الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اذان اور نماز
अज़ान और नमाज़
357. نماز کی طرف آتے وقت نمازی کی کیفیت
“ नमाज़ के लिए मस्जिद की तरफ़ कैसे आया जाए ”
حدیث نمبر: 531
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اتيت الصلاة فائتها بوقار وسكينة، فصل ما ادركت واقض ما فاتك".-" إذا أتيت الصلاة فائتها بوقار وسكينة، فصل ما أدركت واقض ما فاتك".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ آیا کرو، جو نماز (امام کے ساتھ) مل جائے وہ پڑھ لیا کرو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لیا کرو۔
358. امام کو رکوع کی حالت میں پانے والا نمازی جماعت کے ساتھ کیسے ملے؟
“ अगर इमाम रुकू में हो तो जमाअत में कैसे शामिल हों ”
حدیث نمبر: 532
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا دخل احدكم المسجد والناس ركوع، فليركع، حين يدخل ثم يدب راكعا حتى يدخل في الصف، فإن ذلك السنة".-" إذا دخل أحدكم المسجد والناس ركوع، فليركع، حين يدخل ثم يدب راكعا حتى يدخل في الصف، فإن ذلك السنة".
عطا کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو داخل ہوتے ہی (نماز شروع کر کے) رکوع کر اور رکوع کی حالت میں آہستہ آہستہ چل کر صف میں داخل ہو جائے، ایسا کرنا سنت ہے۔
حدیث نمبر: 533
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" زادك الله حرصا، ولا تعد".-" زادك الله حرصا، ولا تعد".
جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے صف تک پہنچنے سے پہلے رکوع کر لیا اور چل کر صف میں داخل ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا: تم میں سے کس نے صف سے پہلے رکوع کیا اور پھر چل کر صف میں داخل ہو گیا؟ ابوبکرہ نے کہا: میں نے ایسے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تیری رغبت میں اضافہ کرے، دوبارہ ایسے نہ کرنا۔
359. اذان سننے والا مسجد میں جا کر نماز با جماعت ادا کرے
“ अज़ान सुनने वाला मस्जिद में जाकर जमाअत के साथ नमाज़ पढ़े ”
حدیث نمبر: 534
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا سمعت النداء، فاجب داعي الله عز وجل".-" إذا سمعت النداء، فأجب داعي الله عز وجل".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اذان تو سنتا ہوں لیکن میرے پاس کوئی ایسا قائد نہیں (جو مجھے مسجد میں لے آئے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو اذان سنے تو اللہ تعالیٰ کے داعی (کی پکار پر) لبیک کہہ (اور مسجد میں پہنچ)۔
360. امام کی اقتدا کرنا
“ नमाज़ी को इमाम की पैरवी करना ”
حدیث نمبر: 535
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا قمتم إلى الصلاة فلا تسبقوا قارئكم بالركوع والسجود ولكن هو يسبقكم".-" إذا قمتم إلى الصلاة فلا تسبقوا قارئكم بالركوع والسجود ولكن هو يسبقكم".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز ادا کرنے کے لیے (کسی امام کی اقتدا میں) کھڑے ہو جاؤ تو رکوع و سجود کرنے میں امام سے پہل نہ کیا کرو بلکہ وہ تم سے پہل کرے گا۔
حدیث نمبر: 536
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إني قد بدنت، فإذا ركعت فاركعوا وإذا رفعت-" إني قد بدنت، فإذا ركعت فاركعوا وإذا رفعت
سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا جسم بھاری ہو گیا ہے، سو تم اس وقت رکوع کیا کرو جب میں رکوع کروں اور اس وقت سجدہ کیا کرو جب میں سجدہ کروں اور اس طرح ہرگز نہ ہونے پائے کہ رکوع و سجود کے سلسلہ میں مجھ سے کوئی سبقت لے جائے۔
حدیث نمبر: 537
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
ـ (كان يعلمنا يقول: «لا تبادروا الإمام [بالركوع والسجود]: إذا كبر فكبروا، وإذا قال:" ولا الضالين" فقولوا: (آمين) ؛ [فإنه إذا وافق كلامه كلام الملائكة غفر له] [ما تقدم من ذنبه]، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: (سمع الله لمن حمده) فقولوا: (اللهم ربنا! ولك الحمد)، [ولا ترفعوا قبله]، [وإذا سجد فاسجدوا]» ‏‏‏‏).ـ (كان يعلّمُنا يقولُ: «لا تبادرُوا الإمامَ [بالرّكوعِ والسُّجود]: إذا كبَّر فكبِّروا، وإذا قال:" ولا الضالين" فقولُوا: (آمينَ) ؛ [فإنّه إذا وافقَ كلامُه كلامَ الملائكة غُفِرَ له] [ما تقدّم من ذنْبه]، وإذا ركعَ فارْكعُوا، وإذا قالَ: (سمعَ اللهُ لمن حمِدَه) فقولُوا: (اللهمّ ربَّنا! ولكَ الحمْدُ)، [ولا ترفعُوا قبلَه]، [وإذا سجد فاسجدُوا]» ‏‏‏‏).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز کی تعلیم دی اور فرمایا: رکوع و سجود کرنے میں امام سے پہل نہ کرو، جب وہ «الله اكبر» کہے تب تم «الله اكبر» کہو، جب وہ «ولا الضالين» کہے تو تم آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر گئی اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے، جب امام رکوع کرے تب تم رکوع کرو، جب وہ «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو اور اس سے پہلے سر مت اٹھاؤ اور (اسی طرح) جب وہ سجدہ کرے تو تب تم سجدہ کرو۔
361. مقتدی کے لیے امام کی اقتدا کے تقاضے
“ नमाज़ी को इमाम की पैरवी करने का हुक्म ”
حدیث نمبر: 538
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كانوا يصلون مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا ركع ركعوا، وإذا قال:" سمع الله لمن حمده" لم يزالوا قياما حتى يروه قد وضع وجهه (وفي لفظ: جبهته) في الارض، ثم يتبعونه".-" كانوا يصلون مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا ركع ركعوا، وإذا قال:" سمع الله لمن حمده" لم يزالوا قياما حتى يروه قد وضع وجهه (وفي لفظ: جبهته) في الأرض، ثم يتبعونه".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تب وہ رکوع کرتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہتے تو صحابہ (رکوع سے اٹھ کر) کھڑے رہتے اور جب دیکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ یا پیشانی (سجدے کے لیے) زمین پر رکھ دی ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے (سجدے کے لیے جھکتے)۔
362. امام کے قریب کون لوگ کھڑے ہوں؟
“ इमाम के पस कौन से लोग खड़े हों ”
حدیث نمبر: 539
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يحب ان يليه المهاجرون والانصار ليحفظوا عنه".-" كان يحب أن يليه المهاجرون والأنصار ليحفظوا عنه".
سیدنا انس بن مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ (نماز میں) مہاجر اور انصار لوگ آپ کے قریب کھڑے ہوں تاکہ وہ آپ کے ادا کردہ (احکام نماز) کو یاد کریں۔
363. بیٹھ کر نماز پڑھانے والے امام کی اقتدا میں بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
“ यदि इमाम बैठ कर नमाज़ पढ़ाए तो नमाज़ी भी बैठ कर नमाज़ पढ़े ”
حدیث نمبر: 540
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا صلى الإمام جالسا فصلوا جلوسا".-" إذا صلى الإمام جالسا فصلوا جلوسا".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو سب بیٹھ کر نماز پڑھا کرو۔

Previous    3    4    5    6    7    8    9    10    11    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.