الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
अख़लाक़, नेकी करना और रहमदिली
حدیث نمبر: 2426
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (انت مع من احببت، ولك ما احتسبت).- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ‏‏‏‏کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ ‏‏‏‏ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو جا کر بتلاؤ۔ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔
1610. محب اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا
इन्सान उसके साथ होगा जिस से प्यार करता है
حدیث نمبر: 2427
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (انت مع من احببت، ولك ما احتسبت).- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو جا کر بتلاؤ۔ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔
1611. اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کا صلہ
अल्लाह तआला के लिए प्यार करने का बदला
حدیث نمبر: 2428
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (ما من رجلين تحابا في الله بظهر الغيب؛ إلا كان احبهما إلى الله اشدهما حبا لصاحبه).- (ما مِن رَجُلينِ تحابّا في الله بظهرِ الغيبِ؛ إلا كان أحبُّهُما إلى اللهِ أشدَّهما حُبّاً لصاحبِه).
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کے لیے غائبانہ طور پر محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہے جو اپنے بھائی سے دوسرے کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہو گا۔
1612. اللہ تعالیٰ کے لیے کسی کی زیارت کا صلہ
अल्लाह तआला के लिए किसी से मिलने का बदला
حدیث نمبر: 2429
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من عبد اتى اخا له يزوره في الله إلا نادى مناد من السماء: ان طبت وطابت لك الجنة، وإلا قال الله في ملكوت عرشه: عبدي زار في وعلي قراه، فلم ارض له بقرى دون الجنة".-" ما من عبد أتى أخا له يزوره في الله إلا نادى مناد من السماء: أن طبت وطابت لك الجنة، وإلا قال الله في ملكوت عرشه: عبدي زار في وعلي قراه، فلم أرض له بقرى دون الجنة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے اس سے ملاقات کرتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا پکارتا ہے: تم خوش رہو اور جنت تمہارے لیے پاکیزہ ہو جائے، وگرنہ الله تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں کہتا ہے: میرے بندے نے میری وجہ سے ملاقات کی ہے، اس کی میزبانی مجھ پر لازم ہے اور میں اس کے لیے جنت سے کم میزبانی (‏‏‏‏کا انداز) پسند ہی نہیں کرتا۔
1613. نرمی کی فضیلت
नरमी की फ़ज़ीलत
حدیث نمبر: 2430
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اراد الله عز وجل باهل بيت خيرا ادخل عليهم الرفق".-" إذا أراد الله عز وجل بأهل بيت خيرا أدخل عليهم الرفق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی اہل بیت کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان کو نرمی عطا کر دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 2431
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اسمح يسمح لك".-" اسمح يسمح لك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نرمی کر تاکہ تیرے ساتھ بھی نرمی کی جائے۔
حدیث نمبر: 2432
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الا اخبركم بمن يحرم على النار او بمن تحرم عليه النار؟ على كل قريب هين سهل".-" ألا أخبركم بمن يحرم على النار أو بمن تحرم عليه النار؟ على كل قريب هين سهل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو ایسے شخص کے بارے میں نہ بتلاؤں، جو آگ پر حرام ہو یا آگ جس پر حرام ہو؟ جو ہر دلعزیز، نرمی کرنے والا اور آسانی کرنے والا ہو۔
حدیث نمبر: 2433
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنه من اعطي حظه من الرفق، فقد اعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الاعمار".-" إنه من أعطي حظه من الرفق، فقد أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الأعمار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: جس کو نرمی عطا کی گئی، اس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا گیا اور صلہ رحمی، حسن اخلاق اور پڑوسی سے اچھا سلوک (‏‏‏‏جیسے امور خیر) گھروں (‏‏‏‏ اور قبیلوں) کو آباد کرتے ہیں اور عمروں میں اضافہ کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2434
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبدو إلى هذه التلاع وإنه اراد البداوة مرة، فارسل إلى ناقة محرمة من إبل الصدقة فقال لي: يا عائشة ارفقي، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه".-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبدو إلى هذه التلاع وإنه أراد البداوة مرة، فأرسل إلى ناقة محرمة من إبل الصدقة فقال لي: يا عائشة ارفقي، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه".
سیدنا مقدام بن شریح رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرائی زندگی کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ٹیلوں پر جایا کرتے تھے، ایک دفعہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحرائی زندگی کا ارادہ کیا تو میری طرف صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹنی، جس پر ابھی تک سواری نہیں کی گئی تھی، بھیجی اور فرمایا: ‏‏‏‏عائشہ! نرمی کرنا، کیونکہ جس چیز میں بھی نرمی ہوتی ہے، وہ ا‏‏‏‏س کو مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نرمی چھین لی جائے، وہ ا‏‏‏‏س کو عیب دار بنا دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 2435
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما اعطي اهل بيت الرفق إلا نفعهم ولا منعوه إلا ضرهم".-" ما أعطي أهل بيت الرفق إلا نفعهم ولا منعوه إلا ضرهم".
سیدنا عبیداللہ بن معمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھرانے کو نرمی عطا کر دی جائے تو وہ ان کو فائدہ دے گی اور جس کو (‏‏‏‏نرمی) نہ دی جائے تو (‏‏‏‏سختی) ا‏‏‏‏ن کو نقصان دے گی۔ ‏‏‏‏

Previous    5    6    7    8    9    10    11    12    13    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.