صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب إسلام سعد:
باب: سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3858
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، يَقُولُ:" مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكُثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ".
مجھ سے اسحاق بن ابراہیم مروزی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ابواسامہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سعد بن مسیب سے سنا، کہا کہ میں نے ابواسحاق سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ جس دن میں اسلام لایا ہوں دوسرے لوگ بھی اسی دن اسلام لائے اور اسلام میں داخل ہونے والے تیسرے آدمی کی حیثیت سے مجھ پر سات دن گزرے۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3858]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاق | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥هاشم بن هاشم الزهري هاشم بن هاشم الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | ثقة | |
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة حماد بن أسامة القرشي ← هاشم بن هاشم الزهري | ثقة ثبت | |
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب إسحاق بن راهويه المروزي ← حماد بن أسامة القرشي | ثقة حافظ إمام |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3858 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3858
حدیث حاشیہ:
سعد نے یہ اپنے علم کی روسے کہا ورنہ ان سے پہلے حضرت علی اور خدیجہ اور ابو بکر اور زید اسلام لاچکے تھے اور شاید یہ لوگ سب ایک ہی دن اسلام لائے ہوں یہ شروع دن میں اور سعد آخر دن میں۔
رضي اللہ عنهم أجمعین۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3858]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3858
حدیث حاشیہ:
حضرت سعد ؓ نے یہ بات اپنے علم سے کہی ورنہ ان سے پہلے حضرت علی ؓ، حضرت خدیجہ ؓ، حضرت ابوبکر ؓ، اورحضرت زید بن حارثہ ؓ اسلام لاچکے تھے۔
ممکن ہے کہ یہ سب لوگ ایک ہی دن میں مسلمان ہوئے ہوں۔
یہ حضرات دن کے پہلے حصے میں مسلمان ہوئے اور حضرت سعد ؓ نے دن کے آخری حصے میں اسلام قبول کیا ہو۔
اس کی یہ توجیہ بھی کی جاسکتی ہے کہ حضرت سعد ؓ کا مذکورہ کلام بالغ افراد کے اعتبار سے ہے اور وہ صرف حضرت ابوبکرصدیق ؓ اور حضرت زید بن حارثہ ؓ ہیں۔
حضرت علی ؓ اس وقت نابالغ تھے اور سیدہ خدیجہ ؓ خاتون تھیں۔
واللہ اعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3858]
سعيد بن المسيب القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري