صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابٌ:
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 4309
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُهَاجِرَ إِلَى الشَّأْمِ، قَالَ:" لَا هِجْرَةَ، وَلَكِنْ جِهَادٌ، فَانْطَلِقْ، فَاعْرِضْ نَفْسَكَ، فَإِنْ وَجَدْتَ شَيْئًا وَإِلَّا رَجَعْتَ".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوبشر نے اور ان سے مجاہد نے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میرا ارادہ ہے کہ میں ملک شام کو ہجرت کر جاؤں، فرمایا: اب ہجرت باقی نہیں رہی، جہاد ہی باقی رہ گیا ہے۔ اس لیے جاؤ اور خود کو پیش کرو۔ اگر تم نے کچھ پا لیا تو بہتر ورنہ واپس آ جانا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4309]
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کی: ”میرا شام کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اب ہجرت ختم ہے لیکن جہاد باقی ہے۔ جاؤ، خود کو دیکھو۔ اگر تم اپنے آپ کو جہاد کے قابل پاتے ہو تو ٹھیک، بصورتِ دیگر یہ خیال چھوڑ دو۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4309]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Bukhari Hadith 4309 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي