یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب قوله: {سيصلى نارا ذات لهب} :
باب: آیت کی تفسیر ”عنقریب وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا“۔
حدیث نمبر: 4973
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ أَبُو لَهَبٍ: تَبًّا لَكَ أَلِهَذَا جَمَعْتَنَا، فَنَزَلَتْ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ سورة المسد آية 1 إِلَى آخِرِهَا".
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے بیان کیا، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابولہب نے کہا تھا کہ تو تباہ ہو۔ کیا تو نے ہمیں اسی لیے جمع کیا تھا؟ اس پر یہ آیت «تبت يدا أبي لهب» نازل ہوئی۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4973]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابولہب نے کہا تھا: ”تو تباہ ہو جائے۔ کیا تو نے ہمیں اس لیے جمع کیا تھا؟“ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ [سورة المسد: 1] ۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4973]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4973 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4973
حدیث حاشیہ:
1۔
ابولہب کے متعلق اللہ تعالیٰ کا ارشاد:
”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں۔
“ اس سے مراد یہ نہیں کہ جسمانی لحاظ سے اس کی تباہی مقصود ہے بلکہ یہ بد دعا ئیہ کلما ت ہیں جو ناراضی اور خفگی کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔
2۔
ابولہب کنیت ہونے کی دنیا میں مناسبت یہ تھی کہ اس کا رنگ انار کے دانوں کی طرح سرخ تھا اور آخرت میں مناسبت یہ ہوگی کہ اسے شعلوں والی آگ میں پھینکا جائے گا جیسا کہ عنوان میں ذکر کردہ آیت میں صراحت ہے۔
1۔
ابولہب کے متعلق اللہ تعالیٰ کا ارشاد:
”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں۔
“ اس سے مراد یہ نہیں کہ جسمانی لحاظ سے اس کی تباہی مقصود ہے بلکہ یہ بد دعا ئیہ کلما ت ہیں جو ناراضی اور خفگی کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔
2۔
ابولہب کنیت ہونے کی دنیا میں مناسبت یہ تھی کہ اس کا رنگ انار کے دانوں کی طرح سرخ تھا اور آخرت میں مناسبت یہ ہوگی کہ اسے شعلوں والی آگ میں پھینکا جائے گا جیسا کہ عنوان میں ذکر کردہ آیت میں صراحت ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4973]
Sahih Bukhari Hadith 4973 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي