الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اذان اور نماز
अज़ान और नमाज़
حدیث نمبر: 511
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اغتسلوا يوم الجمعة، واغسلوا رؤوسكم، وإن لم تكونوا جنبا).- (اغتسلُوا يوم الجمعة، واغسلُوا رؤوسَكُم، وإن لم تكونوا جنُباً).
طاؤس یمانی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ لوگ اس قسم کی بات کر رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: جمعہ کے دن غسل کیا کرو اور سروں کو بھی (اچھی طرح) دھویا کرو، اگرچہ تم جنابت کی حالت میں نہ ہو اور خوشبو بھی لگایا کرو۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: خوشبو کا تو مجھے علم نہیں، البتہ غسل کے بارے میں یہی بات ہے۔
حدیث نمبر: 512
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ثلاث حق على كل مسلم: الغسل يوم الجمعة والسواك ويمس من طيب إن وجد".-" ثلاث حق على كل مسلم: الغسل يوم الجمعة والسواك ويمس من طيب إن وجد".
ایک انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: یہ تین چیزیں ہر مسلمان پر حق ہیں: جمعہ کے روز غسل کرنا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا، بشرطیکہ دستیاب ہو۔
345. غسل جمعہ کی فضیلت
“ ग़ुस्ल करने यानि सुन्नत तरीक़े से नहाने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 513
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من جلب على الخيل يوم الرهان، فليس منا".-" من جلب على الخيل يوم الرهان، فليس منا".
عبداللہ بن ابوقتادہ بیان کرتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن غسل کر رہا تھا، کہ میرے والد صاحب تشریف لائے اور پوچھا غسل جنابت کر رہے ہو یا غسل جمعہ؟ میں نے کہا: غسل جنابت۔ انہوں نے کہا: ایک اور غسل کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے جمعہ کے دن غسل کیا وہ اگلے جمعہ تک طہارت میں رہے گا۔
346. نماز جمعہ کی طرف جلدی آنے والوں کی فضیلت
“ जुमा की नमाज़ के लिए जल्दी आने वालों की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 514
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إنما مثل المهجر إلى الصلاة: كمثل الذي يهدي البدنة، ثم الذي على إثره: كالذي يهدي البقرة، ثم الذي على إثره: كالذي يهدي الكبش، ثم الذي على إثره: كالذي يهدي الدجاجة، ثم الذي على إثره: كالذي يهدي البيضة).- (إنما مثل المهجّر إلى الصلاة: كمثل الذي يُهدي البدنة، ثم الذي على إثره: كالذي يُهدي البقرة، ثم الذي على إثره: كالذي يُهدي الكبش، ثم الذي على إثره: كالذي يُهدي الدجاجة، ثم الذي على إثره: كالذي يُهدي البيضة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز (جمعہ) کی طرف جلدی آنے والے کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو اونٹ کا صدقہ پیش کرتا ہے، اس کے بعد آنے والے کی مثال اس طرح ہے جو گائے کا صدقہ پیش کرتا ہے، اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو دنبے کا صدقہ پیش کرتا ہے، اس کے بعد آنے کی مثال اس کی طرح ہے جو مرغی کا صدقہ پیش کرتا ہے اور اس کے بعد آنے کی مثال اس طرح ہے جو انڈے کا صدقہ پیش کرتا ہے۔
347. جمعہ کے روز مسواک کرنا اور خوشبو لگانا
“ जुमा के दिन मिस्वाक करना और ख़ुश्बू लगाना ”
حدیث نمبر: 515
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ثلاث حق على كل مسلم: الغسل يوم الجمعة والسواك ويمس من طيب إن وجد".-" ثلاث حق على كل مسلم: الغسل يوم الجمعة والسواك ويمس من طيب إن وجد".
ایک انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین چیزیں ہر مسلمان پر جق ہیں: جمعہ کے روز غسل کرنا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا، بشرطیکہ دستیاب ہو۔
348. دوران خطبہ مقتدیوں کی کیفیت
“ ख़ुत्बा कैसे सुना जाए ”
حدیث نمبر: 516
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا صعد المنبر اقبلنا بوجوهنا إليه".-" كان إذا صعد المنبر أقبلنا بوجوهنا إليه".
مطیع غزال اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو ہم اپنے چہروں کے ساتھ آپ کی طرف متوجہ ہوتے۔
349. خطیب کا منبر پر چڑھ کر سلام کہنا
“ इमाम का मिम्बर पर चढ़ते हुए सलमा करना ”
حدیث نمبر: 517
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا صعد المنبر سلم".-" كان إذا صعد المنبر سلم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو سلام کہتے۔
350. دوران خطبہ جمعہ کلام کرنے کا نقصان
“ ख़ुत्बे के बीच बात करने का नुक़सान ”
حدیث نمبر: 518
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صدق ابي".-" صدق أبي".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں سوال کیا، اس حال میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور ان کے سوال کا جواب نہ دیا۔ جب نماز پوری کی تو ابی بن کعب نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: (آج) تم نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابی نے سچ کہا۔
351. نماز اللہ تعالیٰ سے سرگوشی کا ذریعہ ہے، نماز میں آواز کس قدر مخفی یا بلند ہونی چاہیئے
“ नमाज़ के माध्यम से अल्लाह तआला से बात की जाती है इस लिए आवाज़ धीमी होनी चाहिए ”
حدیث نمبر: 519
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن احدكم إذا كان في الصلاة فإنما يناجي ربه، فلا ترفعوا اصواتكم بالقرآن فتؤذوا المؤمنين".-" إن أحدكم إذا كان في الصلاة فإنما يناجي ربه، فلا ترفعوا أصواتكم بالقرآن فتؤذوا المؤمنين".
قبیلہ بنو بیاضہ کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے ایک عشرے کا اعتکاف کیا اور فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے اس لیے (نماز میں) بآواز بلند قرآن مجید نہ پڑھا کرو (کیونکہ) اس طرح دوسرے مومنوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 520
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن المصلي يناجي ربه فلينظر بما يناجيه، ولا يجهر بعضكم على بعض بالقرآن".-" إن المصلي يناجي ربه فلينظر بما يناجيه، ولا يجهر بعضكم على بعض بالقرآن".
سیدنا ابوہریرہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر میں جھانکے اور دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور بلند آواز سے قرات کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: بیشک نمازی اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے اس لیے اسے دھیان کرنا چاہیے کہ وہ کتنی بڑی ذات سے سرگوشی کر رہا ہے، (لہذا نماز میں) قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت ایک دوسرے پر آواز کو بلند نہیں کرنا چاہیئے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.