🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

121. باب ما قيل فى لواء النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2976
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ، يَقُولُ لِلْزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: هَا هُنَا أَمَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْ تَرْكُزَ الرَّايَةَ".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے نافع بن جبیر نے بیان کیا کہ میں نے سنا کہ عباس رضی اللہ عنہ، زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم فرمایا تھا؟ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2976]
حضرت نافع بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے: کیا یہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2976]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥العباس بن عبد المطلب الهاشمي، أبو الفضلصحابي
👤←👥نافع بن جبير النوفلي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newنافع بن جبير النوفلي ← العباس بن عبد المطلب الهاشمي
ثقة فاضل
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← نافع بن جبير النوفلي
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2976
أن تركز الراية
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2976 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2976
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا ذکر ہے۔
اسی لئے حضرت امام ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
احادیث سے اور بھی بہت سے مسائل ثابت ہوتے ہیں جن کو حضرت امامؒ نے موقع بہ موقع بیان فرمایا ہے۔
رحمه اللہ۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2976]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2976
حدیث حاشیہ:

حضرت عباس ؓ کی مذکورہ روایت کتاب المغازی (4280)
میں مفصل بیان ہوگی حضرت نافع بن جبیر ؓنے فتح مکہ کے بعد کسی حج کے موقع پر یہ بات سنی جبکہ وہ حضرت عمر ؓ یا حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مقام حجون پر پرچم نصب کیا گیا تھا جو مکہ کے قریب ایک اونچے پہاڑ کا نام ہے۔
اس حدیث پر امام بخاری ؒ نے ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے:
(أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ)
فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں نصب کیا تھا؟ (صحیح البخاري، المغازي:
باب 49)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2976]

Sahih Bukhari Hadith 2976 in Urdu