103. باب: لڑائی کا مقام چھپانا (دوسرا مقام بیان کرنا) اور جمعرات کے دن سفر کرنا۔
(103) Chapter. Concealing the true destination of a Ghazwa by using an equivocation which indicates apparently that one is going to a different destination; and the preference of Thursday for journeys (by the Prophet (p.b.u.h)).
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، کہا کہ مجھے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک نے خبر دی اور انہیں عبداللہ بن کعب رضی اللہ عنہ نے، کعب رضی اللہ عنہ (جب نابینا ہو گئے تھے) کے ساتھ ان کے دوسرے صاحبزادوں میں یہی عبداللہ انہیں لے کر راستے میں ان کے آگے آگے چلتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصول یہ تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوہ کا ارادہ کرتے تو (مصلحت کے لیے) دوسرا مقام بیان کرتے (تاکہ دشمن کو خبر نہ ہو)۔
Narrated Ka`b bin Malik: Whenever Allah's Apostle intended to lead a Ghazwa, he would use an equivocation from which one would understand that he was going to a different destination .
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 52, Number 197
قلما يريد غزوة يغزوها إلا ورى بغيرها غزاها رسول الله في حر شديد واستقبل سفرا بعيدا ومفازا واستقبل غزو عدو كثير فجلى للمسلمين أمرهم ليتأهبوا أهبة عدوهم وأخبرهم بوجهه الذي يريد
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2947
حدیث حاشیہ: لفظ توریہ کے معنی یہ کہ کسی بات کو اشارے کنائے سے کہہ دینا کہ صاف طور سے کوئی نہ سمجھ سکے۔ ایسا توریہ جنگی مصالح کے لئے جائز ہے۔ لعل الحکمة فیه ماروي عن قوله صلی اللہ علیه وسلم بورك لأمتي في بکورھا یوم الخمیس وکونه صلی اللہ علیه وسلم کان یحب الخروج یوم الخمیس لا یستلزم المواظبة علیه القیام مانع منه وسیأتي بعد باب أنه خرج في بعض أسفارہ یوم السبت ثم أورد المصنف طرفا من حدیث کعب بن مالك الطویل وھو ظاھر فیما ترجم له قال الکرماني کعب ھو ابن مالك الأنصاري أحد الثلاثة الذین خلفوا وصار أعمی وکان له أبناء وکان عبداللہ یقودہ من بین ساتر بنیه (حاشیة بخاري) یعنی اس میں حکمت یہ کہ آنحضرت ﷺ سے مروی ہے کہ میری امت کے لئے جمعرات کے روز صبح سفر کرنے میں برکت رکھی گئی ہے مگر اس سے مواظبت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ بعض سفر آپﷺ نے ہفتے کو بھی شروع فرمائے ہیں۔ حضرت امامؒ یہاں کعب بن مالک کی طویل حدیث لائے ہیں جس سے ترجمۃ الباب ظاہر ہے۔ کعب بن مالک وہی انصاری صحابی ہیں جو تبوک میں پیچھے رہ گئے تھے۔ آپؓ کے کئی لڑکے تھے جن میں سے عبداللہ نامی آپ کا ہاتھ پکڑ کے چلا کرتا تھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2947