاقات کرے (یعنی) جب ایک دوسرے سے ملیں تو یہ اس سے منہ پھیر لے اور وہ اس سے منہ پھیر لے اور ان دونوں میں اچھا وہ ہے جو (اپنے مقابل سے) سلام اور ملاقات کی ابتداء کرے۔
25. اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کا ساتھ دو۔“ (سورۃ التوبہ: 119) اور جھوٹ بولنے والے کی برائی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2039
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سچ بولنا نیک کاموں کی ہدایت کرتا ہے اور نیک کام جنت میں لے جاتا ہے اور انسان سچ بولتے بولتے (اللہ کے ہاں) سچ بولنے والوں میں لکھا جاتا ہے اور یقیناً جھوٹ بدکاری کی طرف لے جاتا ہے اور بدکاری دوزخ کی طرف لے جاتی ہے اور یقیناً انسان جھوٹ بولتے بولتے اللہ کے ہاں جھوٹوں میں لکھا جاتا ہے۔
26. تکلیف میں صبر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2040
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اذیت کی بات سننے پر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا نہیں ہے، لوگ اللہ کے لیے بیٹا پکارتے ہیں اور وہ ان سے درگزر کرتا ہے اور ان کو رزق دیتا رہتا ہے۔
27. غصہ سے پرہیز کرنا۔
حدیث نمبر: 2041
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔
حدیث نمبر: 2042
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھ کو نصیحت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ نہ کیا کر۔ اس نے کئی مرتبہ دریافت کیا (لیکن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: غصہ نہ کیا کر۔
28. شرم و حیاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 2043
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شرم و حیاء اچھا نتیجہ ہی لاتی ہے۔
29. جب تجھ میں حیاء نہ ہو تو پھر جو تیرا جی چاہے سو (وہی) کر۔
حدیث نمبر: 2044
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گزشتہ نبیوں کا کلام جو لوگوں کو ملا، اس میں یہ بھی ہے کہ جب تو شرم و حیاء نہ کرے تو پھر جو تیرا جی چاہے سو کر۔
30. لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اپنے گھر والوں سے خوش طبعی کرنے کا بیان اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ لوگوں سے میل جول رکھ اور اپنے دین میں خلل نہ ڈال۔
حدیث نمبر: 2045
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اس قدر میل جول رکھتے تھے کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ابوعمیر تھا، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: اے ابوعمیر! تیری بلبل تو خیریت سے ہے؟
31. اس بیان میں کہ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔
حدیث نمبر: 2046
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔ (ایک دفعہ ڈسے جانے کے بعد ہوشیار رہتا ہے)۔

Previous    1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.