الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
फ़ज़ीलतों के बारे में
حدیث نمبر: 1515
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، وہ (جبرائیل، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے) باتیں کرنے لگے پھر اٹھ (کر چلے) گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ (کیا تم جانتی ہو) یہ کون تھے؟ (یا اسی طرح کا سوال کیا) تو انھوں نے کہا کہ یہ دحیہ کلبی تھے (جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے)۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم! میں تو انھیں دحیہ ہی سمجھتی تھی یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور جبرائیل علیہ السلام کا حوالہ دے رہے تھے (اور) خطبہ میں وہ باتیں سنائیں جو جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تھیں۔
حدیث نمبر: 1516
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے (خواب میں) لوگوں کو دیکھا کہ ایک میدان میں جمع ہیں، پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کنویں سے ایک یا دو ڈول نکالے مگر ناتوانی کے ساتھ، اللہ ان کو بخشے۔ پھر عمر (بن خطاب) نے وہ ڈول سنبھالا تو ان کے ہاتھ میں جاتے ہی وہ (ڈول) ایک بڑا (موٹھ کا) ڈول ہو گیا۔ میں نے ایسا شہ زور پہلوان، ان کی طرح کام کرنے والا نہیں دیکھا، اتنا پانی نکالا کہ لوگ اپنے اونٹوں کو بھی پلا پلا کر ان کے ٹھکانوں میں لے گئے۔
18. اللہ تعالیٰ کے قول ”(جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو) اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بیٹوں کو پہچانے، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے“ کا بیان۔ (سورۃ البقرہ 146)
حدیث نمبر: 1517
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ یہودی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بیان کیا اور ان میں سے ایک مرد اور ایک عورت نے زنا کیا ہے (آپ کیا حکم دیتے ہیں؟) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تورات میں سنگسار کرنے کے بارے میں کیا (لکھا ہوا) پاتے ہو؟ انھوں نے کہا کہ ہم زانی اور زانیہ کو فضیحت (منہ کالا کر کے رسوا کرنا) کرتے ہیں اور ان کو کوڑے لگاتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ تورات میں سنگسار کرنے کا حکم ہے۔ وہ تورات لائے، اسے کھولا تو ایک یہودی نے اپنا ہاتھ رجم کی آیت پر رکھ دیا اور اس کے آگے اور پیچھے والی عبارت پڑھنے لگا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے اسے کہا کہ اپنا ہاتھ اٹھا اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو وہاں رجم کی آیت تھی۔ (یہودی) کہنے لگے کہ اے محمد! اس نے سچ کہا، بیشک تورات میں رجم کا حکم ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو وہ دونوں (زانی مرد، عورت) رجم کیے گئے۔
19. مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (نبوت کی) نشانی (معجزہ، آیت) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر (چاند کا پھٹ جانا) دکھلایا۔
حدیث نمبر: 1518
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگو!) گواہ رہنا۔
حدیث نمبر: 1519
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک دینار دیا کہ ایک بکری خرید لاؤ۔ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک (بکری) ایک دینار میں بیچ ڈالی اور ایک بکری اور ایک دینار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے عروہ کا یہ حال ہو گیا) کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی فائدہ ہوتا۔

Previous    3    4    5    6    7    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.