الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
वुज़ू के बारे में
حدیث نمبر: 150
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (آخری مرض میں بیماری سے) بوجھل ہو گئے اور آپ کا مرض سخت ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے اجازت مانگی کہ میرے (عائشہ کے) گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کی جائے تو سب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اجازت دے دی۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (میرے گھر آنے کے لیے) دو آدمیوں کے درمیان (سہارا لے کر) نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں (مبارک) زمین پر گھسٹتے ہوئے جا رہے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور ایک اور شخص (حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ) نکلے تھے اور عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر میں آ چکے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض (اور بھی) زیادہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات مشکیں جن کے بند نہ کھولے گئے ہوں میرے اوپر ڈال دو تاکہ میں لوگوں کو کچھ وصیت کروں (چنانچہ اس کی تعمیل کی گئی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخضب میں بٹھا دیے گئے۔ اس کے بعد ہم سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر پانی ڈالنے لگے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف اشارہ کیا کہ (بس اب تم تعمیل حکم) کر چکیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس باہر تشریف لے گئے۔
35. طشت سے وضو کرنا۔
“ पानी के तसले में वुज़ू करना ”
حدیث نمبر: 151
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا، اوتھلا پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے (چشمہ کی طرح) ابل رہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان لوگوں کا، جنہوں نے (اس پانی سے) وضو کیا، اندازہ کیا (تو) ستر، اسی کے درمیان تھے۔
36. ایک مد (پانی) سے وضو کرنا (ثابت ہے)۔
“ एक मद पानी से वुज़ू करना ”
حدیث نمبر: 152
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بدن دھوتے تھے یا (یہ کہا کہ) جب نہاتے تھے تو (اس میں) ایک صاع سے پانچ مد تک (پانی صرف کیا کرتے تھے) اور وضو ایک مد (پانی) سے کرتے تھے۔
37. موزوں پر مسح کرنا (ثابت ہے)۔
“ मोज़ों पर मसह करना ”
حدیث نمبر: 153
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (اپنے والد) عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی بابت پوچھا تو انھوں نے کہا ہاں۔ جب تمہیں سعد رضی اللہ عنہ کوئی روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کریں تو پھر اس کی بابت (تصدیق کرنے کے لیے) کسی دوسرے سے نہ پوچھا کرو۔
حدیث نمبر: 154
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 155
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عمرو ابن امیہ رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
38. جب موزوں کو وضو کر کے پہنا ہو (تو پھر دوبارہ پیر دھونے کے لیے نہ اتارے۔
“ यदि मोज़े पहने हुए हों तो दोबारा धोने के लिए न उतारे ”
حدیث نمبر: 156
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا تو میں نے (وضو کے وقت) چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو، میں نے ان کو (پیروں کی) طہارت کی حالت میں پہنا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا۔
39. جس نے بکری کا گوشت اور ستو (کھانے) سے وضو نہیں کیا (اس کی دلیل)۔
“ बकरी के मांस और सत्तू खाने के बाद वुज़ू नहीं किया ”
حدیث نمبر: 157
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا ایک شانہ کھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔
40. جس نے ستو (کھانے) سے کلی کر لی اور وضو نہیں کیا۔
“ सत्तू खाकर कुल्ला किया वुज़ू न किया ”
حدیث نمبر: 158
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (فتح) خیبر کے سال وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تھے، یہاں تک کہ جب (مقام) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ (ناشتہ) منگوایا تو (صحابہ رضی اللہ عنہم) صرف ستو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھولنے کا حکم دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ہم سب نے کھایا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز پڑھنے کو کھڑے ہو گئے اور (صرف) کلی کی اور ہم نے (بھی صرف) کلی کی اور نماز پڑھ لی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 159
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) ان کے ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بکری کے) شانے کا گوشت کھایا، اس کے بعد نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.