الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
वुज़ू के बारे में
11. عورتوں کا پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جانا (جائز ہے)۔
“ महिलाओं को शौच के लिए घर से बाहर निकलने की अनुमति है ”
حدیث نمبر: 120
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں رات کو جب پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جاتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں اور مناصع (کے معنی ہیں) فراخ ٹیلہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کو پردہ کرائیے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایسا) نہ کرتے تھے۔ تو ایک شب عشاء کے وقت ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا (یعنی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی باہر نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انھیں عمر رضی اللہ عنہ نے محض اس خواہش سے کہ پردہ (کا حکم) نازل ہو جائے، پکارا کہ آگاہ ہو اے سودہ! ہم نے تمہیں پہچان لیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے پردہ (کا حکم) نازل فرما دیا۔
12. پانی سے استنجاء کرنا (بھی سنت ہے)۔
“ पानी से इस्तंजा करना भी सुन्नत है ”
حدیث نمبر: 121
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی حاجت کے لیے نکلتے تھے تو میں اور ایک اور لڑکا (دونوں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے تھے اور ہمارے ساتھ پانی کا ایک ظرف (برتن) ہوتا تھا۔
13. استنجاء خانہ میں (جانے کے لیے) پانی کے ساتھ نیزہ یا برچھی بھی لے جانا۔
“ शौचालय में जाने के लिए पानी के साथ भाला लेजाना ”
حدیث نمبر: 122
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہی) دوسری روایت میں مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک اور لڑکا پانی کا ایک ظرف اور چھوٹا نیزہ اٹھا لیتے، پانی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجاء فرماتے تھے۔
14. داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت (ہے)۔
“ दाहिने हाथ से इस्तंजा करना मना है ”
حدیث نمبر: 123
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب کوئی تم میں سے پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانے کے لیے جائے تو اپنی شرمگاہ کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے نہ ہی اپنے داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔
15. ڈھیلوں سے استنجاء کرنا (بھی مسنون ہے)۔
“ ढेलों से भी इस्तंजा करना मसनून है ”
حدیث نمبر: 124
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت (رفع کرنے) کے لیے نکلے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کی عادت تھی کہ) ادھر ادھر نہ دیکھتے تھے، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتھر تلاش کر دو تاکہ میں اس سے پاکی حاصل کروں۔ (یا اسی کے مثل (کوئی اور لفظ) فرمایا) اور ہڈی میرے پاس نہ لانا اور نہ گوبر۔ چنانچہ میں اپنے کپڑے کے دامن میں پتھر (رکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا اور ان کو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں رکھ دیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہٹ آیا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کر چکے تو پتھروں کو استعمال کیا۔
16. گوبر سے استنجاء کی ممانعت۔
“ गोबर से इस्तंजा करना मना है ”
حدیث نمبر: 125
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ کے لیے گئے اور مجھے حکم دیا کہ میں تین پتھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آؤں۔ دو پتھر تو میں نے پائے اور تیسرے کو تلاش کیا مگر نہ پایا، تو میں نے ایک ٹکڑا (خشک) گوبر کا لے لیا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پتھر لے لیے اور گوبر گرا دیا اور فرمایا کہ یہ نجس ہے۔
17. وضو میں اعضاء کا ایک ایک مرتبہ (دھونا)۔
“ वुज़ू में एक एक बार अंगों को धोना ”
حدیث نمبر: 126
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور ہر عضو کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔
18. وضو میں اعضاء کا دو دو مرتبہ (دھونا بھی آیا ہے)۔
“ वुज़ू में अंगों को दो दो दफ़ा भी धोया गया है ”
حدیث نمبر: 127
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور ہر عضو کو دو دو مرتبہ دھویا۔
19. وضو میں اعضاء کا تین تین بار (دھونا بھی آیا ہے)۔
“ वुज़ू में अंगों को तीन तीन दफ़ा भी धोया गया है ”
حدیث نمبر: 128
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(عروہ رحمہ اللہ راوی ہیں کہ حمران حضرت عثمان کے مولیٰ نے خبر دی کہ) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور اپنی ہتھیلیوں پر تین بار پانی ڈلا اور ان کو دھویا۔ (پھر چلو میں پانی لیا) اور کلی کی اور ناک صاف کی۔ پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پیر ٹخنوں تک تین بار دھوئے۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو کوئی میرے اس وضو کی مثل وضو کرے اور اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور ان میں اپنے دل سے باتیں نہ کرے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 129
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
اور ایک دوسری حدیث میں امیرالمؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ نے (وضو کرنے کے بعد) کہا کہ میں تم کو ایک حدیث سناتا ہوں، اگر قرآن کی ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم کو یہ حدیث نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور اس کے بعد نماز پڑھے (کوئی فرض نماز) تو جتنے گناہ اس نماز سے دوسری نماز پڑھنے تک ہوں گے، وہ معاف کر دیے جائیں گے۔ (عروہ نے) کہا کہ وہ آیت (سورۃ البقرہ کی) ہے جو لوگ ہماری اتاری ہوئی آیتیں چھپاتے ہیں .... آخر تک۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.