🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. باب استعمال النبى صلى الله عليه وسلم على أهل خيبر:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیبر والوں پر تحصیل دار مقرر فرمانا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4246
وَقَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، حَدَّثَاهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ مِنْ الْأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ، فَأَمَّرَهُ عَلَيْهَا،
اور عبدالعزیز بن محمد نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالمجید نے بیان کیا ‘ ان سے سعید نے بیان کیا اور ان سے ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے خاندان بنی عدی کے بھائی کو خیبر بھیجا اور انہیں وہاں کا عامل مقرر کیا اور عبدالمجید سے روایت ہے کہ ان سے ابوصالح سمان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہ نے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4246]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد
Newأبو سعيد الخدري ← أبو هريرة الدوسي
صحابي
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد
Newسعيد بن المسيب القرشي ← أبو سعيد الخدري
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥عبد المجيد بن سهيل الزهري، أبو محمد، أبو عبد الرحمن، أبو وهب
Newعبد المجيد بن سهيل الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← عبد المجيد بن سهيل الزهري
صدوق حسن الحديث
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4246 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4246
حدیث حاشیہ:
خیبر کے پہلے عامل حضرت سواد بن غزیہ نامی انصاری ؓ مقرر کئے گئے تھے۔
یہی وہاں کی کھجوریں بطور تحفہ لائے تھے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مذکورہ بالا ہدایت فرمائی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4246]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4246
حدیث حاشیہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوعدی کے جس انصاری شخص کو خیبر کا عامل مقرر کیا تھا اس کا نام سواد بن غزیہ ہےیہ وہاں کے پہلے تحصیل دار تھے۔
انھیں آپ نے خیبر کی زمین کا خراج اور وہاں کے باغات کا حصہ وصول کرنے کے لیے تعینات کیا تھا2۔
خطیب بغدادی نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیر کے لیے ابن صعصعہ ؓ کو عامل مقرر کیا تھا۔
شاید یہ کوئی اور واقعہ ہو گا کیونکہ ابو عوانہ اور دارقطنی میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ عدی بن نجار سے حضرت سواد بن غزیہ کو خیبرکا تحصیل دار مقرر کیا تھا۔
(سنن الدارقطنی: 17/3، وفتح الباری: 621/7)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4246]

Sahih Bukhari Hadith 4246 in Urdu