یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب غزوة الخندق وهى الأحزاب:
باب: غزوہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوہ احزاب ہے۔
حدیث نمبر: 4107
حَدَّثَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَ:" أَوَّلُ يَوْمٍ شَهِدْتُهُ يَوْمُ الْخَنْدَقِ".
مجھ سے عبدہ بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالصمد بن عبدالوارث نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سب سے پہلا غزوہ جس میں میں نے شرکت کی وہ غزوہ خندق ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4107]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے میں نے جس جنگ میں شرکت کی وہ غزوہ خندق تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4107]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4107 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4107
حدیث حاشیہ:
قبل ازیں حضرت ابن عمر ؓ نے خود فرمایا:
میں نے خود کو غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھرتی کے لیے پیش کیا تو آپ نے مجھے اجازت نہ دی۔
اس وقت میری عمر چودہ سال تھی اور غزوہ خندق کے موقع پر بھرتی ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شرکت کی اجازت دے دی اور اس وقت میری عمرپندرہ برس تھی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4097)
قبل ازیں حضرت ابن عمر ؓ نے خود فرمایا:
میں نے خود کو غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھرتی کے لیے پیش کیا تو آپ نے مجھے اجازت نہ دی۔
اس وقت میری عمر چودہ سال تھی اور غزوہ خندق کے موقع پر بھرتی ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شرکت کی اجازت دے دی اور اس وقت میری عمرپندرہ برس تھی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4097)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4107]
Sahih Bukhari Hadith 4107 in Urdu
عبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي