🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. باب: {وإذا طلقتم النساء فبلغن أجلهن فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن} :
باب: آیت کی تفسیر ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور پھر وہ اپنی مدت کو پہنچ چکیں تو تم انہیں اس سے مت روکو کہ وہ اپنے پہلے شوہر سے پھر نکاح کر لیں“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4529
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ , قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ , قَالَ: كَانَتْ لِي أُخْتٌ تُخْطَبُ إِلَيَّ , وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: عَنْ يُونُسَ , عَنْ الْحَسَنِ , حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ. ح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ , حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنْ الْحَسَنِ: أَنَّ أُخْتَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ , طَلَّقَهَا زَوْجُهَا، فَتَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَخَطَبَهَا فَأَبَى مَعْقِلٌ , فَنَزَلَتْ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232".
ہم سے عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر عقدی نے بیان کیا، کہا ہم سے عباد بن راشد نے بیان کیا، کہا ہم سے حسن نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ میری ایک بہن تھیں۔ ان کو ان کے اگلے خاوند نے نکاح کا پیغام دیا۔ (دوسری سند) اور ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا، ان سے یونس نے، ان سے امام حسن بصری نے اور ان سے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔ (تیسری سند) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا ہم سے یونس نے بیان کیا اور ان سے امام حسن بصری نے کہ معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی بہن کو ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی لیکن جب عدت گزر گئی اور طلاق بائن ہو گئی تو انہوں نے پھر ان کے لیے پیغام نکاح بھیجا۔ معقل رضی اللہ عنہ نے اس پر انکار کیا، مگر عورت چاہتی تھی تو یہ آیت نازل ہوئی «فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن‏» کہ تم انہیں اس سے مت روکو کہ وہ اپنے پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کریں۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4529]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيدثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥يونس بن عبيد العبدي، أبو عبد الله، أبو عبيد
Newيونس بن عبيد العبدي ← الحسن البصري
ثقة ثبت فاضل ورع
👤←👥عبد الوارث بن سعيد العنبري، أبو عبيدة
Newعبد الوارث بن سعيد العنبري ← يونس بن عبيد العبدي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن عمر التميمي، أبو معمر
Newعبد الله بن عمر التميمي ← عبد الوارث بن سعيد العنبري
ثقة ثبت قدري
👤←👥معقل بن يسار المزني، أبو علي، أبو يسار، أبو عبد الله
Newمعقل بن يسار المزني ← عبد الله بن عمر التميمي
صحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← معقل بن يسار المزني
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥يونس بن عبيد العبدي، أبو عبد الله، أبو عبيد
Newيونس بن عبيد العبدي ← الحسن البصري
ثقة ثبت فاضل ورع
👤←👥إبراهيم بن طهمان الهروي، أبو سعيد
Newإبراهيم بن طهمان الهروي ← يونس بن عبيد العبدي
ثقة
👤←👥معقل بن يسار المزني، أبو علي، أبو يسار، أبو عبد الله
Newمعقل بن يسار المزني ← إبراهيم بن طهمان الهروي
صحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← معقل بن يسار المزني
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥عباد بن راشد التميمي
Newعباد بن راشد التميمي ← الحسن البصري
صدوق له أوهام
👤←👥عبد الملك بن عمرو القيسي، أبو عامر
Newعبد الملك بن عمرو القيسي ← عباد بن راشد التميمي
ثقة
👤←👥عبيد الله بن سعيد اليشكري، أبو قدامة
Newعبيد الله بن سعيد اليشكري ← عبد الملك بن عمرو القيسي
ثقة مأمون سنى
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4529 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4529
حدیث حاشیہ:
یعنی عورتیں اگراپنے اگلے خاوند سے نکاح کرنا چاہیں تو ان کو مت روکو۔
آیت میں مخاطب عورتوں کے اولیاء ہیں۔
ابراہیم بن طہمان کی روایت کو خود امام بخاری نے کتاب النکاح میں وصل کیا ہے۔
وہیں معقل ؓ کی بہن اور اس کے خاوند کا نام بھی مذکورہے۔
حکم مذکور طلاق رجعی کے لیے ہے اور طلاق بائن کے لیے بھی جبکہ شرعی حلالہ کے بعد عورت پہلے خاوند سے نکاح کرنا چاہے تو اسے روکنا نہ چاہیے، اور خود حلالہ کرنے کرانے والوں پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4529]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4529
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ نے اس مقام پر حدیث مختصر طور پر بیان کی ہے دوسری روایت میں وضاحت ہے کہ جب عدت ختم ہوگئی تو اس کے بہنوئی نے اس کی بہن سے نکاح کے لیے مجھے پیغام بھیجا میں نے غصے اور غیرت کی وجہ سے اسے جواب دیا کہ میں نے اپنی بہن سے تیرا نکاح کر کے تیری عزت افزائی کی لیکن تونے اس کی کوئی قدر نہ کی، اللہ کی قسم! میری بہن اب تیرے پاس کسی صورت نہیں آئے گی۔
وہ آدمی معقول اور نیک سیرت تھا اور میری بہن کا رجحان بھی اس کے گھر آباد ہونے کا تھا۔
جب یہ آیت نازل ہوئی تو میں نے عرض کی:
اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ابھی تعمیل حکم کرتا ہوں چنانچہ اس نے اپنی بہن کا نکاح اس سے کردیا۔
(صحیح البخاري، النکاح، حدیث: 5130)
ایک دوسری روایت میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور آیات پڑھ کر سائیں تو اس نے ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دی اور اللہ کے حکم کےسامنے اپنی گردن کو جھکا دیا۔
(صحیح البخاري، الطلاق، حدیث: 5331)

ایک روایت میں ہے کہ آیت کے نزول کے بعد معقل ؓ نے انھیں بلا کر کہا:
(اُزَوَّجُكَ وَاُكرِمُكَ)
اب میں تجھے نکاح بھی کر کے دیتا ہوں اور تمھاری تکریم بھی کرتا ہوں۔
(جامع الترمذي، تفسیر القرآن، حدیث: 2981)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سر پرست کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہو تا، چنانچہ معقل ؓ کو اگر نکاح کرانے کا اختیار نہ ہوتا تو اسے کیوں کہا جاتا کہ وہ نکاح کرنے سے نہ روکے علاہ ازیں اگر عورت از خود نکاح کرنے کی مجاز ہوتی تو وہ اپنے بھائی کی قطعاً محتاج نہ ہوتی اس کے باوجود ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کی رضا کو ولی کی رضا پر مقدم رکھا ہے تاہم کسی بالغ لڑکی کو یہ حق حاصل نہیں کہ بھاگ کر یا چھپ کراپنا نکاح خود کرے، ہاں اگر قریبی اور حقیقی ولی ظالم اور بدکردار ہو تو دور والا ولی یا عدالت نکاح کرائے گی۔
واللہ اعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4529]